... loading ...
فلپائن میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران مارے جانے والے منشیات فروشوں کی یاد منانے کے لیے ویٹی کن کی جانب سے تصاویر کی ایک نمائش کے انعقاد نے فلپائن کے صدرڈیوٹرٹ کو برہم کردیا اور انھوں نے کھلے عام چرچ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انھیں گندگی کے ڈھیر قرار دیاہے۔دی مائنڈ ان لیشڈ ڈاٹ کام کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ فلپائن کے صدر ڈیوٹرٹ نے کہا کہ تم پادری لوگ مجھ پر ہزاروں منشیات فروشوں کے قتل کاالزام عائد کرتے ہو یہاں تک کہ جو لوگ ہسپتالوں میں مرے ہیں ،ان کا قاتل بھی مجھے گردانتے ہو ،تم مجھ پر الزام لگاتے ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ تم ہی ہو جس نے حضرت عیسیٰ کو قتل کیا تم لوگ حضرت عیسیٰ کے قاتل ہو۔
فلپائن کے صدرڈیوٹرٹ نے کہا کہ ویٹی کن نے منشیات کے خلاف جنگ میں کوئی مدد نہیں کی، ویٹی کن نے منشیات کے غیر قانونی کاروبار کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔انھوں نے کہا کہ چرچ بھاری رقوم جمع کرتاہے لیکن آج تک اس نے کسی کو کچھ نہیں دیا،انھوں نے کہا کہ میرا بیان بہت تلخ ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان پادریوں نے مجھ پر تنقید کی ہے،یہ منافق لوگ ہیں۔
فلپائن کے صدرڈیوٹرٹ نے کہا کہ میں خدا اور اللہ پر تو یقین رکھتاہوں لیکن منظم مذہب پر یقین نہیں رکھتا۔اور جہاں تک ویٹی کن کے مذہب کاتعلق ہے تو وہ صرف سونا اور دولت کے انبار جمع کرنے پر یقین رکھتاہے ،وہ لوگوں کو، مذہب کو ماننے والوں کو صرف یہ بتاتے ہیں کہ اگر تم گناہ کروگے تو جہنم میں جائو گے، لیکن جب یہ خود مرویں گے توانہیں معلوم ہوگا کہ جہنم تو صرف ان کے لیے بنائی گئی ہے۔ انھوں نے پادریوں کو مذہب کے بارے میں بات کرتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کرنے کی تلقین کی۔انھوں نے کہا کہ ان لوگوں نے انسانوں کے لیے کچھ نہیں کیا، انھوں نے پادریوں سے سوال کیا کہ تمہارا اللہ کہاں اور اس کی رحمت کہاں ہے؟تمہارے پاس تو صرف منافقت ہے۔
فلپائن کے صدرڈیوٹرٹ نے کہا کہ میں کیتھولک چرچ کو چیلنج کرتاہوں۔ انھوں نے کہا تم لوگ گندگی کاڈھیر ہو، تم بدبودار لوگ ہو ،تم کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہو۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا تمہیں اپنے کرتوتوں پر شرم نہیں آتی، انھوں نے کہا کہ یہ لوگ عیاشیاں کررہے ہیں اور بعض لوگوں کے پاس کھانے کو روٹی تک نہیںہے۔
فلپائن کے صدرڈیوٹرٹ نے کیتھولک ازم کو تنگ دلی اور گندگی کے ڈھیر سے تشبیہ دی، انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں تمہیں تمہاری تاریخ بتائوں،انہوں نے دعوی کیا کہ پوپ لیو جنگلی جانور تھے ،انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پوپ لیو نے بچے کے ساتھ بد فعلی کی۔انھوں نے کہا کہ بدفعلی کے حوالے سے بیان پر تو بحث ہوسکتی ہے لیکن آپ اس بارے میں کیا کہیں گے کہ نیشنل کیتھولک رپورٹر کے مطابق ویٹی کن پادریوں اور مذہبی رہنمائوں کی جانب سے جنسی زیادتی کے شکار ہونے والے لوگوں کو 4بلین ڈالر سے زیادہ رقم بطور ہرجانہ ادا کرچکاہے۔ انھوں نے کہا کہ بالفاظ دیگر یہ تو ہوسکتاہے کہ یہ ثابت کرنا مشکل ہو کہ پوپ لیو اغلام باز تھے لیکن یہ بات تو سب کو معلوم ہے کہ ویٹی کن کو خود ہم جنس پرستی اور جنسی زیادتیوں کی شکایتوںکاسامناہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے اوائل میں فلپائن کے صدرڈیوٹرٹ پوپ فرانسس کو خنزیر کابچہ کہنے پر ان سے معافی مانگنے کے لیے ویٹی کن جانے والے تھے لیکن اب انھوںنے اپنا ویٹی کن کا دورہ منسوخ کردیاہے۔
فلپائن کے صدرڈیوٹرٹ کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ اپنے دل کی بات زبان پر لانے سے گریز نہیں کرتے اورجو بات ان کے ذہن میں آجائے اس کابرملا اظہار کردیتے ہیں،گزشتہ ہفتے انھوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ امریکا گئے تو اقوام متحدہ کو آگ لگادیں گے۔انھوں نے اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ افسرزید راز الحسین کو بے وقوف اور احمق کہاتھا۔انھوں نے کہا تھا کہ زید یا تو مسخرے ہیں یا جنونی ہیں۔انھوں نے کہاتھا کہ تم اقوام متحدہ کے افسران وہاں بیٹھے ہو لیکن تمہاری تنخواہیں ہم ادا کرتے ہیں،تم احمقو ہمیں یہ نہ بتائو کہ ہمیں کیاکرنا چاہئے، تمہیں اس کا حق کس نے دیا ہے۔ برائے مہربانی اپنی زبان بند رکھو کیونکہ تمہارا دماغ کام نہیں کررہاہے۔دوبارہ اسکول میں داخلہ لے لو۔تمہیں سفارتکاری کی الف ۔ب کابھی علم نہیں ہے۔تمہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ اقوام متحدہ کے ملازم کو کیا رویہ اختیار کرنا چاہئے۔تم لوگ خنزیر کے بچے ہو تم مجھ سے اس طرح سے بات نہیں کرسکتے۔
فلپائن کے صدرڈیوٹرٹ یوں تو اپنے دماغ کے مطابق بات کرتے ہیں اور کھلم کھلا اس کااظہار بھی کرتے ہیں ، اب امریکا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے روس اور چین کے ساتھ صف بندی میں مصروف نظر آرہے ہیں، لیکن ویٹی کن پر سونا اور دولت جمع کرنے اور ہم جنس پرستی میں ملوث ہونے کے ان کے الزامات نے صورت حال کو بہت ہی سنگین بنادیاہے۔ ان کے اس طرح کے بیانات نے دلچسپ صورت حال پیدا کردی ہے، اس کے بعد اب سب اس بات کے منتظر ہیں کہ فلپائن کے صدرڈیوٹرٹ اب کیاکہیں گے اور ان کااگلا قدم کیا ہوگا۔
فلپائن کے صدرڈیوٹرٹ نے کیتھولک چرچ کو کرپٹ اورگندگی کاڈھیر قرار دے کر اور پادریوں پر جنسی زیادتیوں کاالزام عائد کرکے کیتھولک چرچ پر سنگین حملہ کیا ہے۔روسی ٹی وی آر ٹی کی رپورٹس کے مطابق 2015میں ماماساپانو میں ہلاک ہونے والے خصوصی ایکشن فورس کے ارکان کی فیملی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈیوٹرٹ نے اجتماع کے شرکاکو تلقین کی کہ وہ چرچ کے عہدیداروں کی حقیقت جاننے کے لیے اریز روفو کی الٹر آف سیکریٹس کا مطالعہ کریں، انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگر میرے الزامات غلط ثابت ہوئے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔انھوں نے کہا کہ اب وہ خود منافقت کے نام سے چرچ کے بارے میں کتاب لکھیں گے۔
خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گرد اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،رپورٹ اگر قبائل خوارج کو خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کیلئے علاقہ خالی کردیں،دوٹوک انداز میں پیغام سکیورٹی ذرائع کی جانب سے دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا ہے کہ باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے...
21 سے 23 نومبر کواجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے گلے سڑے نظام سے جان چھڑوانے کیلئے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے،حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس...
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...