... loading ...
طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شیر عباس ا ستانکزئی نے کہاہے کہ امریکا کے ساتھ اکثر معاملات پر مفاہمت ہو چکی ہے اور صرف دومعاملات باقی ہیں جس پر امید ہے جلد فیصلہ ہو جائیگا۔شیر عباس ا ستانکزئی کے مطابق مذاکرات کے ساتواں دور دوبارہ جلدی شروع ہوگا اور مجھے امیدہے کہ مستقل قریب میں باقی معاملات پر بھی مفاہمت ہو جائیگی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ جن دو معاملات پر ابھی تک اتفاق نہیں ہوا وہ کیا ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ غیر ملکی افواج کا نظام الاوقات طے کر نا اور افغانستان کو مستقبل میں دہشت گردی سے محفوظ رکھنے پر گفتگو جاری ہے۔یاد رہے کہ ساتویں دور کے مذاکرات میں وقفہ کیا گیا ہے اور طالبان اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہناہے کہ دونوں فریقین اپنی اپنی قیادت کوابھی تک کی پیشرفت سے آگاہ کر نے اور مشوروں کے بعد قطر میں دوبارہ مذاکرات شروع کرینگے۔ جب ا ستانکزئی سے افغان میڈیا میں ان اطلاعات کے بارے میں پوچھا گیاکہ کیا امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والے اب تک مفاہمت کے مسودے کو افغان حکومت کے ساتھ شریک کیا گیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ یہ رپورٹ غلط ہے کیونکہ افغان حکومت اس مذاکراتی عمل میں شامل ہی نہیں ہے بلکہ یہ مذاکرات صرف طالبان اور امریکا کے درمیان ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے بعد افغانستان کے اندرونی معاملات بین الافغانی مذاکرات میں طے کیے جائیں گے اور افغانستان کے اندرونی معاملات کا امریکا سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکا کے ساتھ معاہدے کا بین الاقوامی ضامنوں کی موجودگی میں اعلان کیا جائیگا اس کے بعد ہم بین الافغانی مذاکرات شرورع کرینگے جس میں افغانستان کے اندرونی معاملات کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا جب ان سے پوچھا گیاکہ کونسے ممالک معاہدے کی ضمانت دینگے تو انہوں نے کہاکہ اس بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ طالبان اور امریکا مشترکہ طورپر ضامنوں سے متعلق فیصلہ کرینگے جس میں یورپی اور ایشیائی ممالک کے علاوہ اہم ممالک بھی ہو سکتے ہیں۔جنگ بندی سے متعلق سوال پر طالبان کے رہنما نے کہاکہ اس مسئلہ پر بھی بین الاقوامی مذاکرات میں فیصلہ ہوگا۔یاد رہے کہ طالبان نے اس وقت تک جنگ بندی سے متعلق امریکا کا مطالبہ مسترد کیا ہے اور طالبان کا اصرار ہے کہ سب سے پہلے امریکا اور نیٹو اپنی افواج نکالنے کے لیے ایک نظام الاوقات کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ مسودے میں یہ لکھا جائیگا کہ امریکا کی جانب سے غیر ملکی افواج کے نکلنے کے ساتھ جنگ بندی شروع ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک حتمی معاہدہ نہیں ہوا البتہ بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوئی ہے۔صدارتی انتخابات کے حوالے سے سوال پر ستانکزئی نے کہاکہ غیر ملکی افواج کی موجودگی میں صدارتی اور کوئی بھی انتخابات طالبان کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق طالبان اور امریکا کے درمیان اس وقت بنیادی مسئلہ غیر ملکی افواج کے انخلاء کے نظام الاوقات کا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان جلد ہی غیر ملکی افواج کا انخلا چاہتے ہیں جبکہ امریکا زیادہ وقت کا مطالبہ کررہا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ امریکانے تقریباً اٹھار ہ ماہ سے دو سال تک کا وقت مانگا ہے جبکہ طالبان چھ ماہ سے کم وقت میں انخلاء پر اصرار کررہے ہیں۔امریکا کا یہ بھی مطالبہ رہا ہے کہ انخلاء اور مستقبل میں افغانستان کی سرزمین سے امریکا اور ان کے اتحادیوں کے خلاف دہشت گردی روکنے کے مسئلے کے علاوہ جنگ بندی اور افغان حکومت کے ساتھ طالبان کے براہ راست مذاکرات کا معاملہ بھی امن معاہدے کے مسودے میں شامل کیا جائے لیکن طالبان اس سے انکاری تھے۔ذرائع کے مطابق ڈیڈ لاک سے بچنے کیلئے طالبان تقریباً اس پر راضی ہو گئے ہیں کہ مسودے میں غیر ملکی افواج کے انخلاء کا ضامنوں کی موجودگی میں اعلان کے ساتھ بین الافغانی مذاکرات کا بھی ذکر ہوگا۔ذرائع کے مطابق طالبان غیر ملکی افواج کے انخلاء کے دور ان جنگ بندی کااعلان کرینگے اور یہ فیصلہ بین الافغانی مذاکرات میں کیا جائیگا۔ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کا معاملہ بھی اس لیے اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ اگر طالبان کا یکم ستمبر سے پہلے امریکا سے باضابطہ امن معاہدہ ہوتا ہے تو شاید انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی ہو جائیں تاکہ بین الافغانی مذاکرات میں افغانستان میں آئندہ کی حکومت اور نظام سے متعلق فیصلہ ہو سکے۔
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...