... loading ...
شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کا خط وزارت داخلہ کو موصول ہو گیا ہے اور اس معاملے پر غور کیلئے تین وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔وزیر داخلہ اعظم خان نے تصدیق کی ہے کہ شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کا خط وزارت داخلہ کو مل گیا ہے ، لیکن اس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کابینہ کرے گی۔ وزیرداخلہ کا ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے ایک واضح طریقہ کار موجود ہے ۔ نیب کی درخواست اب 3 وزراء پر مشتمل سب کمیٹی کو بھیجی جائے گی، جس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون اور وزیر خزانہ شامل ہیں۔ یہ کمیٹی نیب کے خط اور دیگر شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو بھجوائے گی، جو شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نہ ڈالنے کا فیصلہ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار سابق حکومت کے دور میں طے کیا گیا تھا۔ نگران حکومت اسی طریقہ کار پر کام کرے گی، اس سوال پر کہ نیب سابق دور میں بھی شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط لکھ چکی ہے ، لیکن اس وقت بھی اس پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سابق کابینہ کا فیصلہ ابھی ان کی نظر سے نہیں گزرا، لیکن وزراء سب کمیٹی سفارشات کی تیاری کے وقت سابق کابینہ کے فیصلے کو بھِی سامنے رکھے گی اور جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قانون کے مطابق ہی ہوگا۔زلفی بخاری کو باہر جانے کی اجازت دینے کے سوال پر وزیرداخلہ نے کہا کہ ان کا نام ای سی ایل میں نہیں بلیک لسٹ میں تھا، جو آف شور کمپنی کی وجہ سے ڈالا گیا تھا۔ وزرات داخلہ نے ان کو 30 دن کی اجازت دینے کی سمری بھیجی تھی لیکن میں نے اسے چھ دن کیا اور اگر زلفی بخاری مقررہ مدت میں واپس نہ آئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...