... loading ...
چین کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چہرہ شناخت (فیس ریکگنیشن) ٹیکنالوجی کو ایک اور درجے تک بڑھاتے ہوئے اسے اب عادی مجرموں کی شناخت کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ کسی سائنس فکشن فلم کی طرح اب چینی پولیس اہلکارایسے دھوپ کے چشمے پہنے ہوئے ہیں جن میں اعلیٰ معیار کا کیمرا نصب ہے جو خطرناک مجرموں کی تصاویر کے ایک ڈیٹا بیس سے منسلک ہے۔ اس طرح پولیس اہلکار کسی مشتبہ شخص کو دیکھتے ہوئے اس کے عادی مجرم ہونے اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سن گلاس ایک موبائل آلے سے جڑے ہیں جس میں آف لائن فیس ڈیٹا موجود ہے جو کسی انٹرنیٹ کے بغیر فوری عمل کرتا ہے۔ ابتدائی طور پر ایک ہی جگہ پر 7 ایسے مجرم پکڑے گئے جو واردات کرکے ریلوے اسٹیشن سے فرار ہورہے تھے۔اس عینک میں مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل ٹیکنالوجی) کو استعمال کیا گیا ہے لیکن اس میں غلطی سے معصوم لوگوں کے پکڑے جانے کا بھی امکان ہے اور اسی لیے پولیس اہلکار مشکوک افراد کی اچھی طرح تصدیق کرتے ہیں۔یہ عمل دو اہم مراحل میں ہوتا ہے، پہلے عینک چہروں کو مختلف اشیا مثلاً گاڑی وغیرہ سے الگ کرکے انہیں شناخت کرتی ہے۔ اس کے بعد چہرے کے ہونٹ، آنکھیں، ناک اور دیگر خدوخال تلاش کیے جاتے ہیں جو ڈیٹا بیس میں موجود مجرموں یا ملزموں کے چہرے کے نقوش سے ملائے جاتے ہیں اور اس میں الگورتھم اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جاتا ہے۔چینی ماہرین کہتے ہیں کہ گزشتہ ایک عشرے سے چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی میں بہت زبردست ترقیاں ہوئی ہیں۔ اسی بنا پر انہوں نے یہ اسمارٹ گلاسز بنائے ہیں تاہم یہ الیکٹرانک اور کمپیوٹر نظام ہے جو کئی لحاظ سے غلطی بھی کرسکتا ہے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...