... loading ...
ایک معروف امریکی تھنک ٹینک نے زور دیا ہے کہ ایران کو عسکری کارروائی کے ذریعے سزا دی جائے اور تہران کو منہ توڑ جواب دینے کی پالیسی دوبارہ سے اپنائی جائے بصورت دیگر ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کی طرح کے غیر متوقع حملوں کا سامنا کیا جائے۔ وہ حملے جن میں تہران نے تیل بردار جہازوں اور ارامکو میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی جانب سے جاری رپورٹ میں باور کرایا گیا کہ ایرانی نظام جنگ سے خوف کھا رہا ہے اور وہ اپنی تاریخ کے ایک انتہائی کمزور مرحلے سے گزر رہا ہے۔ مذکورہ تھنک ٹینک کے تین ماہرین نے مشترکہ پالیسی کے ایک سیمینار میں مطالبہ کیا کہ ایران کو سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر خطر ناک حملوں کے سبب سزا ملنی چاہیے۔ ماہرین نے باور کرایا کہ تہران کو مناسب قیمت نہ چکانا پڑی تو وہ اپنی خطرناک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں خارجہ پالیسی پروگرام کی نائب ڈائریکٹر سوان میلونی کا کہنا تھا کہ مئی 2018 میں جب امریکی صدر ایرانی جوہری معاہدے سے علاحدہ ہوئے تو بہت سے حلقوں نے ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کی خبر دی تھی۔ بعد ازاں ایران کو جلد اندازہ ہو گیا کہ اس پر دبا کی پالیسی نے ملک کی معیشت پر براہ راست اثرات مرتب کیے ہیں۔ ایرانی شہریوں نے بھی سابقہ پابندیوں کے مقابلے میں اس بار کی شدت کو زیادہ محسوس کیا۔ جب ایران نے یہ جان لیا کہ وہ انتہائی دبائو کی مہم کے سامنے ڈٹا نہیں رہ سکتا تو اس نے پھر سے اسی ترکیب کا سہارا لیا جو ماضی میں اس کے لیے بہتر طور مددگار ثابت ہوئی تھی۔ اس ترکیب کا بنیادی خیال یہ ہے کہ جب تم پر ضرب لگائی جائے تو پھر لازم ہے کہ تم زیادہ زوردار ضرب لگاؤ۔غالبا ایران نے یہ روش اپنائی کہ باقاعدگی کے ساتھ اپنے عمومی طریقہ کار کو تبدیل کرے۔ مثلا اس ہفتے ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا تو اگلے ہفتے جوہری معاہدے کی شقوں کی پاسداری میں کمی کر دے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...