... loading ...
پاکستان کرکٹ بورڈنے ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ 30 کھلاڑیوں کا ایک پول تشکیل دیا ہے۔اس پول کی تشکیل کا مقصد آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم بنانا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کسی بھی کھلاڑی کو پول میں شامل کیا جاسکتا ہے۔پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے ہدف میں تمام سینئرز کو باہر نہیں کریں گے، بلکہ سینئر جونیئرز کے کومبی نیشن کے ساتھ متوازن ٹیم تیار کررہے ہیں اور ایسے کھلاڑیوں کو پول میں شامل کیا جارہا ہے جو دلیر ہوں اور جدید پاور ہٹنگ والی کرکٹ سے ٹیم کو فائدہ پہنچا سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ حارث سہیل گذشتہ سیریز میں سب سے امپروو بیٹسمین ہیں، جو ہر فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں اور ایسے ہی کھلاڑی ورلڈ کپ مشن میں ہماری پول کا حصہ ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت سلیکشن کمیٹی کا ہدف ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم تشکیل دینا ہے۔ مئی اور جون میں آئر لینڈ، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی سیریز کے بعد ہمیں اندازہ ہوجائے گا کہ کون کون سے کھلاڑی مشکل کنڈیشن میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور تینوں کی کارکردگی کے بعد ہمیں ورلڈ کپ کے لیے واضح تصویر دکھائی دے گی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ انگلینڈ میں 30 مئی سے 14 جولائی تک ہوگا، ٹورنامنٹ کے لیے میزبان انگلینڈ اور پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا نے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔آئندہ ماہ زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائی راونڈ میں زمبابوے، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ اور افغانستان سمیت دس ٹیمیں حصہ لیں گی، ان میں سے 2 ٹیموں نے ورلڈ کپ میں جگہ بنانی ہے، اس طرح 10 ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔ انضمام الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز سے ہمیں پتہ چل گیا کہ کون کون سے کھلاڑی مشکل کنڈیشنز اور سوئنگ ہوتی ہوئی بولنگ میں کارکردگی دکھاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا، ہم نے کھلاڑیوں کو یہی پیغام دیا ہے کہ وہ ہار جیت کی فکر نہ کریں اور نیچرل کرکٹ کھیلیں۔انہوں نے بتایا کہ حارث سہیل 2015 میں ون ڈے میں کارکردگی دکھا کر ان فٹ ہوگیا تھا۔ ہم نے سری لنکا کی سیریز میں حارث سہیل کو ٹیسٹ کھلایا اور اس نے اس فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ نیوزی لینڈ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی اس نے سب کو متاثر کیا۔انضمام الحق نے کہا کہ ہمیں ایسے بیٹسمین کی ضرورت ہے جو ون ڈے میں لمبی اننگز کھیل سکے۔ورلڈ کپ ٹرافی ملک میں لانے کے لیے پی سی بی کے تشکیل دیے گئے پروگرام کے تحت پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 15 ماہ کے دوران نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنا ہوگی اور اس دوران کھلاڑی کم از کم 23 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گے اور ان میچز میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے، اسی عرصے کے دوران پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلنا ہوں گے۔ مصروف سیزن کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فٹ رکھنا بھی ٹیم انتظامیہ کے لیے چیلنج ہوگا، اسی عرصے میں پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن بھی ہوگا جس میں کھلاڑی ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے مصروف ہوں گے۔انضمام الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ایک ہے لیکن ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں کو خاص طور پر بیٹسمینوں کو ایشین وکٹوں کی طرح انگلش کنڈیشنز میں بھی اپنے آپ کو منوانا ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف ہرجانے کا نوٹس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام کی ہٹ دھرمی کے باعث بدستور کھٹائی میں ہے۔3 ماہ گزر جانے کے باوجود کیس سست روی کا شکار ہے۔ اس سلسلے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر جانب داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان کے قانونی ماہرین اس کیس کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی ایکشن میں آئے گی۔پی سی بی کا گورننگ بورڈ پہلے ہی اپنی میٹنگ میں رولنگ دے چکا ہے کہ ششانک منوہر میٹنگ میں ثالث کی حیثیت سے بیٹھے تھے لیکن میٹنگ کے اختتام پر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نومبر میں اپنا کیس آئی سی سی کو بھجوا دیا تھا۔ دونوں بورڈز نے مائیکل بیلوف کو اپنے اپنے نمائندے بتادیئے تھے لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود کیس میں پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر اور آئی سی سی کے موجودہ سربراہ ششانک منوہر اس کیس میں غیر جانبداری دکھانے میں ناکام ہیں۔انہوں نے سابق پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو قانونی چارہ جوئی سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی۔اس وقت بھی ششانک منوہر ہی اس کیس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور ایک میٹنگ میں وہ اٹھ کر چلے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے مسلسل انکار کے بعد 70 ملین ڈالرز کے نقصان کے ازالے کا قانونی نوٹس بھیجا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ششانک منوہر مختلف اجلاسوں میں آئی سی سی سے زیادہ بھارتی بورڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔بگ تھری کی تشکیل کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ جس قانونی دستاویز پر دستخط کیے تھے، اس کے مطابق 2015 سے 2023 کے درمیانی عرصے میں آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 دورے رکھے گئے تھے جن میں سے چار کی میزبانی پاکستان نے کرنی تھی۔ ان 6 دوروں میں مجموعی طور پر 14 ٹیسٹ، 30 ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان ایک بھی سیریز نہیں ہوسکی ہے۔بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ بھارتی ٹیم نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے کوئی بھی غیر ملکی ٹیم پاکستان نہیں آئی ہے جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 13-2012 میں بھارت کا مختصر دورہ کیا تھا جس میں اس نے تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔پاکستانی ٹیم نے 2007 میں تین ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے لیے بھی بھارت کا دورہ کیا تھا۔
شہدائے افواج کے ورثا کو رینک سے ایک کروڑ سے ایک کروڑ 80لاکھ دیے جائیں گے بھارتی حملے میں متاثر ہ گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی، شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا پیکیج کا اعلا...
گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستانی میزائلوں سے بچانے کیلئے مودی زیر ہوئے مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی کافوری طور پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم کے سب سے بڑے حلیف وزیر داخلہ امیت شاہ کا پاکستان ک...
جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے، خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں گے بانی نے چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اْٹھانے کا کہا، پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا، علیمہ خانم بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے...
2022میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگایا گیا ، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ، ایف بی آر ذرائع پاکستان نے سپر ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطیکا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپر ٹیکس میں کم...
بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر ، موثر انداز میں پیش کرنے پر تعریفیں ایکس صارفین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہینڈسم قرار دیا، باڈی لینگویج کی بھی ستائش ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان ...
امریکا کا 1.2ٹریلین ڈالر تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے معاہدہ اہم ہے،امریکی وزیر خزانہ مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزرا ، سفیر شریک ہوئے ،امریکی تجارتی نمائندہ کی گفتگو جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج ...
پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے بھارت کے 26اہم ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا،بھارت کے ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا،کئی صلاحیتیں آئندہ کیلئے محفوظ رکھی گئی ہیں ہم بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ممنون ہیں جنہوں نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ...
عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے، سیاسی و مذہبی جماعتوں ،تنظیموں کی جانب سے اظہار تشکر ریلیاں ،پاک افواج کے حق میں نعرے ، مٹھائیاں تقسیم ، شرکاء ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والی اقلیتوں کی بھی پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی...
خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے ، جس میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے ۔تفصیلات...
عالمی میڈیا میں رافیل طیارے گرائے جانے کی خبروں پر بھارتی ائیر مارشل سے سوال بھارت اس وقت حالت جنگ میں ہے اور جنگ میں نقصان ہوتا ہے، ائیر مارشل کا جواب بھارتی فضائیہ کے ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی نے پاکستانی ایئرفورس کی جانب سے رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کردی، کہا کہ ہم...
پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کو باہمی طور پر فروغ دیں گے ، امریکی صدر امریکا کے ساتھ امن و استحکام کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ، پاکستانی دفتر خارجہ جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان او...
رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چا...