... loading ...
ہلیری کلنٹن کے ایک قریبی دوست ڈومنک پائوپولو کو امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کوقتل کرنے کی کھلے عام دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیاہے ۔51 سالہ شخص ڈومنک پائوپولو وہ شخص ہے جس نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کو 20 ہزار ڈالر کاعطیہ دیاتھا ،اس کاتعلق نارتھ ایسٹ کی ایک معروف فیملی سے ہے جس کے ہلیری کلنٹن اور بل کلنٹن سے قریبی تعلقات ہیں۔ ڈینس میکائیل ڈاٹ کام کی رپورٹس کے مطابق ڈومنک پائوپولونے اپنے ٹوئیٹر اکائونٹ پرچند روز قبل اپنے یوزر نام ایٹ دی ریٹ جیسس کرائسٹ 1704 پر ایک حیرت انگیز ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں لکھا تھا کہ’’ آج16 جنوری ہے ، یہ ایک پیغام ہے دعا کا ، میں درخواست کرتاہوں کی اسے ٹائپ کرکے پوسٹ کردیں، جی ہاں میں صدر کی حلف برداری کی تقریب دیکھنے والوں کی صف میں شامل ہوں گا اور اس موقع پر میں صدر ٹرمپ کو قتل کردوں گا‘‘۔
ڈومنک پائوپولونے اپنے پیغام میںڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کیا کرلیں گے ،سیکرٹ سروس کیا کرے گی؟ میرا نام ڈومنک جوزف پائوپولو ہے جونیئر نہیں، میری 3بیٹیاں،ایک بیٹا اور 3بیویاں ہیں، میرے پاس آپ کے لیے ایک سوال ہے۔ میرا دوسرا نام لارڈ جیسس کرائسٹ ہے، آپ اس کے لیے کیا کریں گے ؟ میں آپ کو چیلنج دیتاہوں، میں احکام کی تعمیل کررہاہوں۔آپ اس حوالے سے کیا کرسکتے ہیں؟ سیکرٹ سروس اس حوالے سے کچھ کرسکتی ہے؟
میامی بیچ کی پولیس نے رپورٹ دی ہے کہ اس نے پائوپولو کو جمعرات کی شام 4بجے گرفتارکرلیاہے، اسے میامی بیچ کے ایک سب وے ریسٹورنٹ سے گرفتار کیاگیا جہاں اس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے ویڈیو پوسٹ کی تھی اس نے افسران کو یہ بھی بتایا کہ وہ بے گھر ہے۔
پائوپولو ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کرنے والا عام انسان نہیں ہے یہ شخص بل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن کا دوست ہے اور اس نے 1996 میں بھی ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کو 20ہزار ڈالر کا عطیہ دیاتھا،اطلاعات کے مطابق اس کی والدہ مرسڈیز مورالز پائوپولو اور اس کی بہن سونیا ٹیٹا پائوپولو ہلیری کلنٹن کی قریبی دوست شمار کی جاتی ہیں۔ریکارڈ سے ظاہر ہوتاہے کہ اس کی بہن سونیا نے ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کے لیے 4 ہزار ڈالر عطیہ دیاتھا۔
ڈومنک پائوپولو کی ماں نے علاقے کے کامیاب تاجر ڈومنک جے پائوپولو سینئر سے شادی کی تھی جو 9/11 کے سانحہ میں ہلاک ہوگئی تھی، ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سونیا امریکن ایئرلائن کی اس فلائٹ 11 کے 92 مسافروں میں شامل تھی جو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے شمالی ٹاور سے ٹکرائی تھی۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سونیا اس طیارے میںمبینہ دہشت گرد سے 2نشستوں کے فاصلے پر بیٹھی ہوئی تھی۔ اس کی شادی کی انگوٹھی اس عمارت کے ملبے سے ملی تھی۔
6اکتوبر 2001 کوبوسٹن میں سونیا کی آخری رسومات میں ہلیری کلنٹن نے بھی شرکت کی تھی اور وہ پائوپولو کے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں۔اور وہیں انھوں نے سونیا کے لیے قصیدہ بھی پڑھاتھا۔
اگرچہ پائوپولو نے پولیس کے سامنے خود کو بے گھر ظاہرکیاہے لیکن ڈیلی میل نے اس کے برعکس تفصیلات پیش کی ہیں، اخبار میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ریکارڈ سے ظاہرہوتاہے کہ اس نے 2013 میں میساچوسٹس کے شہر ڈاور میں واقع اپنا ایک آبائی مکان 4 ملین ڈالر میں فروخت کیاتھا،جبکہ اس سے قبل2004 میں بھی اس نے میامی کے نواحی علاقے میں اپنا ایک مکان 3.3 ملین ڈالر میں فروخت کیاتھا۔ڈیلی میل کی خبر کے مطابق فی الوقت وہ میامی بیچ پر ایک بیڈ روم کے فلیٹ میں رہتاہے ،تاہم فی الوقت تو وہ حوالات میں ہے۔
اطلاعات کے مطابق پائوپولو ایک عادی مجرم ہے اور 2006سے اب تک چھوٹے موٹے جرائم پر 4مرتبہ گرفتار کیاجاچکاہے۔ اس نے 13 جنوری کو بھی پال ریان نامی شخص کو ایک ویڈیو بھیجی تھی جس میں اس نے لکھاتھا کہ پارک رینجرز کا کچھ کرو۔
اس نے لکھاتھا کہ’’ کسی کی مدد کرو ، میامی شہر کے بیچ پارک کی رینجرز کے لیے کچھ کرو‘‘، لارڈ اور بچانے والے جیسس ڈومنک پائوپولو کے آرڈر کے مطابق’’ آج مزید کوئی جھوٹ نہیں اور مزید کوئی تاخیر نہیں۔ ‘‘
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...