... loading ...
ترکی ایک مسجد میں جن ریکس پر عموماً جوتے رکھے جاتے تھے اب وہاں کسی سپر مارکیٹ کی طرح پاستہ کے پیکٹس، تیل کی بوتلیں، بسکٹس اور دیگر اشیا رکھی ہیں۔تاہم یہ اشیا برائے فروخت نہیں بلکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ضرورت مندوں کو مفت فراہم کرنے کے لیے رکھی گئی ہیں۔مسجد کے باہر لگا ایک پوسٹر جہاں اس بات کی ترغیب دے رہا ہے ہے کہ کیا یہاں کوئی کچھ چیزیں رکھنا چاہے گا ساتھ ہی ضروت مندوں کے لیے ضرورت کی اشیا لے جانے کا بھی پیغام ہے ۔میڈیاررپورٹس کے مطابق عبادت گاہ کے ذریعے مستحقین کی مدد کرنا کے خیال استنبول کے علاقے سیریئر میں ایک مسجد کے 33 سالہ امام عبدالصمد کو اس وقت ا?یا جب ترکی نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نماز کے اجتماعات معطل کردیے ۔خیال رہے کہ ترکی میں اب تک کورونا وائرس سے 98 ہزار 674 افراد متاثر اور 2 ہزار 376 اموات ہوچکی ہیں۔نوجوان امام کا کہنا تھا نماز کے اجتماعات پر پابندی کے بعد مجھے امیر افراد کو اکٹھا کر کے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا خیال آیا اور مساجد میں اشیائے خوراک و صفائی کا ڈھیر لگ گیا۔چنانچہ انہوں نے اشیا کو اٹھا کر مسجد کے داخلی مقام پر لگے ریکس میں ترتیب سے رکھ دیا اور یہ کام انہوں نے خلافت عثمانیہ میں رائج فلاحی پتھر سے متاثر ہوکر کیا۔خیال رہے کہ خلافت عثمانیہ کے نظام میں ضرورت مندوں کو بغیر شرمندہ کیے باعزت طریقے سے ان کی مدد کے لیے لوگ اپنی مرضی کے مطابق رقم فلاحی پتھر پر چھوڑ جایا کرتے تھے ضرورت مند وہاں سے اپنی ضرورت کے مطابق رقم اٹھا کر باقی دوسروں کے لیے چھوڑ دیا کرتے تھے ۔اس ضمن میں ایک مخیر شخص نے بتایا کہ اپنے آبا و اجداد سے متاثر ہو کر ہم نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر مسجد کے ریکس کو بھرنے کا فیصلہ کیا۔اس سلسلے میں مسجد کی دیوار پر ایک فہرست آویزاں کی گئی ہے جہاں لوگ اپنا نام اور ٹیلی فون نمبر لکھ جاتے ہیں، امام اس فہرست کو مقامی انتظامیہ کے پاس بھجواتے ہیں جو اس بات کی جانچ پڑتال کرتے ہیں کہ کیا واقعی وہ ضرورت مند ہیں۔تصدیق ہونے کے بعد ان افراد کو پیغام بھیجا جاتا ہے کہ مسجد آکر جو ضروری اشیا چاہیں لے جاسکتے ہیں اور وہ 8 چیزیں لے جاسکتے ہیں۔ایک وقت میں مسجد میں زیادہ سے زیادہ 2 افراد داخل ہوتے ہیں جبکہ بقیہ باہر کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں مذکورہ مسجد 2 ہفتوں سے یہ کام کررہی ہے اور اب تک 120 افراد کی روزانہ اس انداز میں مدد کی جاتی ہے تاہم مسجد میں رقم کا عطیہ وصول نہیں کیا جاتا بلکہ اشیا فراہم کرنے کا کہا جاتا ہے ۔
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...