... loading ...
بعض اوقات معدے کا تیزابی مادہ غذا کی نالی میں آجاتا ہے اس سے سینے کے بالکل وسط میں جلن محسوس ہوتی ہے ایسا اس وقت ہوتا ہے جب معدے کی تیزابیت بڑھ گئی ہو یا معدے کی کارکردگی میں خلل پڑنے کے باعث نیم ہضم شدہ غذا واپس منہ کی طرف آئی ہو جب بھی تیزابی مادہ منہ میں پہنچ جاتا ہے تو کھٹی ڈکاریں آتی ہے۔
علاج: دو چٹکی سوڈا بائی کارب میٹھا سوڈا اکثر جلن کو ختم کردیتا ہے لیکن اس دوا کے استعمال سے کچھ دیر بعد جلن پھر سے شروع ہوجاتی ہے مگر سوڈا بائیکارب کے استعمال سے نصف گھنٹہ بعد گلاس بھر دودھ یا جوس پی لینے سے یہ مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے گھی والی غذاؤں سے مکمل پرہیز کریں روٹی کی بجائے فروٹ جوس یا یخنی یا انڈے استعمال کرنا زیادہ مناسب ہے نشہ آور اشیا سے پرہیز کریں اگر رات کو یہ مشکلات رہتی ہو تو بڑے سے تکیے کو کمر کے پیچھے رکھ کر سوئیں خواتین میں یہ مشکلات عموماً حمل کے آخری ایام میں پائی جاتی ہے سلاد یا مولی وغیرہ کے پتے کھانے سے اس کا انسداد کیا جاسکتاہے۔
جی متلانا قے آنا: یہ خرابیاں عموماً نفسیاتی اور اعصابی اسباب کی پیداوار ہوتی ہے بعض اوقات غذا میں بے اعتدال قے آنے یا جی متلانے کا سبب بنتی ہے سینکڑوں میں ایک مریض ایسا ہوتاہے جسے کسی خطرناک بیماری کے باعث قے آتی ہے غذا میں کھلائے گئے اکثر زہروں کا اثر سخت قے کی صورت میں ظاہر ہوتاہے یہ قے ایک دم شروع ہوتی ہے اور جلد ہی اس میں صفرا اور خون آنے لگتا ہے بعض اوقات کسی ناپسندیدہ چیز کا تصور ہی متلی اور قے کا پیش خیمہ بن جاتا ہے بحری یا ہوائی جہاز اور بس میں سفر کرنے میلے میں جھولا جھولنے سے بھی بعض لوگوں کو متلی اور قے ہوسکتی ہے بعض چھوٹے بچے کھیلتے وقت گھومتے ہیں انہیں بھی متلی اور قے ہوسکتی ہے حمل کے دوسرے مہینے میں جی متلانا ایک فطری عمل ہے لیکن حمل کے آخری ایام میں جی متلانا کسی خطرناک بیماری کی علامت ہوتا ہے بعض غذائیں الرجی کی وجہ سے متلی اور قے پیدا کرتی ہے بہت سی دوائیں مثلاً کونین مارفین ڈجی ٹیلس وغیرہ متلی کا سبب بن سکتی ہے۔
علاج: متلی اور قے سے وقتی طور پر نجات پانے کے لیے اے وومینAvomine ڈراما مین Dramamine یا سٹیلازین Stellazine کی گولیاں جی متلاتے وقت ایک گولی استعمال کی جاسکتی ہے۔اگر متلی غذا کی وجہ سے ہوتو غذا کا انتخاب احتیاط سے کریں خصوصاً گھی والی اور دیر ہضم غذاؤں سے پرہیز کریں اور ضروریات سے زیادہ بے وقت نہ کھائیں سفر یا چکر آنے کی صورت میں پیدا ہونے والی متلی کا آسان علاج یہ ہے کہ سفر شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے اے وومین کی ایک گولی کھالیں حمل کی متلی صبح سویرے ہوتے ہے ذرا دیر سے بستر سے نکلنے یا بستر ہی میں چائے پی لینے سے اسے کم کیا جاسکتا ہے الرجک غذاؤں اور متلی پیدا کرنے والی دواؤں سے پرہیز کریں قے کے دوران ہمارے جسم کا اہم جزو خوردنی نمک (سوڈیم کلورائڈ) کافی مقدار میں ضائع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے مریض نفاہمت محسوس کرتا ہے قے تھمنے کے بعد مریض کو نمکین پانی پلائیں یا خالی نمک چٹائیں دائمی قے کے مریض بڑی تیزی سے کمزور ہوجاتے ہیں ایسے مریضوں کو متوازن اور زود ہضم غذا اور وٹامن دینے چاہییں لیکن ایسے مریضوں کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا زیادہ مفید ہوگا قے آنے سے کم از کم چھ گھنٹے بعد تک نرم اور زود ہضم غذا مثلاً جوس یخنی ساگودانہ و غیرہ استعمال کریں قے میں خون آنا سنگین خطرے کی علامت ہے فوراً ڈاکٹر سے مشورہ حاصل کریں ایسا مریض عموماً بہت متفکر ہوتا ہے اسے تسلی دیں اے وومین کی ایک گولی یا کسی خواب آور دوا(مثلاً لیو مینالLuminal )کی ایک گولی اس کی پریشانی کا وقتی طور پر سدباب کرسکتی ہے ٹیکسی وغیرہ کا انتظام ہونے تک مریض کی پائنتی اونچی کردیں اور اسے جتنی جلدی ہسپتال میں یا ڈاکٹر کے پاس پہنچایا جاسکے اتنا ہی زیادہ مفید ہے چائے تمباکو کافی یا کسی دوسری محرکStimulent غذا سے مکمل پرہیز ضروری ہے ورنہ خون پھر آنے لگے گا۔
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...
بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہ...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکس...
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...