... loading ...
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ’’ واشنگٹن اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے اب دو ریاستی حل کو بنیاد شمار کرنے کا مزید پابند نہیں رہا۔‘‘مذکورہ افسر کے اس بیان کو امریکا کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کے وہائٹ ہاؤس کے حالیہ دورے کے بعد سامنے آنے والا یہ موقف اس معاملے میں امریکا کی تاریخی ثابت قدمی سے متصادم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر امریکی حکومت اسرائیل فلسطین تنازعے کے ’دو ریاستی حل‘ کی حمایت کرتی رہی ہے جس کے تحت ایک الگ فلسطینی ریاست کے قیام کا تصور دیا جاتا ہے۔ لیکن منگل کو وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر افسر نے تجویز دی کہ امریکا دو ریاستی حل کے علاوہ بھی اس قسم کے کسی حل کی حمایت کرے گا جس پر فلسطینی اور اسرائیل دونوں متفق ہو جائیں۔ اس تجویز کا مطلب یہ ہے کہ امریکا اس تنازعے کے حل کے حوالے سے اپنے دیرینہ مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار ہو سکتا ہے۔امریکی پالیسی میں ممکنہ تبدیلی کا عندیہ دینے والے وائٹ ہاؤس کے افسر کا نام منظر عام پر نہیں آیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ وہ امن ممکن ہے جس کی بات ایک عرصے سے ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ اسرائیل کی مکمل حمایت کریں گے اور ان تعلقات کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کریں گے جو صدر اوباما کے دور میں خراب ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ سابق صدر اوباما مقبوضہ غرب اردن اور مشرقی یروشلم میں یہودی بستیوں کے قیام کے شدید ناقد تھے۔
خبر رساں ادارے اسیوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ جب امریکی دفتر خارجہ کے افسران سے امریکی پالیسی میں تبدیلی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں بے خبر ہیں۔
ادھر فلسطینی حکام نے بھی وائٹ ہاؤس کے افسر کے مذکورہ بیان پر حیرت کا اظہار کیا ہے ،تنظیمِ آزادی فسطین ( پی ایل او) کی مجلس عاملہ کی رکن حنان اشروی نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ پالیسی کوئی ذمہ دارانہ حکمت عملی نہیں ہے اور اس سے امن کا مقصد حاصل نہیں ہوتا،دو ریاستی حل کوئی ایسا حل نہیں جو ہم نے سوچے سمجھے بغیر ہی تجویز کر دیا ہو۔
حنان عشراوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے دو ریاستی حل کی حمایت ختم کیے جانے سے مشرق وسطیٰ امن عمل کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے اس پیشرفت کو ’غیر ذمہ دارانہ عمل‘ قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی سینیئر رہنما حنان عشراوی کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کی طرف سے اسرائیل فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل سے پیچھے ہٹنے سے خطے میں قیام امن کے عمل کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی اور فلسطینی تنازعے کے حل کی خاطر کسی متبادل راستے کو پیش کیے بغیر دو ریاستی حل سے پیچھے ہٹ جانا مناسب نہیں۔
یہ امر اہم ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس عندیے سے قبل امریکا میں گزشتہ تقریباً پچاس برسوں کے دوران برسر اقتدار رہنے والی دونوں سیاسی جماعتیں ری پبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی دو ریاستی حل کو اپنی مشرق وسطیٰ پالیسی کا اہم جزو قرار دیتی رہی ہیں۔تاہم ٹرمپ نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ابھی تک فلسطینی خود مختار انتظامیہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
دوسری طرف غزہ میں سرگرم فلسطینیوں کی نمائندہ سمجھی جانے والی اسلامی تحریک حماس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے یہ اعلان ’اس بات کی تصدیق ہے کہ نام نہاد امن عمل ایک فریب تھا‘۔ پی ایل او کے برعکس حماس اسرائیل کو بطور ایک ریاست تسلیم نہیں کرتی۔ یہ تحریک مغربی اردن کے علاقے میں قائم فلسطینی انتظامیہ پر زور دیتی رہی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکراتی عمل ترک کر دے۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...