... loading ...
ملک میں سرکاری اداروں کے خسارے میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے اور حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سرکاری اداروں کو 60 ارب روپے کی نئی ضمانتیں جاری کی گئی ہیں۔دستاویز کے مطابق ستمبر 2017 کے اختتام تک حکومتی گارنٹیز 999 ارب روپے سے بڑھ چکی ہیں۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سرکاری اداروں کو 60 ارب روپے کی نئی گارنٹیز جاری کی گئیں۔2017 کے دوران واپڈا، پی ایچ پی ایل، سوئی نادرن گیس، پائپ لائن لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، پی آئی اے، سوئی سدرن گیس کمپنی، نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپچ کمپنی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو حکومت کی جانب سے گارنٹیاں جاری کی گئی ہیں۔دستاویز کے مطابق 2017 کے دوران حکومت کی جانب سے ان تمام اداروں کو 599 ارب روپے کی گارنٹیاں جاری کی گئی ہیں اور جی ڈی پی کا 1.09 فیصد بنتا ہے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق 2017 کے دوران واپڈا کو 203 ارب روپے کی گارنٹیز جاری کی گئیں۔ پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو حکومت کی جانب سے 166 ارب کی گارنٹیز جاری کی گئیں جبکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی گارنٹیز 55 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔دستاویز کے مطابق 2017 کے دوران حکومت نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کو 54 ارب روپے اور قومی ایئر لائن پی آئی اے کو 44 ارب روپے کی گارنٹیاں جار ی کی ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو حکومت کی جانب سے 40 ارب روپے کی گارنٹیز جاری کی گئیں۔ نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو ایک سال کے دوران 28 ارب روپے کی گارنٹیز جاری کی گئی ہیں۔سال 2016-17 کے دوران حکومت کی جانب سے مختلف اداروں کو 599 ارب روپے کی گارنٹیز جاری کی گئی تھیں اور جون 2017 تک حکومتی گارنٹیز کا حجم 937 ارب روپے تھا۔علاوہ ازیں توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے اس شعبے میں طویل مدتی مسائل کا خاتمہ ہوگیاہے اور توانائی کے شعبے کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے جب کہ سماجی تحفظ کے شعبے کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کیے جار ہے ہیں موجودہ حکومت کی جانب سے ٹیکس مراعات میں کمی کی گئی ہے اور استثنی اور توانائی کے شعبے کی سبسڈیز میں بھی کمی کی گئی ہے۔
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...