... loading ...
مسجد النور پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر کرائسٹ چرچ کے مسلمانوں کی جانب سے شہداء کی پہلی برسی اتوار 15مارچ کو بھرپور عقیدت واحترام سے منائی گئی جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی ،مسجد النور کے سامنے سڑک پر ڈسٹنی چرچ کے ممبران کی جانب سے نیوزی لینڈ کا مشہور ’’ہاکا‘‘ بھی پیش کیا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات ،مسلح دستے مسجد النور کے اندر اور باہر ڈیوٹی کے فرائض سر اانجام دیتے رہے۔تفصیلات کے مطابق شہدائے کرائسٹ چرچ کی پہلی برسی کے موقع پر پندرہ مارچ اتوار کو مسجد النور میں نماز فجر کے بعد مصر سے آئے ہوئے قراء حضرات نے قر آن مجید کی تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔جس کے بعد یو کے سے آئے اسلامک ایجو کیشن اینڈ ریسرچ اکیڈمی کے مسلم سکالرز نے خطاب کیا جس کے بعد شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور اس کے بعد سوال وجواب کی نشست بھی ہوئی ۔ ڈسٹنی چرچ کے ممبران جن کی تعداد تقریباً70تھی اور ہیوی بائیک پر آئے ہوئے تھے نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیوزی لینڈ کا مشہور ’’ہاکا‘‘بھی پیش کیا ۔مسجد النور اور لنوڈ مسجد کو غیر مسلم لوگوں کیلئے تین دن تک کھولا گیا تھا جس میں بڑی تعداد میں مقامی لوگ نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئے اور دونوں مساجد کا اندرونی دورہ کیا اور شہداء کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں ۔ مسجد النور کے صحن میں ایک کنٹینر کے اندر گزشتہ سال حملے کے موقع پر اندرون اور بیرون ممالک سے موصول ہونے والے پیغامات اور مختلف کارڈز اور مسجد النور کے بنائے گئے ماڈل کی نمائش بھی کی گئی جس میں لوگوں نے بڑی دلچسپی لی ۔ پہلی برسی کے موقع پر حکومت کی سینئر وزیر میگھن ووڈ نے بھی مسجد النور کا دورہ کیا اور شہداء کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں ۔مقامی قبرستان جہاں شہداء کی قبریں ہیں وہاں پر لوگوں کا زبردست رش لگا رہا ۔شہداء کے لواحقین اور عزیز و اقارب دن بھر قبرستان آتے رہے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرتے رہے ،قبرستان کے اردگرد بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد قبرستان میں جانے کی اجازت دی گئی ۔مسجد النور کے اندر اور باہر وائس آف اسلام اور اسلامک ایجو کیشن اینڈ ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے اسلام سے متعلق آگاہی کیمپس لگائے گئے اور مقامی لوگوں میں اسلامی لٹریچر کی کتابیں اور قرآن مجید تقسیم کرتے رہے ۔مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں ان کیمپس کا دورہ کیا اور اسلام سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔کرائسٹ چرچ کے علاوہ نیوزی لینڈ کے دوسروں شہروں میں بھی مسلمانوں کی جانب سے سانحہ کی برسی کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں جس میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر حکومتی سطح پر ہونے والی تقریب گزشتہ روز منسوخ کر دی گئی تھی ۔ تقریب میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے بھی شرکت کر نا تھی۔
حکومت کی آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا متبادل پلان پیش ،بین الاقوامی مالیاتی ادارے کارئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سخت نگرانی پر زور 27 سرکاری اداروں کی نج کاری پر پیش رفت جاری پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کار...
اشرافیہ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ، حکمران جماعتوں کی قسم ایک ہی ہیں کوئی جماعت عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں،بنوقابل تقریب سے خطاب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہن...
عالمی برادری کے ساتھ مل کر پرامن، ہم آہنگ، متحد معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہیں نوجوان ، مذہبی رہنما،سول سوسائٹی برداشت، ہمدردی، رواداری کو فروغ دیں،وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصول آج بھی پ...
نئی دہلی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام امارات پر ایران کا اپنے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہونے کا الزام برکس گروپ کے رکن ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اختلافات کے باعث برکس وزرائے خارجہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم...
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...