... loading ...
کراچی کی الیکٹرونکس مارکیٹ ڈاکوؤں کی وارداتوں کے لیے مصنوعی اسلحہ فراہم کرنے کا مرکز بن گئی۔ دُکانداروں سے 5000 روپے کے عوض خریدے گئے ”لائٹر پستول“ کے زور پر راہگیروں سے نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات، گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھینے جانے کی وارداتیں زور پکڑ گئیں۔ گزشتہ ایک برس کے دوران مردوں اور خواتین سے مسلح لوٹ مار میں ملوث گرفتار کیے گئے 200 سے زائد ملزمان کے قبضے سے مصنوعی 9MM پستول کی برآمدگی کے بعد پولیس کے تفتیشی افسران نے الیکٹرونکس مارکیٹ کے سرپرست دُکانداروں کیخلاف ممکنہ قانونی کاروائی کے لیے اعلیٰ پولیس حکام سے اجازت طلب کرلی۔”جرأت“ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع الیکٹرونکس مارکیٹ کے متعدد دُکاندار دبئی سے برآمد کی گئی چینی ساختہ لائٹر پستول کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور مذکورہ مصنوعی 9MM پستول کے بڑے خریدار جرائم پیشہ عناصر بتائے جاتے ہیں جو محض 5000 روپے کے عوض خریدی گئی مذکورہ ”لائٹر پستول“ کے زور پر راہگیروں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے ہیں۔ کراچی پولیس کے ایک ذمہ دار افسر نےجرأت کو بتایا کہ لائٹر پستول کے زور پر راہگیروں کو لوٹنے میں ملوث سینکڑوں ملزمان نے گرفتاری کے بعد انکشاف کیا کہ وارداتوں میں استعمال کی گئی مصنوعی 9MM پستول الیکٹرونکس مارکیٹ سے خریدی گئی ہے جس کے بعد ڈاکوؤں کو وارداتوں کے لیے مصنوعی اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث دکانداروں کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس کے سربراہ اے ڈی خواجہ سے اجازت طلب کر لی گئی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ ڈاکوؤں کو وارداتوں کے لیے مصنوعی اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث دُکانداروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جلد شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں سہراب گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن، آرام باغ، پریڈی، صدر، فیروزآباد، بلوچ کالونی، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ ، سعودآباد، قائدآباد، ماڈل کالونی، مبینہ ٹاون اور ابراھیم حیدری سمیت دیگر تھانوں کی حدود سے گرفتار کیے گئے ملزمان کی نشاندہی کے باوجود ڈاکوؤں کو وارداتوں کے لیے مصنوعی اسلحہ کی فراہمی میں ملوث الیکٹرونکس مارکیٹ کے دُکانداروں کو گرفتار کرنے کی اجازت نہ ملنے کے سبب مصنوعی اسلحہ کے زور پر راہگیروں کو لوٹے جانے کی وارداتیں کراچی میں زور پکڑ چکی ہیں۔ الیکٹرونکس مارکیٹ کے ایک دکاندار محمد یونس نے”جرأت“ کو بتایا کہ ”لائٹر پستول“ کی خرید و فروخت کا بڑا مرکزگل پلازہ ہے جہاں سے الیکٹرونکس مارکیٹ کے دُکاندار مصنوعی 9MM پستول خرید کر شہریوں کو فروخت کرتے ہیں۔ ایک اور دُکاندار محمد اشرف نے ”جرأت“ کو بتایا کہ دبئی سے برآمد کی گئی ”لائٹر پستول“ کی فروخت نیک نیتی کی بنیاد پر کی جاتی ہے تاہم اگر کوئی خریدار مذکورہ ”لائٹر پستول“کے زور پر وارداتیں کر رہا ہے تو اس کے ذمہ دار دکاندار نہیں بلکہ وہ خریدار ہے جو لائٹر پستول سے سگریٹ جلانے کے بجائے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔
الیکٹرونکس مارکیٹ میں جاری بہت سے غیر قانونی اور اسمگل شدہ اشیاء کی کھلے عام خرید وفروخت میں دُکاندانوں کومکمل تحفظ وہاں کی ایسوسی ایشن کے کچھ سرکردہ افراد دے رہے ہیں جو پولیس اوررینجرز کے کچھ افسران کے ساتھ تال میل بنا کر ان سرگرمیوں کو قانونی گرفت سے بچاتے ہیں۔ الیکٹر انکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی خلاف قانون سرگرمیوں کے تحفظ کے بہت سے واقعات خود پولیس کی نظروں میں ہیں مگر وہ اِنہیں نظر انداز کررہے ہیں۔
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...