... loading ...
سال 2017 ء میں سوائے کرکٹ کے کسی بھی کھیل سے پاکستان کو اچھی خبر سننے کو نہیں ملی اور تمام ہی کھیل مزید زوال کا شکا نظر آئے۔ 2017ء میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کارکردگی ٹیسٹ میچز میں زیادہ بہتر نہ رہی تاہم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔سرفراز احمد کی زیر قیادت پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چیمپیئنز ٹرافی میں سب کو حیران کردیا اور روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستان نے مصباح الحق کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتی اور اس جیت کے ساتھ ہی مصباح الحق اور یونس خان کے بین الاقوامی کریئر اپنے اختتام کو پہنچے۔مصباح الحق پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے والے کپتان ہیں جبکہ یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے بنانے کا اعزاز حاصل ہے، ان دونوں کے علاوہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے بھی باضابطہ طور پر بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز ہارا۔
تاہم ملکی کرکٹ کے لیے سب سے بڑی کامیابی انٹرنیشنل کرکٹ کی ملک میں دوبارہ واپسی تھی جو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال پی ایس ایل فائنل کا انعقاد کر کے ممکن بنایا۔اس کے بعد انٹرنیشنل الیون کے میچوں کی میزبانی بھی کی اور نتیجے میں سری لنکا نے بھی ایک ٹی20 میچ کے لیے پاکستان کا دورہ کر کے اس سلسلے کو آگے بڑھایا۔تاہم اس کے ساتھ ساتھ کرپشن کے جن نے اب تک پاکستان کا پیچھا نہ چھوڑا جہاں پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا جس میں ملوث کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اعداد و شمار کے تناظر میں دیکھا جائے تو پاکستان کی ٹیم نے رواں سال مجموعی طور پر چھ ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں دو میں فتح حاصل کی اور چار میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ون ڈے میں کارکردگی گزشتہ سال کی نسبت کافی بہتر رہی اور 18ون ڈے میچوں میں گرین شرٹس نے 12 کامیابیاں سمیٹیں حاصل کی اور چھ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی کارکردگی بہتر رہی۔ٹیم نے مجموعی طور پر مختلف ٹیموں کے خلاف 10میچز کھیلے جس میں 8میں فتح حاصل کی اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم عالمی نمبر ایک کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
جہاں ایک طرف مینز ٹیم نے ون ڈے اور ٹی20 میں کئی کامیابیاں حاصل کر کے سال کو یادگار بنایا وہیں ویمنز ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور یہی وجہ ہے کہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ویمنز ورلڈ کپ میں بری پرفارمنس کی وجہ سے کپتان ثنا میر، ٹیم منیجر عائشہ اشعر، جی ایم ویمن ونگ شمسہ ہاشمی، کوچز اور سلیکشن کمیٹی کے عہدیدران کو ان کے عہدے سے ہٹا یا گیا۔ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا سفر انتہائی مایوس کن رہا اور پورے ایونٹ میں ایک بھی فتح اس کے ہاتھ نہیں آئی البتہ کچھ کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر اچھا کھیل پیش کرنے کا صلہ رینکنگ میں مل گیا۔پاکستان ویمن ٹیم نے سال 2017 میں مختلف ٹیموں کے خلاف مجموعی طور پر 15ون ڈے میچز کھیلے جس میں تین جیتے اور بارہ میں شکست کھائی جبکہ اس سال ویمنز ٹیم کو اپنے چاروں ٹی20 میچوں میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ہاکی کے میدان میں 2017 میں بھی قومی ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا اور پاکستان کو آسٹریلیا اور روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بدترین شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا۔پاکستان نے سال 2017 میں 42 میچز کھیلے جن میں سے 24 میچز میں اسے شکست ہوئی، 12میں کامیابی ملی جبکہ 6 میچز ڈرا ہوئے۔قومی ٹیم نے رواں برس 5 ٹورنامنٹس اور چیمپئن شپس میں شرکت کی جن میں ایشینز چیمپیئنز ٹرافی میں دوسری، ایشیا کپ میں تیسری، اذلان شاہ میں پانچویں، ورلڈ لیگ میں ساتویں جبکہ آسٹریلیا میں چار ملکی ایونٹ میں سب سے آخری پوزیشن ہاتھ آئی۔دوطرفہ سیریز میں صورتحال اور بھی مایوس کن رہی اور پاکستان کو تینوں سیری میں شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا۔آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے 6 میچز کھیلے جن میں آسٹریلیا نے 29 گول کیے جبکہ پاکستان ٹیم صرف 6 گول کرسکی، روایتی حریف بھارت کے خلاف بھی 6 میچز کھیلے جن میں بھارت نے 28گول کیے جبکہ پاکستان ٹیم صرف 6گول ہی کرسکی۔ان تمام تر شکستوں کے باجود پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی اور اس کی بڑی وجہ ورلڈ کپ میں 12 سے 16 ٹیمیں شامل کرنا بنی اور پاکستان نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ دوسری ٹیموں کی جانب سے جگہ خالی کیے جانے کے نتیجے میں ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔بھارت اور آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ گرین شرٹس جاپان و آئرلینڈ جیسی کمزور ٹیموں کے خلاف بھی کامیابی حاصل نہ کرسکے۔پاکستان نے ٹیم کی تقدیر بدلنے کے لیے حنیف خان اور خواجہ جنید کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے فرحت خان کو ہیڈ کوچ بنایا گیا لیکن دو غیر ملکی دوروں کی انتہائی مایوس کن کارکردگی کے بعد انھوں نے بھی استعفیٰ دینے میں ہی عافیت سمجھی۔رواں برس پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سب سے اچھا اقدام کھلاڑیوں کو ان کے واجبات کی ادائیگی تھی، گزشتہ فیڈریشنز نے ڈیلی الاؤنس کی رقم کھلاڑیوں کو نہیں دی تھی لیکن موجودہ فیڈریشن نے وہ تمام واجبات ادا کر دیے البتہ سال کے آخر میں کچھ کھلاڑی ایشیا کپ اور دورہ آسٹریلیا کے ڈیلی الاؤنس نہ ملنے کا شکوہ کرتے نظر آئے۔2018 میں پاکستان ہاکی ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹس میں شرکت کرنی ہے اور تاہم ٹیم کی موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کسی معجزے کی توقع نہیں۔
ہاکی کی طرح اسکوائش میں بھی ناکامیوں کا سلسلہ جاری و ساری رہا۔ ایک دور تھا کہ اسکوائش میں پاکستان کا طوطی بولتا تھا لیکن اب اس کھیل میں پاکستان کا نام لینے والا کوئی نہیں۔ اس سال ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے 24 ٹیموں میں 19ویں پوزیشن حاصل کی۔ان تمام تر ناکامیوں کے باوجود سب سے بری خبر فٹبال کے میدان سے سامنے آئی اور فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی۔ان تینوں کھیلوں کے برعکس اسنوکر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اس سال ایک بار پھر متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محمد آصف اور بابر محمد سجاد نے کرغزستان میں ایشیئن 6 ریڈ بال چیمپئن شپ جیتی جبکہ نسیم اختر 18 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی عالمی چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔اسنوکر کے ہی حمزہ اکبر نے ایشین ٹائٹل جیتنے کے بعد پروفیشنل سرکٹ میں قسمت آزمائی بڑی امیدوں کے ساتھ شروع کی تھی لیکن مالی مشکلات کے سبب وہ ابھی تک اپنی منزل سے دور دکھائی دیتے ہیں۔باکسنگ رنگ سے محمد وسیم کی جیت کی خبریں آتی رہیں لیکن وہ اپنوں کی جانب سے کیے گئے پرکشش وعدے پورے نہ کیے جانے پر خاصے برہم دکھائی دیے۔ اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ باکسنگ حکام کی بے رخی کے سبب ملک کا یہ نوجوان جلد ہی ہمت ہار کر کسی اور ملک کی شہریت لینے پر مجبور ہو جائے گا۔یہی حال پہلوان انعام بٹ کا بھی ہے جنہوں نے اس سال ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں ایرانی پہلوان کو زیر کرکے طلائی تمغہ جیتا اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں بھی کامیابیاں حاصل کیں لیکن وہ بھی سرکاری سرپرستی اور ٹریننگ کی ضروری سہولیات میشر نہ ہونے کے شاکی ہیں۔اب ہم ایک اور نئے سال میں داخل ہونے کو ہیں جہاں کھیلوں کے کرتا دھرتاؤں سیاسی محاذ آرائی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ورنہ شاید گزشتہ کئی سالوں کی طرح شاید 2018 بھی سال کے اعداد کی تبدیلی کے سوا اور کوئی تبدیلی نہ لا سکے۔
اس بار ڈی چوک سے کفن میں آئیں گے یا کامیاب ہوں گے،محمود اچکزئی کے پاس مذاکرات یا احتجاج کا اختیار ہے، وہ جب اور جیسے بھی کال دیں تو ہم ساتھ دیں گے ،سہیل آفریدی کا جلسہ سے خطاب میڈیٹ چور جو 'کا کے اور کی' کو نہیں سمجھ سکتی مجھے مشورے دے رہی ہے، پنجاب پولیس کو کرپٹ ترین ادارہ بن...
مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے، البانیز نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا وزیراعظم کا یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی، تحفظ کیلئے سخت اقدامات کی یقین دہانی آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈی پر ہونے والے حملے کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسے یہودیوں...
زخمی حالت میں گرفتار ملزم 4 سال تک بھتا کیس میں جیل میں رہا، آزاد امیدوار کی حیثیت میں عام انتخابات میں حصہ لیا 17 افراد زیر حراست،سیاسی جماعت کے لوگ مجرمان کو پناہ دینے میں دانستہ ملوث پائے گئے تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی ایس آئی یو پولیس نے ناظم آباد میں سیاسی جماعت کے سر...
ہائبرڈ جنگ، انتہاء پسند نظریات اور انتشار پھیلانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سید عاصم منیرکا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ ،فارمیشن کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ جدید جنگ میں ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی، چابک دستی اور فوری فیصلہ سازی ناگزیر ہے، پاک فوج اندرونی اور بیر...
دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں ،حکمران طبقہ نے قرضے معاف کرائے تعلیم ، صحت، تھانہ کچہری کا نظام تباہ کردیا ، الخدمت فاؤنڈیشن کی چیک تقسیم تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس...
حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں بمباروں کیسہولت کاری کی گئی،تفتیشی حکام ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہو گئی۔ تفتیشی حکام نے کہا کہ خودکش حملہ آوروں کا تعلق ...
غذائی اجناس کی خود کفالت کیلئے جامع پلان تیار ،محکمہ خوراک کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے محکمہ خوراک کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ...
ادارہ جاتی اصلاحات سے اچھی حکمرانی میں اضافہ ہو گا،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،شہبا زشریف فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے،نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے،ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جات...
عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے،سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پاکستان کی اولین ترجیح،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ،فلسطینی عوام اور کشمیریوں کے بنیادی حق...
حکومت نے 23شرائط مان لیں، توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، اسٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی وغیرہ شامل ہیں، سرکاری ملکیتی اداروں کے قانون میں تبدیلی کیلئے اگست 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کھاد اور زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائیگی، ہا...
پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں میرٹ پر ٹکت دیں گے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا،صدر ن لیگ مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے، وزیراعظم سے کہوں گا...
تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، خود پنجاب کی گلی گلی محلے محلے جائوں گا، چیئرمین پیپلز پارٹی کارکن اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، گورنر سلیم حیدر کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،دیگر کی بھی ملاقاتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول...