... loading ...
یہ شہرِ نگاراں اس لحاظ سے بھی اپنی الگ شناخت رکھتا ہے کہ ہر روز جہاں شعرو ادب و فنونِ لطیفہ کی محفلیں سجتیں اور تقریبات منعقد ہوتی رہتی ہیں۔ اچھے شعرا و شاعرات، ادیب و فنکار کی تخلیقات و فن پارے داد و تحسین حاصل کرتے رہتے ہیں وہیں پر ایسے گھس بیٹھیے بھی کچھ ادبی بیساکھیوں کے سہارے شہرِ شعر و ادب میں قد بڑھانے کی کوششوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔ اسی حوالے سے جب کسی ”شاعرہ“ کے شعری مجموعے کی تقریبِ رونمائی کا شانداردعوت نامہ نظر سے گزرے تو شدید افسوس اور دکھ کے ملے جلے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ شاندار اس لیے کہ صدر، مہمانِ خصوصی، مقررین، سب ہی علم و ادب کے حوالے سے بڑی بڑی (مستند) شخصیات کے اسمائے گرامی جگمگا رہے ہوتے ہیں۔ دکھ اور افسوس یوں کہ محترمہ ایک مصرعہ بھی ڈھنگ کا موزوں کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں ، سونے پر سہاگہ صحیح شعر بھی اکثر مشکل ہی سے پڑھ پاتی ہیں۔ اس کتاب میں کس کس کا کمالِ ہنر شامل ہے یہ کوئی راز نہیں۔ یہ اور بات کوئی (نجی محفلوں کے علاوہ) مانے یا نہ مانے۔
افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ (مستند) ادیب و نقاد جنہیں اس شہر کے ہر شاعر اور شاعرہ کا پتا ہے کہ وہ کتنے پانی میں ہیِ ، خود شعر کہنے کی صلاحیت اس میں ہے یا ادھر ادھر سے نعمتِ متوقع یا غیر متوقع حاصل کرکے شہرِ سخن میں داخل ہے ، اسے اپنی بیساکھیاں پیش کرنے میں کبھی پس و پیش سے کام نہیں لیتے۔ تقریبات میں وہ سب کچھ کہہ ڈالتے ہیں جو موصوفہ کی تخلیق میں کہیں نہیں ہوتا۔ میری ایسے تمام اہلِ علم و ادب سے دست بستہ گزارش ہے کہ خدارا یہ کٹھ پتلیوں کو نچانے کا کام بند کردیں۔ آپ اپنی انکھیں بند کرلیں لیکن وہ سنجیدہ طبقہ جو واقعی علم و فن کا شیدائی ہے کبھی آپ کو معاف نہیں کرے گا۔ کل کا مورخ جب آج کی تاریخ لکھے گا تو اس کے قلم کی سیاہی کے چھینٹے آپ کے دامن کو داغ دار کیے بنا نہیں رہیں گے۔
سستی شہرت حاصل کرنے کوچوں میں چوباروں میں
کھوٹے سکے اچھلے اچھلے پھرتے ہیں بازاروں میں
ہیں کچھ ایسے لوگ جو اپنے پیسوں سے چھپواتے ہیں
اوروں کے کاندھوں پہ چڑھ کر تصویریں اخباروں میں
یہ حقیقت یقیناً نہایت تلخ ہے کہ ادب و فنون کو نقصان پہنچانے والے لوگ ، شہرِادب کی اگلی صف میں نظر آتے ہیں۔ اس قسم کی جعلی تقریبات کا بائیکاٹ کرنا ادب کے ہرسنجیدہ قاری کا فرض ہے۔
اب وقت آگیا ہے کہ ” ملک میں ادب و فنون کی ترویج کے دعوے د ار ادارے ادبی و ثقافتی ادارے اورتنظیمیں بھی اپنا فرض ادا کرتے ہوئے جعلی علمبردارانِ شعر و ادب کی تقریبات اپنے بینر تلے منعقد کرنے پر مکمل پابندی عائد کریں۔
اسی کے ساتھ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ میری یہ صدا، صدا بہ صحرا ثابت ہوگی۔ لوگ اپنی روش نہیں بدلیں گے۔ لیکن یہ آواز ان کے کانوں تک بھی ضرور پہنچے گی۔ برائی کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے۔ یہ میرا اصول ہے۔ مجھے نہ خوشامد سے خوشی ہوتی ہے نہ مخالفت سے دکھ۔ جو میرا قلب و ذہن کہتا ہے میں اس پر عمل کرتا ہوں۔
کاٹنا چاہو تو یہ ہاتھ بھی کاٹو لیکن
سچ اسی ہاتھ سے تحریر کیا جائے گا
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...