... loading ...
کوئی تین ماہ قبل جب سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا تو حکمران جماعت اور شریف خاندان کے مسلسل شور مچانے کے باوجود یہ نظر آرہا تھا کہ احتساب کی تلور سب پر یکساں گرے گی۔ اس عمل میں تاخیر کی وجوہات بہت سی ہیں، تاہم بنیادی سبب قومی احتساب بیورو کے نہایت کرپٹ اور بدعنوان قسم کے سربراہ قمر الزماں چودھری تھے جنہوں نے نہ صرف اس ادارہ کو غیر فعال کیا، بلکہ خود اس ادارہ کو لوٹ کے مال میں سے حصہ بٹورنے والا گدھ بنا ڈالا تھا۔ موصوف ریٹائر ہوئے تو جسٹس (ر) جاوید اقبال ادارے کے سربراہ بنائے گئے ہیں ابھی تک شریف خاندان کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ ان کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہوگیا ہے اور اس بار فرینڈلی اپوزیشن پیپلز پارٹی نے جاوید اقبال کو نیب کا سربراہ بنا کر ایسا کیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اس بار جس نوکری پر آئے ہیں ماحول کے مطابق ہی نوکری کریں گے اور جو مشن دیا گیا ہے اسے پورا کریں گے اب اس مشن میں صرف شریف خاندان کے ناجائز اثاثوں کے ریفرنس ہی نہیں ملک کی سیاسی کرپٹ اشرافیہ کی صفائی کا کام اور خود نیب کے ادارہ کو صاف ستھرا کرنے کا کام ان کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ چنانچہ پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن کی گرفتاری بھی اسی کا شاخسانہ ہے پونے چھے ارب روپے کی کرپشن کے ثبوت ملنے کے باوجود شرجیل بار بار ضمانت پر رہا ہوئے اور ملک سے باہر رہے، لیکن اب ضمانت منسوخ ہونے پر بے بس ہوگئے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلے گئے، یہ غالباً شریف خاندان کو جیل میں ڈالنے اور سزائیں دینے سے قبل کی تیاری ہے کہ اس طرح ابھی اور بھی کئی بڑے چہرے نااہل بھی ہوں گے اور پکڑے بھی جائیں گے۔ عمران خان کا ستارہ بھی اس حوالے سے گردش میں ہے کہ خود ان پر تو الزام چھوٹا ہے، مگر ان کے نفس ناطقہ جہانگیر ترین سخت خطرہ میں ہیں کہ ساڑھے اٹھارہ ہزار ایکڑ زمین کی بے نامی کا جواز دینے میں وہ ناکام رہے ہیں۔ اب عدالت عظمیٰ کو بھی انہیں سزا دینے میں کوئی اعتراض نہ ہوگا۔ احتساب کا پہیہ یوں چلنا شروع ہوا ہے کہ اپنے پرائے سب کو اس میں سے گزرنا ہے، مگراس بار چھوٹی مچھلیوں پر وقت ضائع کرنے کے بجائے ہر پارٹی کا بڑا مگر مچھ پکڑا جائے گا۔ ابھی تک مریم نواز کے سمدھی میاں منیر، میاں منشاء سمیت بہت سے لوگوں کے بارے میں خفیہ انکوائریاں انجام کو پہنچ چکی ہیں بس وقت کا انتظار ہے، یہ سیاسی نطام کی تطہیر کا عمل ہے جس میں کم از کم 60 سے 70 مگرمچھوں کی صفائی ہونی ہے، ہاں میڈیا کے گاڈ فادر بھی اس لائن میں ہیں کہ بعض تو اتنے بڑے اور کرپشن کے عادی ہیں کہ اس بار وہ بھی بچنے کے نہیں خصوصاً ملک کا سب سے بڑا میڈیا نیٹ ورک ہونے کے دعویدار ایک ادارہ کا تو یہ حال ہے کہ وہ عدالت میں تسلیم کرچکے ہیں کہ انہوں نے جنرل سیلز ٹیکس کھا لیا، اس کے علاوہ وہ بعض بینکوں کے بھی اربوں روپوں کے ڈیفالٹر ہیں، مگر گاڈ فادر کے منظور نظر ہونے کے باعث کوئی قانون کوئی عدالت ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکی حتیٰ کہ سپریم کورٹ بھی ان کے سامنے بے بس نظر آتی ہے کہ اب ان میڈیا کے اداروں نے خود عدلیہ کے ججوں کو بھی ایک ایک کرکے ہدف بنالیا ہے جس کے باعث یوں لگتا ہے کہ عدالتیں ڈرکر پیچھے ہٹ گئی ہیں خصوصاً چیف جسٹس میاں ثاقب نثار فی الوقت ان سے ٹکر لینے کی جرأت نہیں کرپارہے، کیونکہ انہیں پتا ہے کہ کسی ایک کو ہاتھ لگایا تو بھیڑیوں کی طرح میڈیا کا خونخوار ریوڑ پورا ان کے پیچھے پڑ جائے گا، چنانچہ ان کی توجہ بھی صرف مگرمچھوں تک محدود ہے، تاہم واضح رہے کہ صفائی کا یہ عمل آئندہ چند ہفتوں میں نہایت تیز ہونے والا ہے جسے روکنا اب کسی کے بس میں نہیں۔ اس کام کی تیاری مکمل ہوگئی ہے۔ اب انتخابات سے پہلے کے چھ ماہ نہایت گرما گرم ہوں گے۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...