... loading ...
میاں محمد نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہلی کے خلاف ریلی لے کر دو روز سے سڑکوں پر ہیں ۔ ان کا قافلہ راولپنڈی سے لاہور کی جانب گامزن ہے، نوازشریف ریلی کے دوسرے روز 12 بجے کے قریب راولپنڈی سے جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور کی جانب روانہ ہوئے، روانگی سے قبل راولپنڈی پنجاب ہائوس میں نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے اہم رہنمائوں کے ساتھ مشاورت کی۔ اس موقع پر روانگی سے قبل میاں نوازشریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی اوررآئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال اور ماروی میمن بھی موجود تھے۔ ریلی میں توقع سے کم کارکن لانے اور ناکام حکمت عملی پر سابق وزیر اعظم نے راولپنڈی کی مقامی قیادت پر ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ مشاورتی اجلاس میں نوازشریف کے اگلے خطاب کے مقام پر بھی غور کیا گیا۔
اس موقع پر لیگی رہنمائوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریلی کے دوبارہ آغاز پرمزید کارکنان کی شرکت یقینی بنائی جائے گی،ریلی جب دوسرے روز کمیٹی چوک راولپنڈی سے چلی تو اس موقع پر عابد شیر علی، طلال چودھری اور امیر مقام قافلے میں شریک افراد کا جوش بڑھاتے دکھائی دیئے،سوہاوہ کے قریب مختصرخطاب میں نواز شریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معزز ججوں نے نواز شریف کو گھر بھجوادیا ہے، کیا آپ کو منظورہے؟ جس کے جواب میں وہاں موجود کارکنوں نے نہیں میں جواب دیا، انہوں نے کہا کہ آپ نے نواز شریف کو ووٹ دے کر ملک کا وزیراعظم بنایا تھاکہ نہیں ؟ جس پر ن لیگ کے کارکنوں نے با آواز بلند کہا ہاں ،سابق وزیر اعظم نے کہا میں اپنی خاطر نہیں بلکہ آپ کے ووٹ کے تقدس کی خاطر اور آپ کے ووٹ کی نااہلی کامقدمہ لیکرنکلاہوں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے جس کی تصدیق ججز نے بھی کی ہے ، سابق وزیر اعظم نے گزشتہ سے پیوستہ روز کی طرح آہستہ نکلنا تھا تاہم اچانک انہوں نے راولپنڈی سے نکلتے ہی قافلے کی رفتار بڑھادی ،سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو راولپنڈی سے دینہ تک کسی سکیورٹی خدشے سے آگاہ کیا گیا تھا جس پر انہوں نے اپنے کارکنوں کی زندگی کی حفاظت کے لیے قافلے کی رفتار تیز کی اور ممکنہ طور پر خطرناک ایریا میں رکے بغیر آگے نکل گئے۔ ریلی میں شامل بلٹ پروف کنٹینر بھی پیچھے رہ گیا جسے بعد میں جہلم پہنچایا گیا۔
سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار جن کا کردار ن لیگ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے معاملہ میں ’’مشکوک‘‘دکھائی دیتا ہے ان کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہاتھا کہ وہ اپنے دوست اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ہم رکاب ہوں گے لیکن قافلہ روانہ ہوا تو وہ ایک بار پھر منظر سے غائب تھے ۔ریلی کے دوسرے روز وہ قومی اسمبلی کے سیشن میں شریک ہوئے ،نواز شریف کی ریلی کے پیش نظر راولپنڈی اور گردونواح کے متعدد روٹس کو سیل کیا گیا جبکہ ہوٹل، مالز اور دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، برطرف وزیراعظم کی ریلی کے پیش نظر جی ٹی روڈ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،ریلی کی حفاظت کے لیے پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات ہے جبکہ ہنگامی صورتحال میں ریلی کے شرکاء کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحت پنجاب کا موبائل ہیلتھ یونٹ بھی خصوصی طور پر جنوبی پنجاب سے منگوایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم موجود ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ریلی کو اسلام آباد سے لاہور تک پہنچانے میں کم ازکم 4 دن لگانے کا فیصلہ کیا ہے،قافلہ کھاریاں ،لالہ موسیٰ، گجرات ،گوجرانوالہ سے ہوتا ہوا لاہور میں داخل ہوگا۔سابق وزیر اعظم جہلم پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جادہ چونگی چوک پرخطاب کے لیے بلٹ پروف اسٹیج تیارکیاگیا تھا، انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013میں پاکستان میں توانائی کا شدید بحران تھا ، آپ کو یاد ہوگا سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں ،ہم نے اندھیروں کا خاتمہ کیا دن رات ایک کرکے بجلی کے کارخانے لگائے آج لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ۔کراچی کا حال کتنا خراب تھا کراچی کو روشنیوں کو شہر بنایا ،ملکی معیشت اور کراچی برباد ہورہے تھے ہم نے ان کو آباد کیا، بلوچستان کو پاکستان کی طرف واپس لائے آج ملک میں موٹروے بن رہے ہیں ، 5ججز نے کروڑوں ووٹ لینے والے کو ایک منٹ میں فارغ کردیا ،کیا آپ کو یہ توہین برداشت ہے ، کیا میں نے کوئی کرپشن کی ان ججوں نے بھی کہا کرپشن نہیں کی پھر کیوں نکالا؟ ان سے پوچھیں ،ججوں نے تسلیم کیا کہ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی ، میرے ہاتھ صاف ہیں دل پاکستان کی محبت میں ڈوبا ہوا ہے ، نیت صاف ہے پھر مجھے کیوں نکالا میں پوچھتا ہوں کیوں نکالا ،20کروڑ عوام منتخب کرتے ہیں کوئی جج ووٹ کی پرچی کو پھاڑ کے پھینک دیتا ہے ،میں آپ کے لئے کچھ کرنا چاہتا تھا کینیڈا کا مولوی جس نے ملکہ برطانیہ سے وفا داری کا حلف اٹھایا اور دھرنے والے آ گئے یہ کیا ہورہا ہے،ڈکٹیٹر کو قانونی قرار دینے والے ججز منتخب وزیر اعظم کو نکال باہر کرتے ہیں ، پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے میرا ساتھ دیں ۔ اب اس فرسودہ نظام کے ساتھ یہ ملک نہیں چل سکتا ، برطرف وزیراعظم کی لاہور روانگی کے باعث راولپنڈی سے لاہور تک 3 روز کے لیے جی ٹی روڈ کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ ایمبولینس اور فائربریگیڈ کو بھی جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ٹریفک کو متبادل روٹ استعمال کرنے کا کہا گیا، سابق وزیر اعظم نے رات جہلم میں بسر کرنے اور آج صبح جہلم پل سے لاہور روانگی کا فیصلہ کیا ۔
ماہرین نوازشریف کی جانب سے لاہور روانگی کو ایک سیاسی سرگرمی میں بدلنے کے مضمرات پر غور کررہے ہیں ۔ مختلف تجزیہ کاریہ اندازا لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آخر سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی ان سرگرمیوں سے کیا اہداف حاصل کرنا چاہ رہے ہیں ۔ نوازشریف کے اب تک کے خطابات میں ایک بات بالکل واضح ہے کہ وہ بار بار ایک سوال پوچھ رہے ہیں کہ معزز ججوں نے نواز شریف کو گھر بھجوادیا ہے، کیا آپ کو منظورہے؟عوام کی جانب سے نفی میں بلند آواز جواب تک وہ یہ سوال مسلسل پوچھ رہے ہیں ۔ تجزیہ کار یہ اندازا لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ نوازشریف اپنے خطاب میں مستقبل کے لیے جس نقشے کو پیش کرنے کا بار بار ذکر کررہے ہیں ، اُس میں اس سوال کا کوئی عمل دخل ہو گا۔ کیا وہ عدالتی فیصلے کو ایک عوامی مینڈیٹ کی بحث میں اُلجھا کر اسے ایک نئی سیاسی جنگ میں ڈالنا چاہیں گے؟ نوازشریف جوں جوں لاہور کے قریب پہنچ رہے ہیں ، ان سوالات کے جواب بھی ملتے جائیں گے۔
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...