... loading ...
جون 1947 میں اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم کلیمنٹ ایٹلی نے لندن کے لیے امریکی سفیر کو کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ بنگال، پاکستان یا بھارت میں شامل ہونے کے بجائے ایک آزاد ریاست بننا چاہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حال ہی میں سامنے آنے والی تاریخی دستاویزات ظاہر کرتی ہیں کہ امریکا وہ پہلا ملک تھا جسے کلیمنٹ ایٹلی نے تقسیم بھارت کے منصوبے پر بریفنگ دی تھی۔2 جون 1947 کو برطانیا میں امریکی سفیر لوئس ولیمز ڈوگلاس نے ایک فوری اور انتہائی خفیہ ٹیلی گرام سیکریٹری آف اسٹیٹ جارج مارشل کو ارسال کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اسی روز دوپہر میں کلیمنٹ ایٹلی نے انہیں اپنے دفتر بلایا اور تقسیم کے منصوبے سے متعلق پیشگی معلومات شیئر کیں۔اگلے ہی روز وائسرائے لوئس ماؤنٹ بیٹن نے یہ منصوبہ بھارتی لوگوں کے سامنے نشر کیا جبکہ کلیمنٹ ایٹلی نے اسے برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کیا۔
کلیمنٹ ایٹلی نے امریکی سفیر لوئس ولیمز ڈوگلاس کو بتایا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پنجاب اور بنگال سے نمائندے منتخب ہوں تاکہ یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ یہ دو بڑی اکثریت رکھنے والے صوبے کس میں شامل ہوں گے اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو یہ دونوں صوبے پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم ہوجائیں گے۔اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ وہ سوچتے ہیں کہ پنجاب کی ایک تقسیم ممکن ہے لیکن اس بات کا واضح امکان ہے کہ بنگال تقسیم اور ہندوستان یا پاکستان میں شمولیت کے خلاف فیصلہ کرسکتا ہے۔کلمینٹ نے امریکی سفیر کو بتایا کہ ایسی صورت میں بنگال ایک الگ خودمختار حیثیت حاصل کرسکتا ہے اور یہ پنجاب کے لیے بھی متبادل کھول سکتا ہے لیکن ان کا خیال تھا کہ اس بات کا انتخاب کرنا اس کے لیے ناممکن ہوگا۔دستاویز کے مطابق امریکی سفیر نے دیکھا کہ ان کے ساتھ تقسیم کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم غم میں گھرے ہوئے سنجیدہ مزاج میں تھے اور ان کے اپنے الفاظ تھے کہ وہ 21 سال سے بھارتی مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور وائسرائے کابینہ مشن کے منصوبے کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے ایک آخری کوشش کریں گے۔اس منظوری میں ناکامی پر جو کہ کلیمنٹ اٹلی کو یقین تھا کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے، وائسرائے بھارت کی تقسیم کو ایک ہندوستان کے حصے اور ایک پاکستان کے حصے کے طور پر بھارتی رہنماؤں کے سامنے رکھیں گے۔
کلیمنٹ ایٹلی نے امریکی سفیر کو بتایا کہ ہندوستان کو اقتدار کی منتقلی اگست میں کی جاسکتی ہے جبکہ پاکستان جس کے پاس انتظامی مشینری نہیں، اس کی دستیابی تک اقتدار کی منتقلی منسوخ کی جاسکتی ہے۔انہوں نے امریکی سفیر کو بتایا تھا کہ اگر بھارت تقسیم ہوتا ہے تو خزانے، فوج وغیرہ کی تقسیم کے مسائل ہوسکتے ہیں، جو مختلف بھارتی حاکموں کی نمائندگی کرنے والے بھارتیوں کے مشترکہ کمیشن کی جانب سے کیے جاسکتے ہیں۔تاہم برطانوی وزیر اعظم پرامید تھے کہ وہاں خون ریزی نہیں ہوگی لیکن انہیں اس کے ہونے کا ڈر بھی تھا۔کلیمنٹ ایٹلی نے امریکی سفیر کو بتایا تھا کہ آرڈر بحال کرنے کی ان کی کوششوں سے بھارتی فوج قائم مقام بھارتی حکومت کے وزیر دفاع کے احکامات کے تحت کام کرے گی۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن اس مناسب قانون سازی پر اعتراض نہیں کرے گی اور یہ معاملہ فوری طور پر ہوجائے گا۔امریکی سفیر نے لکھا کہ میں وزیراعظم کا گرم جوشی سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے یہ پیشگی معلومات امریکا کو فراہم کیں کیونکہ جہاں تک میرے علم میں تھا اب تک یہ بات کسی اور حکومت کو نہیں بتائی گئی تھی۔20 جون 1947 کو سیکریٹری مارشل نے نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کو ٹیلی گرام بھیجا تھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ امریکا نے بھارت کی تقسیم کی مخالفت جاری رکھی تھی۔ سیکریٹری مارشل کی جانب سے 19 جون 1947 کو بھیجے گئے ٹیلی گرام میں کہاگیاکہ کراچی کو پاکستان کا دارالحکومت منتخب کیا جاچکا ہے اور امریکا یہاں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا خواہشمند ہے۔ کراچی میں امریکی قونصل ہولڈس ورتھ جی منیگروڈ کو نقل کیا کہ انہوں نے ان کے نمائندے کو بتایا کہ یہاں پر امریکی سفارتخانے کا قیام کا سوال امریکی حکام کی توجہ مرکوز کررہا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس حقیقت کو سراہا کہ منیگروڈ کی بات کا غلط مطلب اخذ کیا گیا لیکن اس کے ساتھ بھارت میں امریکی مشن کے قیام کی قبل ازوقت نشاندہی یا یہ کہ یہ معاملہ امریکی حکام کے زیر غور ہے، کی قبل ازوقت نشاندہی نہ ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...