... loading ...
آسٹریلیا میں ایک ٹیکنالوجی فرم نے ایسے حیرت انگیز ٹیگ متعارف کرائے ہیں کہ اشیا گم ہونے پر اسمارٹ فون پر پیغام موصول ہوجائے گا کہ لاپتہ شے کہاں ہے۔اگر آپ کچھ دنوں کے لیے سفر کرتے ہیں یا پھر کسی کے گھر ایک دو روز ٹھہرنے جاتے ہیں تو غالب امکان ہوتا ہے کہ اہلِ خانہ یا بچوں کی کوئی نہ کوئی شے وہاں رہ جائے گی۔ دوسری جانب یورپی اسکولوں میں بچوں کی بڑی تعداد اسکولوں میں اپنی اشیا گم کردیتی ہے یا بھول جاتی ہے لیکن اب کم خرچ اور سادہ ’آر ایف آئی ڈی ٹیگ‘ کے ذریعے ان کی
حفاظت اور تلاش کا کام آسان ہوچکا ہے۔
ایک آسٹریلوی کمپنی ریگ ٹیگڈ نے اسکول یونیفارم اور دیگر سامان میں لگنے والا سادہ اور کم خرچ ٹیگ بنایا ہے جو گم ہوجانے پر اپنی اطلاع دیتا ہے۔ اس کے لیے اسکولوں کے ڈسٹ بن میں خاص سنسر نصب کیے گئے ہیں جو پھینکی جانے والی اشیا میں سے ٹیگ والی اشیا کو پڑھ کر بچے کے والدین کے فون پر اس کی اطلاع دیتے ہیں جو ٹیکسٹ کی صورت میں ہوسکتی ہے۔پاکستان کے برخلاف امریکہ اور یورپ کے اسکولوں میں ہرشے کی فراوانی ہے۔ بچوں کے لیے اسکولوں میں خاص الماریاں ہوتی ہیں جہاں وہ اپنا ہیٹ یا جیکٹ رکھ سکتے ہیں۔بسا اوقات یہ کپڑے اور دیگر سامان غائب ہوجاتا ہے یا کسی کوڑے دان کی نذر ہوجاتا ہے۔ ریگ ٹیگڈ کمپنی کے چھوٹے اور کم خرچ آرایف آئی ڈی ٹیگز کو اسکولوں کے خاص مقامات پرلگے سنسر پڑھ لیتے ہیں اور ان کے گم یا کھوجانے کا امکان بہت ہی کم ہوجاتا ہے۔سال 2016 میں پہلی مرتبہ ریگڈ ٹیگڈ نے اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔ اس ضمن میں ایسے ٹیگ بنائے گئے جو کپڑے کا حصہ بن جاتے ہیں اور دھونے سے بھی خراب نہیں ہوتے۔ ایک سال کے اندر 100 اسکولوں میں اسے آزمایا گیا تو لگ بھگ 3000 ایسی اشیا کو تلاش کیا گیا جو دوسری صورت میں غائب ہوکر گم ہوسکتی تھیں۔آسٹریلیا میں بچوں کے یونیفارم بنانے والی سب سے بڑی کمپنی اسپارٹن نے بھی اب اپنے یونیفارم پر ایسے ٹیگ لگانے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس کے بعد دوسرا معاہدہ برطانیہ سے کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اب ایسے ٹیگ اولڈ ہاؤسز اور اسپتالوں کے اندر بھی لگائے جارہے ہیں جہاں عمررسیدہ لوگ اپنی اشیا بھول جاتے ہیں۔
کوئی بھی سرکاری بل پارلیمان میں پیش کرنے سے پہلے پیپلزپارٹی سے پیشگی مشاورت اور منظوری لازمی قرار دے دی ،فیصلہ ایوان صدر سے بعض بلز کی واپسی کے بعد کیا گیا،میڈیا رپورٹس شیری رحمان کی سربراہی میں کمیٹی قائم ،مجوزہ قانون سازی پر مشاورت کرے گی، پہلے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا...
شاہراہ دستور مکمل بند ،پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری،ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں عمران کا کوئی علاج شروع نہ کیاجائے ،ترجمان پی ٹی آئی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نیعمران کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کیا، ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف شام...
حکومت مذاکرات کیلئے تیار ،جماعت اسلامی کو اپنے طرزِ عمل پر نظرثانی کرنا ہوگی منعم ظفر کون ہوتے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کریں، سینئر صوبائی وزیرکی گفتگو سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،حکومت مذاکر...
رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت ہمارے 50 سے زائد کارکنان گرفتار اور لاپتا ہیں پرامن رہ کر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے دستبردار نہیں ہوں گے،امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ سابق بنگلادیشی وزیر اعظم...
سندھ نے پاکستان بنایا، ورغلانے والے سن لیں، صوبے کے باسی کسی کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے سندھ متحد رہے گا، کل بھی کچھ لوگوں نے صوبہ بنانے کی بات کی ہے، انہیں کہتا ہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے کھلواڑ ...
پچھلے سال رقم 20 ارب مختص کی گئی تھی، اس سال 38 ارب مقرر کیے ہیں، شہباز شریف چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میںمستحقین کو فی خاندان 13 ہزار دیے جائیں گے،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ...
میرے پاکستانیوں! عمران خان صاحب کی صحت میرے لیے سیاست سے بڑھ کر ہے احساس ہیبانی پی ٹی آئی کی صحت پر کارکنوں میں غم و غصہ ہے، وزیراعلیٰ پختونخوا کا پیغام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر خود سیاست کروں گا اور نہ کسی کو کرنے دوں گا۔سماجی را...
دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل،ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ (ن) ط...
میزائل پروگرام پر کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو سکتی، ایران کی فوج ہائی الرٹ ہے کسی بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن ،مناسب جواب دیا جائیگا، علی شمخانی کا انٹرویو ایران نے ایک بار پھر اپنے میزائل پروگرام کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے اس پر کسی قسم کے مذاکرات کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔...
ٹی 20 ورلڈ کپ ، کولمبو میں متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہوگیا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکر آج ہوگا ۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھا...
اپوزیشن کی سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی،ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے،عمران خان کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، معاملات نہ سدھرے تو سڑکوں پر آئیں گیگولیاں بھی کھائیں گے،راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی 85 فیصد ب...
عمران اندھا ہو گا تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے(جنید اکبر)ہمارے پاس آپشنز ہیں غور کیا جا رہا ہے(سہیل آفریدی)ہم توقع کرتے ہیں عمران خان کو فی الفور جیل سے رہا کیا جائیگا، سلمان اکرم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیٔرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تش...