... loading ...
پاناما کا ہنگامہ اب اپنی کمپنی موزیک فونسیکا کو ہی بھاری پڑ گیا، دنیا بھر میں موزیک فونسیکا کے دفاتر بند ہو گئے۔ یادرہے کہ دنیا بھر کی شخصیات کو اپنے اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کے لیے آف شور کمپنیوں کی سہولت فراہم کرنے والی بدنام زمانہ کمپنی موزیک فونسیکا نے جسے پاناما پیپرز لیکس کے باعث عالمی شہ سرخیوں میں نمایاں جگہ مل رہی تھی اپنے آپریشنز بند کرنے کااعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکام کی کارروائیوں اور میڈیا مہم سے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ، جس کی وجہ سے اب رواں ماہ کے آخر میں تمام پبلک آپریشنز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا،۔ موزیک فونسیکا نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سرکاری و نجی گروپس کی درخواستوں کو نمٹانے کے لیے کمپنی کا ایک چھوٹا گروپ کام جاری رکھے گا۔
پاناما اسکینڈل کے بعد موزیک فونسیکا نے گزشتہ سال اگست میں بیرون ملک زیادہ تر دفاتر بند کردیے تھے تاہم اب کاروبار مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اپریل 2016 میں پاناما اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس میں کمپنی کی ایک کروڑ 15 لاکھ ڈیجیٹل فائلز لیک ہوئی تھیں اور لاکھوں آف شور کمپنیوں کی دستاویزات منظرعام پر آئی تھیں۔اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد کمپنی نے گزشتہ سال اگست میں بیرون ملک زیادہ تر دفاتر بند کردیئے تھے۔ اور ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیاتھا۔تین اپریل 2016 کو پاناما پیپرز سامنے آنے کے بعد دنیا کے ستر ملکوں میں ایک سو پچاس سے زائد تحقیقات شروع ہوئیں، پاکستان میں بھی پاناما لیکس سے سیاسی بھونچال آیا۔ ملک کی کئی شخصیات کے خلاف اس اسکینڈل کے تحت تحقیقات کاآغازہوا۔سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کاخاندان آج بھی آف شورکمپنیوں کے الزامات کے تحت مقدمات کاسامنا کررہاہے گوکہ اس وقت کے وزیراعظم کوپاناما کے بجائے اقامہ کی بناء پرنااہل کیاگیا اس کے باجود انھیں اوران کے خاندان کو آف شورکمپنیوں کے حوالے سے ہی مقدمات کاسامنا ہے ۔ پا کستان تحریک انصاف کے نااہل رہنماجہانگیرترین اور علیم خان بھی آف شورکمپنیوں کے تحت مقدمات بھگت رہے ہیں۔ تاہم اب یہ اہم ترین خبر منظرعام پرآئی ہے کہ موزیک فونسیکا نے اپنے دفا تربندکردیئے ہیں ۔
®솰㧐P倀䟋
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...
متعلقہ ممالک کو نئے معاہدے کیلئے راغب کریں،محکمہ خار جہ کا امریکی سفارتخانوں کو پیغام معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے،ہرمز کاروبار کیلئے تیار ، ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ ک...
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...