... loading ...
بھارت کی ایک نرس کی جانب سے بیٹی کو چاہتے ہوئے بھی گلے نہ لگا پانے کی ویڈیو نے سب کو رلادیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں ایک ڈاکٹر کی ویڈیو نے بھی دنیا بھر کے حساس لوگوں کو رلا دیا تھا۔سعودی عرب کے ڈاکٹر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ہسپتال کی ڈیوٹی کے بعد گھر آنے والے والد سے گلے ملنے کے لیے بیٹا بے تابی سے والد کے پاس دوڑتا چلا جاتا ہے مگر والد انہیں حفاظتی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر گلے نہیں لگا پاتے ۔چاہتے ہوئے بھی بیٹے کو گلے نہ لگاپانے کے بعد سعودی ڈاکٹر گھر کے دروازے پر ہی اشکبار ہوگئے تھے اور ان کی ویڈیو نے دنیا بھر کے حساس لوگوں کو رلادیا تھا اسی طرح اب بھارت سے آئی ایک ویڈیو نے بھی لوگوں کو رلادیا۔بھارتی ریاست کرناٹکا سے سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک تین سالہ بچی کو اپنی والدہ سے ملنے کے لیے تڑپتے اور روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، والدہ کو بھی بیٹی کو گلے نہ لگا پانے پر جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین سالہ بچی اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر ایک ہسپتال کے باہر موجود ہیں اور وہ اپنی والدہ کو بلاکر گھر چلنے کے لیے روتی دکھائی دیتی ہیں۔بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق مذکورہ ویڈیو کرناٹکا کے ضلع بیلگام کی ہے ، جہاں کی خاتون نرس سگندھا کاریکپا کی سرکاری ہسپتال میں قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی لگی ہوئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق خاتون نرس گزشتہ 11 روز سے مذکورہ ہسپتال کے قرنطینہ سینٹر میں ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں اور وہ گھر نہیں جا سکتیں جبکہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر انہوں نے اپنی بچی اور شوہر کو بھی ہاتھ لگانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب بیٹی نے 11 روز تک والدہ کو گھر میں موجود نہیں پایا اور ماں سے ملنے کی ضد کی تو والد انہیں موٹر سائیکل پر ہسپتال لے آئے اور اہلیہ کو باہر بلایا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نرس کے ہسپتال کے گیٹ کے باہر آتے ہی بچی والدہ سے ملنے کے لیے زار و قطار رونے لگتی ہیں اور انہیں اپنے پاس بلاتی ہیں جبکہ والدہ بھی اپنی کمسن بچی کو روتا دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہو جاتی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بچی کے رونے اور والدہ کے آبدیدہ ہونے پر بچی کے والدہ بھی جذباتی ہوجاتے ہیں جب کہ وہاں موجود افراد بھی جذباتی ہوجاتے ہیں۔چاہنے کے باوجود اپنی ہی بیٹی کو گلے نہ لگا پانے کی مجبور والدہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد وائرل ہوگئی اور کئی افراد نے خاتون نرس کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...