... loading ...
نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کم عمر ترین سیاستدان ہیں جنہوں نے یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ایک طرف انہوں نے کم عمر ترین چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے تو دوسری طرف ملک کا اعلیٰ ترین عہدہ سنبھالنے کے حوالے سے ایک آئینی سوال پیدا ہوگیا ہے کہ وہ صدر کی عدم موجودگی میں کبھی قائم مقام صدر نہیں بن سکتے۔صادق سنجرانی 14اپریل1978ء کو پیدا ہوئے ،اس طرح ان کی عمرتقریباً 39سال 11ماہ بنتی ہے جبکہ صدر کے لیے ضروری ہے کہ اس کی عمر 45سال سے کم نہ ہو۔کیا آئینی طور پر وہ قائم مقام صدر بننے کے اہل نہیں ہیں ؟آئین کے آرٹیکل 62(1)بی کے مطابق قومی اسمبلی کے رکن کی کم ازکم عمر 25سال ہونی چاہیے جبکہ آرٹیکل62(1)سی کے تحت یہ ضروری قرار دیا گیا ہے کہ سینیٹ کے رکن کی عمر 30سال سے کم نہ ہو۔آئین میں ا سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ارکان اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین اپنے میں سے کسی کو بھی ا سپیکر یا پھر جیسی صورت ہو چیئرمین منتخب کرسکتے ہیں۔آئین کے تحت صدر کی اہلیت کی جو شرائط طے ہیں ان کے تحت 45 سال سے کم عمر کا کوئی شخص صدر پاکستان کے عہدہ پر برا جمان نہیں ہو سکتا۔
آئین کے آرٹیکل 41 (2)میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص بطور صدر انتخاب کے لیے اہل نہ ہوگا تا وقتیکہ وہ 45سال کی عمر کا ایک مسلمان اور قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر منتخب ہونے کا اہل نہ ہو۔یہ ایک طے شدہ آئینی اصول ہے کہ کسی عہدے کے قائم مقام کے لیے بھی اہلیت کی وہی شرائط ہوں گی جو مستقل عہدیدار کے لیے مقرر ہیں ۔ دوسرے لفظوں میں کوئی غیر مسلم پاکستان کا قائم مقام صدر نہیں ہوسکتا۔اسی طرح کوئی ایسا شخص جس کی عمر 45سال سے کم ہو وہ قائم مقام صدر کا عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔آئین میں درج ہے کہ صدرکی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالیں گے ۔اب ایک طرف چیئرمین سینیٹ کو قائم مقام صدر بننے کا استحقاق حاصل ہے تو دوسری طرف ان کی عمر اس عہدہ کی راہ میں رکاوٹ ہے ،پھر کیاآئینی صورتحال بنے گی۔کیا صدارت کے لیے نااہل شخص صرف اس بنا ء پر قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال سکتا ہے کہ وہ چیئرمین سینیٹ ہیں اور آئینی طورپر اسے یہ استحقاق حاصل ہے۔
آئین کے متعلقہ آرٹیکلز کا جائزہ لیا جائے تو صادق سنجرانی قائم مقام صدر کے عہدہ پر کبھی فائز نہیں ہوسکتے ،وہ آئندہ ماہ 40سال کے ہوجائیں گے ،وہ 3سال کے لیے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں ،اگر وہ 3سال پورے کرلیتے ہیں تو بھی ان کی عمر 43سال ہوگی ،یوں وہ اپنے موجودہ دور میں قائم مقام صدرکے عہدہ پر براجمان نہیں ہو سکتے۔ آئین کے آرٹیکل 49کے مطابق اگر صدر کا عہدہ صدر کی وفات ،استعفیٰ یا برطرفی کی وجہ سے خالی ہوجائے تو چیئرمین سینیٹ نئے صدر کے انتخاب تک قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالیں گے ،اس کے ساتھ ہی آرٹیکل 49(1)میں یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ اگر چیئرمین سینیٹ صدر کے عہدہ کے کارہائے منصبی کی انجام دہی سے قاصر ہو تو قومی اسمبلی کا سپیکر بطور قائم مقام صدر کام کرے گا۔اسی طرح آرٹیکل 49(2)میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت پاکستان سے غیر حاضر ہو یا کسی وجہ سے اپنے فرائض انجام دینے سے قاصر ہو تو چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر ہوگا ،اس آرٹیکل میں بھی یہ وضاحت کردی گئی ہے کہ اگر چیئرمین سینیٹ صدر کے عہدہ کے فرائض انجام دینے کے قابل نہ ہو تو قومی اسمبلی کاسپیکر قائم مقام صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائے گا جب تک کہ مستقل صدر دوبارہ اپنے عہدے پر واپس نہیں آجاتے۔اب آئینی طور پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں ،ایسی صورت میں جب بھی قائم مقام صدر کی ضرورت پڑے گی تومذکورہ آرٹیکلز کے تحت ا سپیکر قومی اسمبلی قائم مقام صدر کے طور پر کام کریں گے۔
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...