... loading ...
جنوبی امریکا کے ملک چلی کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں کو ‘متنازع’ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے فیصلے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسا قدم جھوٹے عقائد کی حوصلہ افزائی کا سبب بن سکتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی ہفتوں سے کاروبارِ زندگی مفلوج ہونے اور ملک میں بے روزگاری بڑھنے کے خدشے کے بعد حال ہی میں چلی کی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ کام پر جانے والے افراد کو کورونا سرٹیفکیٹ جاری کرے گی تاکہ ایسے افراد کو کام پر جانے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔چلی کی نائب وزیر صحت پالا ڈازا کا کہنا تھا کہ حکومت کام پر جانے والے افراد کو خصوصی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی، جس میں مذکورہ شخص کے کورونا وائرس کے اسٹیٹس کا ذکر ہوگا۔پالا ڈازا کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں اس بات کا ذکر نہیں ہوگا کہ مذکورہ شخص کا مدافعتی نظام کتنا مضبوط ہے اور نہ ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے کو کورونا سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔نائب وزیر صحت کے مطابق سرٹیفکیٹ صرف ان افراد کو ہی جاری کیا جائے گا جو کورونا میں مبتلا ہو چکے ہوں گے اور اب وہ صحت مند ہونے کے بعد کام پر جانے کا سوچ رہے ہیں۔پالا ڈازا نے دعویٰ کیا کہ ایسا دیکھا گیا ہے کہ جو بھی شخص کسی بیماری میں ایک بار مبتلا ہونے کے بعد صحت مند ہوجاتا ہے تو دوبارہ اس کے اسی مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات نہیں ہوتے تاہم چلی کی حکومت کے اس فیصلے پر عالمی ادارہ صحت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ کسی بھی شخص کو کورونا دوبارہ نہیں لگ سکتا۔عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں نے چلی کی حکومت کی جانب سے لوگوں کو ‘متنازع’ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اعلان کے بعد ایک بریفنگ میں جنوبی امریکا کے ملک پر تنقید کی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق چلی کی حکومت کی جانب سے ایسا سرٹیفکیٹ جاری کیا جانا جھوٹے عقائد کی حوصلہ افزائی کا سبب بن سکتا ہے ۔عالمی ادارہ صحت نے چلی کی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سرٹیفکیٹ کو نام نہاد قرار دیا اور کہا کہ ایسے سرٹفیکیٹ جاری کرنے سے لوگ بے ضرر ہوجائیں گے اور وہ سماجی فاصلے جیسے احتیاط کو نظر انداز کرنے سمیت دیگر قسم کی لاپرواہیاں بھی کریں گے ۔
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...