... loading ...
آسٹریلیا کے ایک بڑے اشاعتی ادارے نے گوگل اور فیس بک سمیت دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اشتہارات کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی میں سے ہر سال 400 ملین امریکی ڈالرز آسٹریلوی نشریاتی اور صحافتی اداروں کو ادا کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا نے گزشتہ ماہ ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت گوگل، فیس بک اور دیگر انٹرنیٹ کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے سرچ انجنز سے آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مواد تک رسائی کے عوض انہیں ادائیگی کریں۔ آسٹریلوی حکومت کے اس اقدام پر دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں نظر رکھے ہوئے ہیں۔ البتہ حکومت لازمی ادائیگیوں کے منصوبے کا تفصیلی خاکہ جولائی میں جاری کرے گی۔آسٹریلیا کی دوسری سب سے بڑی میڈیا کمپنی نائن انٹرٹینمنٹ کے چیئرمین پیٹر کوسٹیلو نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ادائیگی، ٹیک کمپنیوں کو آسٹریلیا سے اشتہارات کی مد میں ہونے والی سالانہ آمدنی کا 10 فی صد ہونی چاہیے ۔ اس آمدنی کا تخمینہ 3.9 ارب امریکی ڈالر لگایا جا رہا ہے ۔پیٹر کوسٹیلو کا یہ بھی کہنا تھا کہ آسٹریلین کمپیٹیشن اینڈ کنزیومر کمیشن (اے سی سی سی) کا اندازہ ہے کہ ٹیک کمپنیاں اپنی 10 فی صد آمدنی نیوز مواد پر اشتہار دینے سے حاصل کر رہی ہیں۔ان کے بقول اگر ٹیک کمپنیوں سے اشتہارات سے ہونے والی کل آمدنی کی 10 فی صد رقم بھی وصول کی جائے تو اس سے ملک کے نیوز میڈیا کو بڑی حد تک مالی فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔آسٹریلوی حکومت نے کہا کہ وہ گوگل، فیس بک اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ رضاکارانہ معاہدے پر مذاکرات کی بارہا ناکامی کے بعد بالآخر یہ ضابطہ اخلاق نافذ کر رہی ہے ۔گوگل اور فیس بک نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ۔ دونوں کمپنیاں اصرار کر رہی ہیں کہ انہوں نے آسٹریلیا کی میڈیا انڈسٹری کو مدد دینے کے لیے لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے تاکہ اس صنعت کو مزید پھلنے پھولنے کا موقع مل سکے ۔تاہم کوسٹیلو نے مزید مذاکرات کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ گوگل اور فیس بک خبروں کے مواد کے استعمال کی صورت میں ادائیگی کریں۔گر آسٹریلوی اشاعتی ادارے گوگل اور فیس بک سے اشتہارات کی مد میں آمدنی کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آسٹریلیا ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہو گا۔ایک اندازے کے مطابق آسٹریلیا کے ایک کروڑ 70 لاکھ شہری ایک دن میں اوسطاً 30 منٹ فیس بک استعمال کرتے ہیں جب کہ موبائل پر سرچنگ کے لیے 98 فی صد لوگ گوگل استعمال کرتے ہیں۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...