... loading ...
شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کا مقبول گانا ’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ بھونڈے انداز میں ری میک کرکے ایک بار پھر برباد کرنے پر بھارتی میڈیا بالی ووڈ پر ہی آگ بگولہ ہوگیا۔بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانے چْرا کرانہیں اپنے انداز میں ری میک کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔حال ہی میں بالی ووڈ فلم ’’مرجاواں‘‘ میں سْروں کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کی مقبول ترین قوالی ’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ کا ری میک شامل کیا گیا ۔ دلچسپ بات تویہ ہے کہ اس قوالی کا بالی ووڈ میں یہ تیسرا ری میک بنایا گیا اور تیسری بار بھی اتنے بْرے اندازمیں بنایا گیا کہ پاکستانی تو کیا خود بھارتی میڈیا بالی ووڈ فلمسازوں پر بھڑک اٹھا اوراتنی خوبصورت قوالی کو برباد کرنے پربالی ووڈ فلمسازوں کو کھری کھری سنادیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار یہ گانا بالی ووڈ سنگر جوبین نوتیال اوردھوانی بھانوشالی نے گایا جبکہ گانے کی اضافی شاعری کمارنے لکھی ہے اوراسے میٹ بروس نے کمپوزکیا ۔’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ کوپہلی بار 1996 میں فلم ’’راجا ہندوستانی‘‘ میں ری میک کرکے شامل کیا گیا تھا اور اس کی شاعری میں تبدیلی کرکے بول ’’کتنا پیارا تجھے رب نے بنایا‘‘ کیے گئے تھے،یہ گانا عامرخان اورکرشمہ کپور پر فلمایا گیاتھا۔دوسری باراس قوالی کا ری میک 2016 میں ریلیز ہوئی فلم ’’او کے جانو‘‘ میں کیا گیا تھا جس میں آدیتیہ رائے کپور اورشردھا کپور نے مرکزی کردارادا کیا تھا تاہم یہ بہت ہی بھونڈا ری میک تھا۔ تیسری بار اسے فلم ’’مرجاواں ‘‘ کیلئے ری میک کیاگیا جس میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اورتارا سوتاریا نے مرکزی کردار اداکیا ہے فلم 15 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس فلم ’’پھنے خان‘‘ میں بھی استاد نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی’’ہلکا ہلکا سرور‘‘ کا ری میک شامل کیا گیا تھا جسے ایشوریارائے پر فلمایا گیا تھا۔ تاہم ہر بار کی طرح اس قوالی کو بھی برباد کردیاگیا تھا جس پر پاکستانی شائقین اورنصرت فتح علی خان کے مداحوں نے بالی ووڈ فلمسازوں پر شدید تنقید کی تھی۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...