... loading ...
نجی اسکولوں کے طلبہ وطالبا ت اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے۔ واحد رحم
اے ایم آئی اسکول سرجانی ٹائون میں منعقد ہ سائنسی نما ئش کی افتتاحی تقریب سے اسما ء شاہ و دیگر کا خطا ب
اسکولوں کی سائنسی نما ئش میں نجی تعلیمی اداروں کی کار کردگی قابل ستائش ہے بعض شعبوں میں یہ سرکاری تعلیمی اداروں سے بھی آگے نظر آتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں بروقت اور مناسب مواقع فراہم کیے جا ئیں اور حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کی طرح نجی تعلیمی اداروں کی بھی سر پرستی کرے ۔ ا ن خیالا ت کا اظہار ہر دل العزیز رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے گزشتہ روزاے ایم آئی اسکول سرجانی ٹائون میں منعقد ہ سائنسی نما ئش کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر تقریب سربراہ اے او کلینک اسماء شاہ ، حواء علم الشفاء ٹرسٹ کے چیئر مین و اے ایم آئی اسکول کے سر پرست اعلیٰ و بانی واحد علی رحمانی، معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیا ت سعید احمد، شکیل بیگ، نفیس احمد خان، اسکول کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ارشد روحوی، ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ایو ب عباسی، کراچی یونیورسٹی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے سیکریٹری ظہیر الدین عباسی، پروجیکٹ ڈائریکٹر ارسلان رحمانی، میدیا کو آرڈینٹر ابرار حسین، ممتا ز قادری، حافظ نعمان، عدنان سوریا و دیگر نے بھی تقریب سے خطا ب کیا۔والدین ،طلبہ و اساتذہ کی کثیر تعداد بھی موجو د تھی جبکہ مختلف موضو عا ت پر تیار کر دہ ماڈلز کے تقریباً32 اسٹالز لگائے گیے تھے تمام مہمانوں نے اسٹالوں کا دورہ کیا اور اسٹالز پر موجو د طلبہ و طالبا ت اور اساتذہ اپنے اپنے اسٹالز پر رکھے گئے ماڈلز کی بریفنگ دی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی عبد الوسیم نے مزید کہا کہ نجی تعلیمی ادارو ں سے ہمیں بہت امیدیں و ابستہ ہیں۔ ماضی میں بھی نجی تعلیمی اداروں نے فروغ تعلیم اور ٹیلنٹ وہنر کو آگے بڑھا نے میں اہم ترین کردار ادا کیا تھا جبکہ آج بھی اگر ان کی سرکاری سطح پر سرپرستی کی جائے تو ان نجی اسکولوں کے طلبہ و طالبا ت علم و ہنر کے حوالے سے بہترین کار نا مے انجام دے سکتے ہیں۔ مہمان خصو صی نے نمائش کے انعقاد پر متنظمین، تمام شریک اسٹالز کے طلبہ و طالبا ت اور اساتذہ کو بہترین نمائش کے انعقاد پر دلی مبارکبا د پیش کی جبکہ صد ر تقریب اے او کلینک کی سربراہ اسماء شاہ نے اپنے خطا ب میں کہا کہ نجی اسکولوں کے طلبہ و طالبا ت اور اساتذہ میں بھی بہت ٹیلنٹ موجو د ہے ان کی حوصلہ افزائی اور ہر قدم پر ان کی مناسب استعانت وقت کی ضرورت ہے۔اس موقع پر مہمانوں کا شکریہ ڈاکٹر ارشد روحوی نے کیا ۔
سڈنی دہشت گردی واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا،ملزمان بھارتی نژاد ، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سیساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، حملہ ا...
پاکستان کے بلند ترین ٹیرف کو در آمدی شعبے کے لیے خطرہ قرار دے دیا،برآمد متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار، وسائل کا غلط استعمال ہوا،ٹیرف 10.7 سے کم ہو کر 5.3 یا 6.7 فیصد تک آنے کی توقع پانچ سالہ ٹیرف پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز کی شرح بتدریج کم کی جائے گی، جس کے بعد کسٹمز ڈیوٹی سلیبز...
میں قران پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیں،ریمارکس جواب جمع کروانے کیلئے جمعرات تک مہلت،رجسٹرار کراچی یونیورسٹی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی...
سکیورٹی فورسز کی کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس...
کراچی رہنے کیلئے بدترین شہرہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، خراب حالات سے کوئی انکار نہیں کرتاوفاقی وزیر صحت کراچی دودھ دینے والی گائے مگر اس کو چارا نہیں دیاجارہا،میں وزارت کو جوتے کی نوک پررکھتاہوں ،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کما ل نے کہاہے کہ کراچی رہنے کے لیے ب...
ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے تھر کول کی پلانٹس تک منتقلی کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے،اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور پیداواری کمپنیوں (جینکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر...
طوفانی بارشوں کے باعث المواصی کیمپ میں پوری کی پوری خیمہ بستیاں پانی میں ڈوب گئیں مرنے والوں میں بچے شامل،27 ہزار خیمے ڈوب گئے، 13 گھر منہدم ہو چکے ہیں، ذرائع اسرائیلی بمباریوں کے بعد اب طوفانی بارشوں اور سخت سردی نے غزہ کی پٹی کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے 12 افراد جاں بحق او...
اس بار ڈی چوک سے کفن میں آئیں گے یا کامیاب ہوں گے،محمود اچکزئی کے پاس مذاکرات یا احتجاج کا اختیار ہے، وہ جب اور جیسے بھی کال دیں تو ہم ساتھ دیں گے ،سہیل آفریدی کا جلسہ سے خطاب میڈیٹ چور جو 'کا کے اور کی' کو نہیں سمجھ سکتی مجھے مشورے دے رہی ہے، پنجاب پولیس کو کرپٹ ترین ادارہ بن...
مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے، البانیز نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا وزیراعظم کا یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی، تحفظ کیلئے سخت اقدامات کی یقین دہانی آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈی پر ہونے والے حملے کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسے یہودیوں...
زخمی حالت میں گرفتار ملزم 4 سال تک بھتا کیس میں جیل میں رہا، آزاد امیدوار کی حیثیت میں عام انتخابات میں حصہ لیا 17 افراد زیر حراست،سیاسی جماعت کے لوگ مجرمان کو پناہ دینے میں دانستہ ملوث پائے گئے تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی ایس آئی یو پولیس نے ناظم آباد میں سیاسی جماعت کے سر...
ہائبرڈ جنگ، انتہاء پسند نظریات اور انتشار پھیلانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سید عاصم منیرکا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ ،فارمیشن کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ جدید جنگ میں ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی، چابک دستی اور فوری فیصلہ سازی ناگزیر ہے، پاک فوج اندرونی اور بیر...
دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں ،حکمران طبقہ نے قرضے معاف کرائے تعلیم ، صحت، تھانہ کچہری کا نظام تباہ کردیا ، الخدمت فاؤنڈیشن کی چیک تقسیم تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس...