... loading ...
امریکا کے ایک طیارہ بردار بحری جہاز تھیوڈور روزویلٹ پر کھلے سمندر میں کرونا وائرس پھیلنے کے واقعے نے امریکیوں کو حیران کرکے رکھ دیا ہے ۔ امریکا سے ہزاروں میل دور سمندر کی وسعتوں میں اس بحری بیڑے پر کرونا وائرس کا پہنچنا امریکیوں کے لیے حیرت کی بات ہے تاہم حکام اس کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوام میں لنگر انداز روز ویلٹ میں کرونا کا بحران 2 مارچ کو سامنے آیا۔ اس واقعے کے بعد جہاز کے کپتان تھامس موڈلے کو برطرف کردیا گیا ۔امریکی نیوی کے مطابق یو ایس ایس روز ویلٹ پر موجود 600 سے زاید افراد ممکنہ طورپر کرونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔ چند روز قبل 103 نیوی سیلرز کے کرونا کی وبا کا شکار ہونے کے کی تصدیق کی گئی تھی۔امریکی اخبار کے مطابق5 مارچ کو ویتنام کی دا نانگ بندرگاہ میں مشہور طیارہ بردار بحری جہاز کو لنگر انداز ہونے پر ملاحوں کے ذریعے تھیوڈور روزویلٹ تک کرونا وائرس پہنچا۔ ویتنام جنگ کے خاتمے کے بعد سے کسی امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کا اس ملک کا دوسرا دورہ ہے ۔اس وقت دا نانگ سے دور ملک کے شمال میں ویتنام میں کرونا کے متاثرین کے 16 کیس رپورٹ ہوئے تھے ۔ بحر الکاہل میں امریکی بحریہ کے سینیر افسر ایڈمرل ڈیوڈ ڈیوڈسن نے حکم دیا کہ طویل منصوبہ بند دورہ خطے میں خاص طور پر بیجنگ کے خلاف فوجی طاقت کی نمائش کے لیے جاری رکھا جائے گا۔چونکہ دا نانگ کی بندرگاہ کی چوکیاں اتنی چھوٹی ہیں کہ روزویلٹ کا سائز کا جہاز ان میں لنکرانداز نہیں ہوسکتا۔ اس کے لیے جہاز جہاز بندرگاہ سے باہر کھڑا کرکے جہاز کے عملے نے ساحل تک پہنچنے کے لئے چھوٹی کشتیاں استعمال کیں۔عملے کے ارکان نے اس شہر کے ہوٹلوں میں رہتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ عملے ایک اہلکار نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ مجھے ویتنام بہت اچھا لگتا ہے ۔دا نانگ میں چوتھے اور آخری دن درجنوں ملاحوں نے ایک رات ایک ایسے ہوٹل میں گذاری جہاں کرونا سے متاثرہ دو برطانوی قیام کرچکے تھے ۔ اسی رات روز ویلٹ کمانڈر نے جہاز کے عملے میں سے کچھ کووائرس کا شکار ہونے کے خطرے کے پیش نظر واپس جہاز پرجانے کے احکامات دیے تھے ۔رپورٹ کے مطابق روزویلٹ سمندر میں لوٹا اور ملاح طبی معائنہ میں رہے ۔ چونکہ کوویڈ 19 کے لیے 14 دن علامتوں کے ظاہر ہونے کے لیے مقرر ہیں۔ اس لیے اس عرصے میں طیارہ بردار جہاز پر طیارے جاپان اور فلپائن کے لیے سامان لاتے اور لے جاتے رہے ۔اس کے بعد 24 مارچ کی صبح سویرے بحری جہاز میں لاڈ اسپیکر کے ذریعہ اعلان کیا گیا کہ جہاز پرموجود کچھ اہلکار کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس وقت تک اس جہاز نے لمبا سفر کرتے ہوئے مغربی بحر الکاہل بھی پارکرلیا تھا۔ملاح جانتے تھے کہ کچھ ہوا ہے ۔ جلد ہی سب کو معلوم ہو گیا کہ ملاحوں میں سے تین کے کرونا وائرس کے مثبت نتائج آئے ہیں۔اس وبا کا آغاز جہاز کے ایٹمی ری ایکٹر ڈویژن میں ہوا تھا۔
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...