... loading ...
کورونا وائرس کی وجہ سے دوران علاج کوما میں جانے والی امریکی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی جس کے بعد وہ ہوش میں بھی آگئیں۔برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر وینکوور کی خاتون کے ہاں کوما کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوما میں جانے والی خاتون بچے کو جنم دینے کے کچھ دن بعد ہوش میں آگئیں اور انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں آن لائن شرکت کی، جہاں انہوں نے پنے منفرد تجربے سے متعلق جذبات کا اظہار کیا۔خاتون نے بتایا کہ گزشتہ ماہ مارچ کے آخر میں ان کی طبعیت خراب ہوگئی تو انہیں ہسپتال لایا گیا، جہاں ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ بدقسمتی سے مثبت آیا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے ہسپتال میں ہی رکھا گیا۔خاتون نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل صحت مند تھیں اور ان کے کسی بھی رشتہ دار کو ان کے اچانک بیمار ہونے کی امید نہیں تھی اور نہ ہی کسی کو یہ توقع تھی کہ وہ کوما میں بھی جا سکتی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ کوما میں مبتلا ہونے کے وقت وہ حمل کے 33 ویں ہفتے میں تھیں اور جب وہ کچھ دن قبل ہوش میں آئیں تو انہیں بتایا گیا کہ انہوں نے کوما کے دوران بچے کو جنم دیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کو 30 مارچ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور اگلے ہی دن وہ کوما میں چلی گئیں جب کہ یکم اپریل کو کوما کی حالت میں ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ بچے کی پیدائش کے 5 دن بعد 6 اپریل کو خاتون کوما سے باہر آئیں تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے تو وہ جان کر بہت خوش ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 33 سالہ خاتون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش تھی، اس سے قبل بھی ایک بچے کی ماں یں۔خاتون کے ہاں کوما کی حالت میں بچے کی پیدائش اور بعد ازاں خاتون کے ہوش میں آنے اور ان کے صحت مند ہونے پر ان کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور اس سارے عمل کو معجزے سے تشبیہ دی۔
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...