... loading ...
معروف سیاست دان اور سابق صوبائی وزیر ایم ، اے رؤف صدیقی اور عبدالحسیب کی جانب سے بین الاقوامی شہرت یافتہ فلاسفر اور مفکر اسلام پروفیسر احمد رفیق اختر کے اعزازمیں تقریب کااہتمام ‘پروفیسراحمد رفیق نے خصوصی لیکچر دیا جس کا عنوان تھا ’’ قومی کردار اور روحانیت ‘‘ یہ لیکچر تاز زو لوجیکل گارڈن فیڈرل بی ایریا میں دیا گیا جہاں کثیر تعداد میں خواتین وحضرات موجود تھے انتظامیہ میں ظہیر خان ، ڈاکٹر محمد علی خالد ، شائق احمد کے نام بھی شامل تھے ۔ جبکہ مہمانوں میں سینیٹر فروغ نسیم خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے پروفیسر احمد رفیق اختر کاتعارف کرایا اور لیکچر کی دعوت دی ۔ پروفیسر احمد رفیق اختر صاحب نے پوری دنیا میں موجودہ حالات اور مسلمانوں کی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مسلمان اللہ اور رسولؐ کے نام پر متحد ہوئے انہوں نے دنیا میں کامیابیاں حاصل کی اور جب جب آپس میں اختلافات کا شکار ہوئے تو اسی طرح رسوا اور خوار ہوئے تاریخ گواہ ہے کہ سلطان حیدر علی ، سلطان صلاح الدین ایوبی ، طارق بن زیاد ، محمد بن قاسم نے صرف اور صرف اللہ اور اُس کے رسول کی خوشنودی اور مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کیلئے جہاد کیا اور اللہ تعالیٰ نے انہیں سرخرو اور کامیاب کیا عیسائیوں اور یہودیوں کو صرف مسلمانوں سے خوف اور ڈر ہوتا ہے کہ اگر مسلمان اللہ اور رسول کے نام پر متحد ہوگئے تو یہ پوری دنیا پر قبضہ کرلیں گے اسی لیئے ہمارے مسلمان بھائیوں کو فرقوں اور تعصّب میں بانٹتے ہیں تاکہ یہ آپس میں لڑتے اور تقسیم رھیں مگر جب بھی اللہ اور رسول کے نام پر مظلوموں نے پکارا تو یہی مسلمان ایک بار پھر اللہ کے نام پر جہاد کے لیئے نکل پڑینگے اور پوری دنیا پر امن و آشتی کا پرچم بلند کرینگے انہوں نے روحانیت کے حوالے سے بتایا کے ’’ شرح ‘‘ کا مطلب ہی انسانوں کو ایسا اصول اور راستہ بتانا ہے کہ جس پر چل کر لوگ باحفاظت اپنی اپنی منزلِ مقصود پر پہنچ سکیں ’’ ( سیف پیکج ) ‘‘ ’’ طریقت ‘‘ کا مطلب ہے ایک ایسا ستون جس پر شامیانہ ٹھیرا ہوا اور تمام لوگ اس میں محفوظ ہوں پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا کہ انسانوں کے زوال کا وقت وہ ہوگا کہ جب انسان ( 1 ) اجزام فلکی میں در اندازی کرے گا ( 2 ) جب انسانوں اور ماحول کو اجاڑنے والے آلات استعمال ھونگے یعنی ایٹم بم ودیگر آلات اور آخر میں ( 3 ) دائمی قربانی ختم ہوجائیگی یعنی حج اور عمرہ پر پابندی وغیرہ ۔ تقریب کے آخر میں خالد مقبول صدیقی ، بیرِسٹر فروغ نسیم ، عبدالحسیب نے بھی خطاب کیا جبکہ ظہیر خان ، ڈاکٹر محمد علی خالد اور شائق احمد نے مہمان مقرر کو گلدستے پیش کیئے اور آخر میں لزت و کام و دھن کا اعلان ہوا ۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...