... loading ...
عمران خان کی تیسری شادی کی خبر بالاخر منظرعام پر آگئی ہے اور عمران خان کے قریبی ذرائع نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس حوالے سے عمران خان کے مخالف میڈیاگروپ کی خبر بالکل درست تھی اور عمران خان بشریٰ بی بی سے نئے سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے۔ وجود کو انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی 3؍ جنوری کو بنی گالہ منتقل بھی ہوگئی تھیں۔ تاہم ان کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ اس شادی کا اعلان اگلے دیڑھ ماہ تک نہیں کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا پس منظر یہ تھا کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہ کر اچھی طرح یہ پرکھنا چاہتے تھے کہ یہ رشتہ ہمیشہ نبھایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں اور دونوں میں مطلوبہ ہم آہنگی پیدا ہوگی بھی یا نہیں؟ذرائع کے مطابق ان میں یہ بات پہلے سے طے شدہ تھی کہ اگر ان کے درمیان مطلوبہ ہم آہنگی پیدا ہو جاتی ہے تو پھر فروری کے تیسرے ہفتے میں شادی کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گااور اس سلسلے میں ایک چھوٹی سی فیملی تقریب بھی رکھی جائے گی۔ گزشتہ روز کیا گیا اعلان اسی مفاہمت کا نتیجہ ہے۔ وجود کو ملنے والی مصدقہ معلومات کے مطابق اس عرصے میں بشریٰ بی بی بنی گالہ میںہی مقیم رہی ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق اس مفاہمت میں بشریٰ کے سابق شوہر کو بھی مکمل اعتماد میں رکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بشریٰ کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو تحریک انصاف کی جانب سے مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کا ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ عمران خان کی قربت تقریباً دو برس سے تھی۔انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی ، عمران خان کی زندگی میں ریحام خان کے ساتھ شادی کے عرصے میں ہی داخل ہو چکی تھیںاور اس کی بِھنک ریحام خان کو مل چکی تھی۔بعض ذرائع کے مطابق ریحام خان کی آنے والی نئی کتاب میں اس حوالے سے بعض انکشافات بھی متوقع تھے۔ لہذا اس خبر کی اہمیت کو زائل کرنے کے لیے دونوں نے پچھلے ماہ شادی کرکے اب اس کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کے حوالے سے ایک دلچسپ’’ روحانی توجیہہ‘‘بھی کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے (جن کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ کچھ روحانی وارداتوں میں آئندہ کی جھلک دیکھ لیتی ہیں ) عمران خان کو شادی کا منصوبہ طے ہونے سے قبل ہی اس سے آگاہ کردیا تھا کہ اُنہیں اپنے روحانی علم کی آگہی یہ ہے کہ اگر عمران خان نے 2018ء کے عام انتخابات سے قبل شادی نہ کی تو اُن کی وزارتِ عظمیٰ پر کالے بادل چھائے رہیں گے۔
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...