... loading ...
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اتوارکوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا تاہم اوپننگ پر آئے فل سالٹ 13 رنز پر محمد عمر کی بال پر جیمس ونس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آئے اور محض 5 رنز پر ہی چلتے بنے ۔ ٹیم کے مجموعی 55 کے اسکور پر الیکس ہیلز 29 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے ۔ ان کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی گئیں، آصف علی 9، افتخار احمد یک جب کہ حسین طلعت 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے بعد لوئس نے فہیم اشرف کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم 117 کے مجموعی اسکور پر فہیم اشرف 22 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ۔ ان کے بعد لوئس اور ظفر گوہر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملطان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔ملتان سلطانز کی جانب سے بریتھویٹ اور شاہد آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عمر اور خوشدل خان نے ایک، ایک کھلاڑی آئوٹ کیا۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 151 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور کرس لین نے کھیل کا آغاز کیا تاہم کرس لین فہیم اشرف کی گیند پر سالٹ کے ہاتھوں صرف ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ محمد رضوان نے جیمس ونس کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم 52 کے مجموعی اسکور پر جیمس ونس 16 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف وکٹ روکے رکھی بلکہ نصف سنچری کے ساتھ اسکور بورڈ کو بھی آگے بڑھایا اور 71 رنز پر محمد وسیم کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے ۔ ان کے بعد شاہد آفریدی آئے اورکھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی وہ محمد وسیم کا شکار بن کر پویلین واپس لوٹ گئے ۔ملتان سلطانز نے تمام اوورز کھیلتے ہوئے 150 رنز اسکور کیے اور مخالف ٹیم کو فتح کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا جب کہ بالنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم نے 3 اور لوئس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جب کہ حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...