... loading ...
صلاحیت کسی کی میراث نہیں ہوتی، ہمارے طلباء باصلاحیت ہیں یہ بات جے ایس کیمبرج سیکنڈری اسکول لانڈھی کے زیرِ اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام FTC آڈیٹوریم میں بحیثیت مہمانِ خصوصی معروف تاجر اور سابق وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے کسی احساس کمتری کا شکار نہیں ہیں کیونکہ ان کو اچھی تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت بھی دی جارہی ہے۔ جن طلباء کو اچھا ماحول اور اچھی تربیت دی جاتی ہے وہ ہر میدان میں کامیاب و کامران ہوتے ہیں۔ اختیار بیگ نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور آگے جاکر ان کو ہی اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ہم اپنے طلباء سے مطمئن ہیں ۔ قبل ازیں سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے چیئرمین اور ممتاز سماجی رہنما نفیس احمد خان نے کہا کہ ہم طلباء میں خود اعتمادی کو پروان چڑھا رہے ہیں تاکہ یہ نوجوان مکمل ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھیں اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔ممتاز سماجی رہنما سردار یاسین ملک کے خصوصی نمائندے عمر قمر نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے تو ہمارے بچے ہمارے ملک کے معمار بنیں گے اور ہم سے بہتر ذمہ داری نبھائیں گے کیونکہ ان کا ویژن بہت کلئیر اور روشن ہے۔ نئی امید چینل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جمشید حسین نے کہا کہ ہم نیٹ پر چینل لے کر آرھے ہیں۔ امید ہے ہم معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کیونکہ اس معاشرے میں تبدیلی لازمی ہے۔ J.S سیکنڈری اسکول کے ایڈمنسٹریٹر ندیم احمد صدیقی نے کہا کہ ہم طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اس طرح کے پروگرام ترتیب دیتے رہیں گے تاکہ بچوں میں خود اعتمادی بحال ہو اور اپنی صلاحیتوں کا لوبا منوائیں۔ اس تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے ممتاز شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے ان میں جمشید حسین، عمر قمر، مسز مایہ حمیدی، شہروز علی تابانی، ندیم احمد صدیقی، نفیس احمد خان، اقبال یوسف، ذوالفقار علی لالانی وائس چیئرمین کراچی لائنز کلب، منظور حسین، اکبر شاہ بخاری، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ و دیگر کے نام شامل ہیں۔ طلباء طالبات نے بہت خوبصورت ٹیبلوز، قومی نغمے اور پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے لئے خصوصی ٹیبلو پیش کیا اور زبردست خراجِ تحسین حاصل کیا ۔ آخر میں اسکول کی سالگرہ کا کیک مہمانِ خصوصی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ایڈمنسٹریٹر ندیم احمد صدیقی ، نفسی احمد خان، انور انیس ارحم صدیقی، مسز ندیم صدیقی اور اساتذہ نے مل کر کاٹا ۔
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...