... loading ...
مولانا محمد علی جوہر ایک نڈر اور بہادر صحافی تھے۔ یہ بات مولانا محمد علی جوہر کی 87 ویں برسی کے موقع پر سوشل اسٹوڈنٹس فورم و جوہر فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام اور دادا بھائی انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے (DIHE) کے آڈیٹوریم میں سیمینار بعنوان ’’محمد علی جوہر ایک نڈر صحافی‘‘ میں صدارتی خطبہ دیتے ہوئے ڈاکٹر پروفیسر شاہانہ عروج کاظمی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی جوہر خود ایک جوہر شناس شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے کامریڈ اور ہمدرد کے نام سے اخبار شائع کرکے مسلمانوں کی بھرپور نمائندگی کی اور صحافت کے معیار کو اتنا بلند کیا کہ انگریز بھی انکی صحافت اور قابلیت پر رشک کرتے تھے۔ انہوں نے صحافت کو ایک نیا رنگ اور اعلیٰ معیار بخشا۔ مولانا محمد علی جوہر ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے حق اور سچ کیلئے اپنی زندگی قربان کردی اور مسلمانوں کو آزادی کا تحفہ دیا۔ قبل ازیں فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اسلاف اور تحریک پاکستان کے رہنمائوں کی یاد تازہ کرکے اپنے نوجوانوں کو انکے کارناموں اور کامیاب زندگی گزارنے کے اصول بتائے ہیں تاکہ یہ نوجوان اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلیں۔ طارق شاداب نے کہا کہ مولانا جوہر مکمل باعمل راہنما تھے انکی تربیت اعلیٰ قدروں اور روایت پر قائم تھی۔ اسی لیے وہ پوری زندگی عملی جدوجہد کرتے رہے۔ خالد ممتاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ محمد علی جوہر ایک دردمند دل رکھنے والے راہنما تھے جنہوں نے مسلمانوں کیلئے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے آزادی کا نعرہ بلند کیا اور حق و سچ کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا۔ جوہر فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر ارشد مسعود نے کہا کہ ہم مولانا محمد علی جوہر کو ہر سال نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں تاکہ ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے۔ ہم مولانا محمد علی جوہر کے نام سے یونیورسٹی قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ نام بلند ہو۔ تقریب سے زیب النساء زیبی، حاجی شریف الدین، سید شکیل احمد، مشیر ٹیپو، عشرت غزالی، نور محمد، محمد علی ارشد، عشرت ارشداور آخر میں HR کی ہیڈ رخشندہ بقائی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور صدر تقریب ڈاکٹر پروفیسر شاہانہ عروج کاظمی کو فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے سونیئر پیش کیا۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...