... loading ...
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام قیدیوں کو اسپتال سے جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ہفتہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سابق وزیراطلاعات سندھ اورپیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو بیماری کے باعث اسپتال منتقل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کہاں ہیں ہم نے انہیں طلب کررکھا تھا؟ نصرت منگن نے جواب دیا کہ میں غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے غیرمشروط معافی دینا بند کردی ہے، اب اس معافی پر پالیسی ترتیب دی جائے گی اور کوئی معافی نہیں ہوگی۔چیف جسٹس نے آئی جی جیل خانہ جات سے استفسار کیا کہ شرجیل میمن کب سے اور کیوں اسپتال میں ہیں؟ نصرت منگن نے موقف پیش کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت مسترد کرکے 24 اکتوبر 2017 کو جیل بھیجا تھا، تاہم نیب کورٹ نے شرجیل میمن کو بیماری کے باعث میڈیکل بورڈ بنانے کی ہدایت کی اور پھر ڈاکٹرز کی سفارش پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔چیف جسٹس نے آئی جی جیل خانہ جات سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا دودن بعد ہی شرجیل میمن کو اسپتال منتقل کردیا گیا، نیب کورٹ نے تو لکھا تھا کہ شرجیل میمن کا علاج جیل میں کرائیں،اور صرف ٹیسٹ کرانے کا کہا تھا، اسپتال منتقل کرنے کا کہاں لکھا ہے؟ قیدی کو اسپتال بھیجنے کا اختیار آپ کو کہاں سے ملا؟ تمام رپورٹیں اور بورڈ خود ساختہ ہیں، کسی عدالت نے شرجیل میمن کو اسپتال بھیجنے کا حکم نہیں دیا ،ہم میڈیکل رپورٹ اور میڈیکل بورڈ بھی طلب کرلیتے ہیں۔ جہاں بااثر ملزمان کو رکھا گیا ہے وہاں نوگو ایریا بنایا ہوا ہے، باڑھ لگا کر راستے بھی کررکھے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ شرجیل میمن کا کیس کسی طرح پنجاب بھیج دیں، عدالتِ عظمی کے پاس اختیار بھی موجود ہے اور قانون بھی ہے۔ عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات کو حکم دیا کہ شرجیل میمن کو آج ہی جیل منتقل کیا جائے بلکہ جتنے بھی ملزمان اسپتال میں رکھے گئے ہیں انہیں 4 سے 5 روز میں واپس جیل بھیجا جائے اگر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...