... loading ...
ماہرین کا خیال کہ ابتدا میں اس نسل کے پرندوں کا سائز چھوٹا تھا لیکن چونکہ یہ سمندر کے کنارے رہتے تھے۔ انہیں اڑنے کے بغیر ہی خوراک مل جاتی تھی۔ چنانچہ کاہلی اور سستی کے باعث ان کا وزن اور حجم بڑھنا شروع ہوگیا اور پھر آنے والی نسل دیو قامت بن گئی۔نیوزی لینڈ میں سائنس دانوں کو زمانہ قبل از تاریخ کے ایک دیو قامت پرندے کی باقیات ملی ہیں جن کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ یہ پرندہ اپنی ساخت میں آج کے پینگوئن جیسا تھا لیکن قدو قامت اور وزن میں اس سے کئی گنا بڑا تھا۔جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دیو قامت پرندے کا قد پانچ فٹ پانچ انچ اور وزن 220 پونڈ کے لگ بھگ تھا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ پرندہ ، جو لاکھوں برس پہلے فنا ہو گیا تھا، دنیا کا سب سے بڑا پرندہ تھا اور وہ اپنی شکل و شبہات کے لحاظ سے آج کے دور کے پینگوئن سے کافی ملتا جلتا تھا۔ اسے پینگوئن کی ابتدائی صورت بھی کہا جا سکتا ہے۔سائنسی جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پرندہ ساڑھے پانچ سے چھ کروڑ سال پہلے اپنا وجود رکھتا تھا۔ یہ وہ زمان? تھا جب زمین، ارضاتی تبدیلیوں کے تیسرے دور سے گذر رہی تھی۔علوم باقیات کے جرمنی کے ماہر اور اس تحقیق کے شریک مصنف جیرالڈ میئر کا کہنا ہے کہ حیران کن اور اہم با ت یہ ہے کہ ابتدائی دور میں پرندے کا سائز اتنا بڑا ہوتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پینگوئن سے مشابہت رکھنے والے اس پرندے کے پروں اور ٹانگوں کی ہڈیوں کی باقیات کا معائنہ کرنے کے بعد ہمیں فوراً ہی یہ احساس ہوا کہ ماضی کا ایک ایسا پرندہ ہمارے سامنے ہے جس کے بارے میں اس سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔
میئر اور اس کی ٹیم کو اس دیوقامت پرندے کی باقیات نیوزی لینڈ کے جنوبی علاقے اوٹاگو سے ملی تھیں۔ جس کے متعلق سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ماضی قدیم میں یہ علاقہ دیو قامت پرندوں سے بھرا ہوا تھا۔
اس دریافت سے پہلے بھی ماہرین کی ٹیم کو اس جزیرے پر بڑے سائز کے دو پرندوں کی باق?ات ملی تھیں لیکن وہ پرندے حجم میں اس نئی دریافت سے چھوٹے تھے۔ماہرین کا خیال کہ ابتدا میں اس نسل کے پرندوں کا سائز چھوٹا تھا لیکن چونکہ یہ سمندر کے کنارے رہتے تھے۔ انہیں اڑنے کے بغیر ہی خوراک مل جاتی تھی۔ چنانچہ کاہلی اور سستی کے باعث ان کا وزن اور حجم بڑھنا شروع ہوگیا اور پھر آنے والی نسل دیو قامت بن گئی۔میئر کا کہنا ہے کہ دیو قامت پرندوں کی یہ نسل بڑے سائز کے گوشت خور آبی جانوروں، مثلاً سیل اور دانتوں والی وہیل کے ظہور میں آنے کے بعد ان کی خوراک بن گئی اور اس کا نام ونشان تک مٹ گیا۔نیوزی لینڈ کا جنوبی جزیرہ قبل از تاریخ دور میں ڈینوسار کی نسل کے ایک جانور موا کا مسکن بھی رہا ہے۔ اس جانور کا قد چار میٹر اور وزن پانچ سو پاؤنڈ سے زیادہ تھا۔ لیکن اس جزیرے پر آباد ماؤری قبائل کے شکار کے شکار کے شوق نے اٹھارویں صدی تک موا کی نسل ہی کا دنیا سے خاتمہ کر دیا۔
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...