... loading ...
وحید ملک
ابراہیم حیدری میں بزرگ شہری کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت پر مشتعل شہریوں نے علاقے کے تمام بازار اور دکانیں بند کرادیں، جماعت اسلا می کے ضلعی امیر عبدالجمیل خان اور دیگر رہنماؤں کی مداخلت اور ایس ایس پی کورنگی سے ملاقات کے بعداعلی حکام نے واقعے کانوٹس لے لیا۔ علی اکبر گوٹھ کے رہائشی فرید عالم کے گھر میں پولیس اہلکار داخل ہو ئے اور اس کے بیٹے اکرم کو گرفتار کرنے کی کوشش میں تشدد شروع کردیا۔فرید عالم کی مداخلت پر پولیس اہلکار نے فرید کے سینے اور گردن پر پستول کے دستے مارے جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہو گیا۔ پولیس فرید عالم کے بیٹے اکرم اور بہنوئی منیر کو گرگرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔پولیس کے مطابق دونوں موٹر سائیکل چوری کی وارادت میں مطلوب تھے ،فرید عالم کی پولیس تشددسے ہلاکت کی اطلاع عام ہوتے ہی علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور علاقے کی تمام سڑکیں بند کردیں ، جبکہ تاجروں نے بھی واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بازاربندرکھے ۔ جماعت اسلامی کے رہنما اور پبلک ایڈکمیٹی کے صدر عبدالحفیظ مقتول کے گھر پہنچے اور ان کواپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔جماعت اسلامی کے رہنماں نے ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی سے ملاقات کی اور مذکورہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی فوری تفتیش اورواقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔بعدازاں پولیس نے مقتول منیر کے بیٹے اوربہنوئی کو سماجی رہنما کی شخصی ضمانت پرفوری طور پر رہا کردیا۔
جاں بحق فرید عالم کے بھتیجے کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر پولیس افسر رات گئے بزرگ فرید عالم کے گھر ان کے بیٹے اور بہنوئی کو گرفتار کرنے کے لیے آئے تھے۔ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی کالونی تھانے کے پولیس اہلکاروں نے سو کوارٹر میں جاں بحق ہونے والے شخص کے بیٹے اکرم بنگالی کو موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہونے کے شبہے پر گرفتار کرنے کے لیے گھر میں چھاپہ مارا تھا۔فرید عالم کے بھتیجے کا کہنا تھا کہ بزرگ نے اپنے بیٹے کو پولیس سے بچانے کی کوشش کی جس دوران اہلکاروں کے ساتھ تصادم ہوا اور ان پرلاتیں اورگھونسے برسائے گئے جس پر انھیں چوٹیں آئیں اوروہ جاں بحق ہوگئے ۔ایس ایس پی نعمان صدیقی کے مطابق فرید عالم اپنے بیٹے کو پولیس کے ہاتھوں گرفتاری سے بچانے کی کوشش کے دوران گرنے کے باعث انتقال کر گئے۔جاں بحق شخص کے اہل خانہ پولیس پر دباؤ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے فرید عالم کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا جاتارہا لیکن پولیس معاملے کو رفع دفع کرنے کے لیے دباؤ ڈالتی رہی ۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس نے متاثرہ خاندان کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ ایف آئی آردرج کرانے کا کہنا تھا لیکن انھوں نے خود ایسا کرنے سے انکار کیا تھا۔واقعے کی خبر میڈیا پر چلنے کے بعدوزیرداخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے تھانہ عوامی کالونی پولیس کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی کو جامع انکوائری کے احکامات جاری کیے ۔ وزیر داخلہ سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کورنگی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہو ئے حکم دیا کہ انکوائری رپورٹ میں واقعے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انکے خلاف ناصرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ برائے ملاحظہ ومزید اقدامات فوری طور پر ارسال کی جائے۔جب کہ آئی جی سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عوامی کالونی پولیس کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا انتہائی سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلی انکوائری ومرتکب ٹھرائے جانیوالے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ وقانونی کاروائی سے متعلق رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے ایسے واقعات میں ملوث پولیس افسران اور جوانوں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...