... loading ...
دنیا بھر میںکورونا وائرس سے 5420افراد ہلاک اور1لاکھ45ہزار508 متاثر ہوگئے ہیں جبکہ70 ہزار 956 صحت یاب ہوچکے ہیں،67 ہزار 800 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔چین میں صرف تین نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں اور اب تک اس وائرس کے 80ہزار 815کیسز سامنے آچکے ہیںجبکہ مجموعی ہلاکتیں3 ہزار 177 تک پہنچ چکی ہیں۔چین میں اس مرض پر قابو پالیا گیا ہے ، 80 ہزار مریضوں میں سے 64ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 13ہزار زیر علاج ہیں۔چین کے بعد اس وقت اٹلی سب سے زیادہ متاثرہ ملک کے طور پر سامنے آیا ہے جہاںگزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 250 جان کی بازی ہار گئے اور وہاں اموات کی تعداد 1266ہوگئی ہے جبکہ 17ہزار 660کورونا کا شکار بن چکے ہیںجن میں سے 1328کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ایران میں مزید 85ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 514ہوچکی ہے جبکہ 13سو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار کے لگ بھگ ہوگئی ہے ۔ برطانیہ میں11افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین میں معاملہ مزید خراب ہوتا جارہا ہے ، وہاں حال ہی میں 36ہلاکتیں ہوئی ہیں، مجموعی ہلاکتیں 122 جبکہ 1188نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 4ہزار 334ہوگئی ہے ۔جنوبی کوریا میں کورونا سے مزید 5 ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 71 جب کہ کیسز کی تعداد 8 ہزار ہوچکی ہے ۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 41نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 80ہوگئی ہے ۔ ملک بھر میں شادی ہالز، ریسٹ ہاوسز اور ہوٹلزمیں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔سعودی عرب نے کورونا کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر 2ہفتوں کے لیے پابندی عائد کر دی ہے ۔ شارجہ اور ابوظہبی میں نائٹ کلبز اور پارکس بھی عارضی طورپر بند کر دیئے گئے ۔امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مجموعی تعداد48 تک پہنچ گئی ہے جبکہ572 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد2ہزار269 ہوگئی ہے ۔امریکہ میں بھی قومی ایمرجنسی کے نافذ کر دی گئی ہے ۔ ٹرمپ نے سرحدیں بند کرنے اور یورپ سے امریکہ آنے والوں پر پابندی لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...