... loading ...
اپنے تمام ایم پی ایز کو ہر شہر میں احتجاج کی ہدایت کرتا ہوں، ہمارا رویہ آنے والے منگل کو مزید سخت ہوگا، پورا پاکستان دیکھے گا پی ٹی آئی ایک مٹھی ہو کر میدان میں نکل رہی ہے،وزیراعلیٰ
پولیس نے اسلام آباد میں منتخب نمائندوں کو روکنے کیلئے فائرنگ کی،وقت نے ثابت کر دیا سائفر معاملے میں عمران کا مؤقف درست تھا ،ہم بانی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے،پریس کانفرنس
خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت اور مقتدر حلقوں کے خلاف سخت ترین مؤقف اختیار کرتے ہوئے صوبے بھر میں احتجاج کی کال دے دی، انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور صوبے کے ساتھ ہونے والی مبینہ معاشی ناانصافیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی نے وفاق پر صوبے کو دیوار سے لگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے تمام اراکینِ صوبائی اسمبلی کو جمعہ کے روز ہر شہر میں بھرپور احتجاج کی ہدایت کردی، اور خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آنے والے منگل کو ان کا رویہ مزید سخت ہوگا، پارٹی کے اندر تمام مبینہ اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور اب پورا پاکستان دیکھے گا کہ پی ٹی آئی ایک مٹھی ہو کر میدان میں نکل رہی ہے، جمعہ کا احتجاج وفاق کی پالیسیوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ کے لیے نہتے سیاسی کارکنوں پر گولیاں چلانا آسان ہے، لیکن عمران خان کو ہسپتال لانا مشکل بنا دیا گیا ہے، ہم میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے کہ خدا نخواستہ آپ نے عمران خان کے ساتھ جیل میں کچھ کیا تو نہیں ہے؟ سائفر کے نتیجے میں ہونے والی رجیم چینج نے پاکستانیوں کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، ملک میں دانستہ طور پر نفرتیں بڑھائی جا رہی ہیں اور خیبر پختونخواہ کے عوام کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، جس کا حتمی نقصان صرف اور صرف پاکستان کا ہوگا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ عام آدمی کا تحفظ کہاں ہے؟ اگر یہ ایک صوبے کے منتخب وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ کے ساتھ یہ سلوک کر رہے ہیں، تو عام آدمی کے ساتھ کیا کرتے ہوں گے؟ خیبر پختونخواہ وفاق کو اپنے قدرتی وسائل بجلی اور گیس دے رہا ہے، لیکن بدلے میں پنجاب نے کے پی کے لیے گندم بند کر دی ہے، وفاقی حکومت صوبے کو اس کا جائز آئینی حصہ نہیں دے رہی، این ایف سی ایوارڈ اور نیٹ ہائیڈل پرافٹ کے اربوں روپے روک لیے گئے ہیں، صوبے کے وزیر اعلیٰ کے سامنے فورس کھڑی کی جا رہی ہے اور ہمارے پارلیمنٹیرینز کو گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...