... loading ...
انسان مصائب والآم سے چھٹکارا پانہیں سکتا،نامرادیوں سے دورہونہیں سکتا جب تک اسلام کے بنائے ہوئے اُصولوں کونہ اپنائے اس سلسلہ میں اسلام کا دعویٰ یہ ہے۔(ترجمہ) اور جو اﷲاور اسکے رسول کی اطاعت و فرمانبرداری کرے اس نے بڑی کامیابی پائی غلام کے لیے اطاعت وفرمانبرداری کاذریعہ ہی فلاح وفوزہے انسان اﷲکا بندہ اور رسول کا غلام ہے لہٰذا خداکی بندگی اور رسول کی اطاعت شعاری کامیابی وکامرانی کایقینی ذریعہ ہے۔جس کاقرآن کریم بار بار حکم دیتا ہے۔ فوز عظیم اور فلاح دارین کاتاج صرف اس کے سر رکھا جاتا ہے جو پیکر تسلیم ورضا بن کر اﷲاور اس کے رسول معظم کے ہرارشادکے سامنے شوق و محبت سے اپنا سرجھکا دیتاہے۔صحابہ کرام رضوان اﷲتعالیٰ علیہم اجمعین مادی وظاہری وسائل کے فقدان کے باوجو د زندگی کے ہرمرحلے میں کامیاب وکامران رہے۔تعداد کی کمی کے باوجو د وہ دشمن پر غالب آتے رہے۔معاشی بدحالی کے باوجو د وہ خوشحال رہے۔ ہمہ وقت دشمن کی سازشوں کے باوجو د وہ مطمئن اور پر سکو ن شب وروز بسر کرتے رہے۔قیصر وکسریٰ کے جرار اور بہادرلشکر ان سے گھبراتے تھے ۔
یہوددولت مندقوم ہونے کے باوجو د ان کے سامنے ذلیل وخوار تھے ۔اقوام عالم میں ان کا چرچہ تھا۔ان کی عزت تھی وہ بارعب اور باوقار قوم تھے صرف اس لیے کہ وہ اپنے آقا ﷺکے وفادار اور ان کے مطیع وفرمانبردار تھے۔
اﷲتعالیٰ نے ارشاد فرمایا اور جوشخص اطاعت کرتا ہے اﷲکی اور اس کے رسولﷺ کی اور ڈرتا رہتا ہے اﷲسے اور بچتا رہتا ہے اس کی (نافرمانی )سے تو یہی لوگ کامیاب ہیں(سورہ نور۔۵۳)
فوز وکامرانی سے وہی مشرف ہوگا جس کا طریقہ کا روہ ہوگا جو اس آیت میںبیان کیا جا رہا ہے ،سچے مومنوں کی علامت یہ ہے کہ وہ اﷲاور اس کے رسول ﷺکا حکم مانتے ہیں اور اﷲسے ڈرتے ہیں اور پرہیز گاری اختیا رکرتے ہیں پھر قرآن وحدیث سنتے ہی کہہ دیتے ہیں ہم نے سنا اور مانا یہی لوگ کامیاب اور بامراد اور نجات یافتہ ہیں ۔قرآن مجید نے سنت مصطفویٰ ﷺکی بے چوچرا اطاعت کو باربار اتنا دہرایا ہے کہ قرآن کواﷲکی کتاب یقین کرنے والوں کے لیے سنت نبوی سے انحراف کے سارے دروازے بندکردیئے ہیں۔حقیقی کامیاب زندگی وہ ہے جو اﷲاور اس کے رسول کریم ﷺکی اس حدیث سے ظاہر ہوتی ۔حضرت ابوہریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا میرے تمام امتی جنت میں داخل ہونگے مگر جس نے انکا ر کیا ۔سرکا ر ﷺ سے دریا فت کیا گیا کہ ’’انکار‘‘سے کیا مراد ہے ،آپ ﷺ نے فرمایا جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہو گااور جس نے میری نافرمانی کی وہی میرا منکر ہے ۔(بخاری)
اس حدیث میں کہا گیا ہے کہ جو شخص اتباع سنت کو اختیا ر کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا اور جوشخص سنت کے برعکس عمل کرے گا و ہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔
اے ایمان والو!تم کسی لمحہ اﷲاور ا س کے رسول کی اطاعت سے منہ ناموڑنا کیونکہ تم بڑی عزت والے ہو۔ہم نے تمہیں تاج شرافت سے نوازا ہے ۔اشرف الانبیاء کی غلامی کا منصب عطا فرماکر تمہیں خیر الامم (بہترین امت )بنایا ہے۔بنی نو ع انسان کی قیادت تمہا را منصب ہے ۔انسانیت کی رہبری تمہاری ذمہ داری ہے انسانی اقدام کے تم امین ہو ۔
اسلام میں داخل ہونے والے (مسلمان ) پر فرائض،واجبات اور دیگر اسلامی قوانین نافذ ہو تے ہیں ۔شرعی پابندیا ں عائد ہوتی ہے۔ کہ حرام مت کھاؤ ،حرام لباس مت پہنو ،شریعت کے خلاف مت سنو ،جائز کا م کرو،حرام کاموں سے بچوں اسلام کہتا ہے کہ جب تم نے دین ودنیا کی بھلائی کے لیے اسلام کوقبول کیا ہے تو ایسا ہر گز نہ ہوکہ کسی قسم کی کوئی محرومی حاصل ہو۔ سر سے لے کر پاؤں تک مسلمان بن جاؤکوئی بھی کسی بھی حال میں کہیں بھی دیکھے تو دیکھتے ہی سمجھ جائے کہ یہ مسلمان ہے۔
اسلام اور انسان کے فطری تقاضوں کی تکمیل :۔یہ بات بھی صحیح ہے کہ انسان کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ اس کے سامنے یہ اُصول پیش کیے جائیں کہ اس کے فطری تقاضوں کوکمال اعتدال کے ساتھ پوراکرے ۔انسانیت کووہاں سکون نہیں ملتا جہاں ان سب جذبات کوپامال کیاجارہا ہواور نہ وہاں کوئی انسانیت آسودہ ہوسکتی ہے جہاں تہذیب وشرافت کانام تک ختم ہوگیاہو،حقیقت انسانیت ایسی چیز ہے جس کو سمجھنا ضروری ہے کسی نے صرف انسانیت کی روح کودیکھا اور کسی نے انسان کی مادیت کودیکھا ہے۔کوئی بولتا ہے کہ انسان فرشتہ ہے تو کوئی کہتا ہے کہ انسان درندہ ہے ،نہ کھانا پینا انسان کے نام ہے نہ صرف روح کا نام انسان ہے بلکہ روح اور جسم کے مرکب کانام انسان ہے۔انسان ایک حیوان ناطق ہے۔جس کے پاس جسمانی تقاضے بھی ہیں۔اس کے پاس جذبات وخواہشات بھی ہیں ۔لہٰذا انسان کے لیے وہی دستور ہوسکتاہے جو اس کی روحانی تقاضوں کی بھی تکمیل کرے اور اس کے جذبات کوبھی مردہ نہ ہونے دے جو دین حضور نبی کریم ﷺلے کرآئے ہیں وہ انسانی فطرت پرمبنی ہے ۔اسلام اپنے اصول وقوانین کاپابند بناتے ہوئے فطری تقاضوں کی تکمیل کرواتاہے۔دین اسلام غاروں میں چھپ کر اور گوشہ نشینی میں زندگی گذارنے والوں کادین نہیں ،کسی مصلحت کے پیش نظر باطل سے مفاہمت ومصالحت کرنے والوں کا دین نہیں ،یہ تو اﷲکے شیروں کادین ہے،جو گرجتے ہیں تو باطل کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ۔
ہیڈ مرالا پر اونچے درجے کا سیلاب، 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل،سیلابی پانی کے بہاؤ کے پیش نظر پل ہیڈ خانکی کے قریب پہلا شگاف ڈالنے کی تیاریاں مکمل، علاقے خالی کر نے کیلئے اعلانات پہلے سے بپھرے دریائے چناب سے خوفناک سیلابی ریلہ ملتان ڈویژن میں داخل ہوگیا، ست...
کوٹری بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ،5 اور 6 ستمبر کی درمیانی شب یہ سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگا، سکھر ڈویژن میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوں گے،این ڈی ایم اے 8 سے 10 لاکھ کیوسک کا ریلا آیا تو کچے کے علاقے زیر آب آجائیں گے، اعلانات کے باوجود لوگ گھروں کو ...
سندھ میں سیلاب ابھی تک پہنچا بھی نہیں کہ ذخیرہ اندوزوں نیسبزیاں 100 فیصد سے زائد مہنگی کردیں حکومت ، انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروائے، مصنوعی مہنگائی کے طوفان سے جینا دو بھر ہوجائے گا، شہری سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات کراچی کی مارکیٹوں اور بازاروں تک بھی پہنچنا شرو...
مہمانوں کا استقبال کیا ، پریڈ میں ہائپر سونک میزائل، ایٹمی ہتھیاروں سمیت جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی کی نمائش عوام امن کیلئے پر عزم ، چینی قوم کی ترقی اور خوشحالی کو نہیں روکا جاسکتا،صدرشی جن پنگ کا تقریب سے خطاب جنگ عظیم دوم میں جاپان کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر چین میں قومی تا...
وزیر مواصلات علیم خان کی وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات،ایم 6موٹروے کی تعمیر اور ایم 10 پر بات چیت حیدرآباد-سکھر ایم-6 موٹر وے کافی عرصے سے نظرانداز کی جارہی ہے، منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے، مراد علی شاہ وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنان...
3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کیلئے ہونی چاہیے، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے ہدایت ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لیںگے، ارکان اسمبلیگاڑیاں، ڈرائیور ...
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے قریبی آبادی شدید متاثر، کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،آئی جی خیبر پختونخوا ایف سی لائن بنوں پر دہشت گردوں کے ایک ...
پی ٹی آئی اراکین حاضری لگانے کے بعد واک آؤٹ کرگئے، رہا کرو رہا کرو، عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے عوامی اسمبلی کا اگلا اجلاس جمعہ کے روز ہوگا(بیرسٹر گوہر) اسمبلی میں غیر منتخب لوگ بیٹھے ہیں ، اسد قیصر،ملک عامر ڈوگر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ک...
جعلی انتخابات کا حصہ نہیں بنوں گی، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دوٹوک پیغام ہے،اہلیہ سلمیٰ اعجاز سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا،پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعل...
دیگر صوبے بھی حصہ ڈالیں تاکہ منصوبہ ممکن ہوسکے، ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے کالا باغ ڈیم ریاست کیلئے ضروری ہے ، جن کو تحفظات ہیں اُن سے بات کی جائے،پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ک...
صو بائی اور وفاقی حکومتیںادویات اور دیگر ضروری طبی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، پاکستان اخلاقی طور پر اپنی ذمہ داری نبھائے، قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم ک...
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ،پانی چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، پنجاب ہیڈ مرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ ، تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پاکستان پہنچے گا، پنجاب کے تین...