... loading ...
سائنس دانوں نے بندر کے دماغ میں معلومات براہ راست داخل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں انسانی ذہن میں کسی بھی معلومات کو باآسانی منتقل کیا جاسکے گا۔سائنسی جریدے جرنل نیورون کے مطابق نیویارک میں واقع یونیورسٹی آف روچسٹر کی ماہرین کی جانب سے دو بندروں پر یہ تجربہ کیا گیا جس میں انہیں چار سوئچ دیے گئے جن کے ذریعے لائٹس کھولنی اور بند کرنی تھیں، ابتدا میں بندروں نے غلط سوئچ کو استعمال کرنے کی کوشش کی، نیورو سائنسدانوں کی ٹیم نے ان بندروں کے دماغ میں نصب کردہ چپ کو سگنل اور معمولی کرنٹ دے کر درست بٹن کی معلومات اور احکامات منتقل کیے تو بندروں نے درست طریقہ اختیار کرتے ہوئے تمام لائٹس جلادیں۔یونیورسٹی آف روچسٹر کے فزیشن اور سینئر ریسرچر مارک ایچ شیبر نے بتایا کہ ماہرین ابتدائی طور پردماغ کے چند حصوں میں دلچسپی لے رہے ہیں جن میں پرائمری سینسری کورٹیکس (چھونے کی حس)، ویڑول کورٹیکس(بصری حصہ)، آڈیوٹوری کورٹیکس( آواز سے متعلق حصہ) اور سوماٹو سینسری کورٹیکس شامل ہیں ان حصوں کے ذریعے دماغ معلومات حاصل کرتا ہے۔
ابھی یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل کے ذریعے ایسے افراد کے علاج کا ایک نیا راستہ کھل سکتا ہے جن کے دماغ کے کچھ حصے کسی انجری یا فالج کی صورت میں کام کرنا چھوڑ چکے ہوں۔مارک ایچ شیبر نے بتایا کہ نتیجے سے ظاہر ہوا کہ معلومات کی منتقلی کے بعد ہی بندر اس قابل ہوئے کہ کون سی لائٹ کس بٹن سے جل سکتی ہے تاہم بندر یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ ان کے محسوسات کیا ہیں، اس تجربے کے بعد ہم ایسے افراد کے دماغ کے تباہ ہونے والے حصوں کو بائی پاس کرکے معلومات براہ راست منتقل کرسکتے ہیں جن کے دماغ کے حساس حصے فالج، حادثے یا کسی اور بیماری کی وجہ سے متاثر ہیں اور اب یہ تجربہ انسان پر بھی کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اس تحقیق کے مطابق آپ اپنی مطلوبہ معلومات کسی کے بھی دماغ میں منتقل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں، یہ بالکل اسی طرح کا ا?ئیڈیا ہے جو کہ ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’’ دی میٹرکس‘‘ میں دکھایا گیا ہے کہ لوگوں کے دماغ میں جوڈو، کراٹے سمیت لڑائی کے دیگر فنون کی معلومات داخل کردی جاتی ہیں اور وہ چند سیکنڈز بعد ہی ان فنون کا ماہر بن جاتا ہے جس طرح کمپیوٹر میں کوئی سافٹ ویئر انسٹال کردیا جائے۔
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...