... loading ...
شہلا نقوی
امریکہ میں ہر سال کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) منعقد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے لوگ شرکت کرتے ہیں اور یہاں موجود ا?لات و ایجادات کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ الیکٹرونکس آلات کی اس سب سے بڑی نمائش میں زیادہ تر گھریلو آلات پیش کیے جاتے ہیں اور ان کے آرڈر وصول کیے جاتے ہیں۔ گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی یہ نمائش لاس ویگاس میں منعقد ہوئی جس کی تصاویر بہت مقبول ہورہی ہیں۔ اس تصویری البم میں ہم کچھ بہترین اشیا اور ان کی تفصیلات پیش کررہے ہیں
روبوٹ دھوبی
فولڈی میٹ کمپنی نے روبوٹ دھوبی بنایا ہے جو دھلے ہوئے کپڑوں کو آپ کیلئے ہاتھوں ہاتھ تہہ کردیتا ہے۔
مترجم مارس ایئربڈز
لاس ویگاس میں منعقدہ الیکٹرونکس نمائش کی ایک اور قابلِ توجہ ایجاد یہ مارس ایئربڈز ہیں جنہیں کانوں میں لگا کر آپ کسی گفتگو کا فوری طور پر دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ سن سکتے ہیں۔
سکون آور ہیڈ فون
ایک کمپنی مائی برین ٹیکنالوجی نے دماغی سکون پہنچانے اور تناؤ دور کرنے والا ہیڈ فون بنایا ہے جو بہت مقبول ہورہا ہے۔
اسکن اسکینر
جلد کی مصنوعات بنانے والی مشہور کمپنی نیوٹروجینا نے جلد کی شناخت کرنے والا اسکن اسکینر بنایا ہے۔ تصویر میں ایک ماہر اسکینر سے جلد کا معائنہ کررہا ہے۔
تھری ڈی پرنٹر
دنیا بھر میں تھری ڈی پرنٹر کا شور ہے۔ ڈاونسی کمپنی نے تھری ڈی پرنٹر تیار کیا ہے جو کم خرچ ہے اور کئی اقسام کی اشیا تیار کرتا ہے۔
ایپ سے من پسند خوشبو
سی ای ایس کی اس تصویر میں دکھائی دینے والے یہ چھوٹے سے ڈبے طرح طرح کی خوشبوؤں سے بھرے ہیں۔ بس آپ ایپ سے سگنل دیجیے اور آپ کی من پسند خوشبو دفتریا کمرے کو معطر کرے گی۔
اسمارٹ آئینہ
آپ کے میک اپ کو دیکھ کر اسے بہتر یا خراب بتانے والا اسمارٹ آئینہ بھی سی ای ایس میں رکھا گیا جو ایمیزون کے ہوم اسسٹنٹ ایلکسا سے جڑ سکتا ہے۔
کثیرالمقاصدوین
ٹویوٹا کمپنی نے ایک جدید ترین وین متعارف کرائی ہے جسے چلتے پھرتے ہسپتال، دکان یا آفس میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
ایکس اے ٹو الٹرا فون
سونی نے ایکسپیرا ایکس اے ٹو الٹرا فون متعارف کرایا ہے جو سلوموشن ویڈیو بھی بناسکتا ہے۔
اسماٹ تالے
تالے بھی اب اسمارٹ ہوگئے۔ سی ای ایس میں پیش کردہ ایک تالا رکھا گیا ہے جو ری چارج ہوسکتا ہے اور صرف اپنے مالک کے فنگرپرنٹ سے ہی کھلتا ہے۔
روبوٹ کتا
جاپانی پالتو روبوٹ جانوروں سے بے حد لگاؤ رکھتے ہیں اور ایسا ہی ایک ذہین روبوٹ کتا آئبو سی ای ایس میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے۔
٭ ٭ ٭
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...