... loading ...
شیخوپورہ میں مارے جانے والے کالعدم تنظیم کے امیر اور خطرناک دہشت گرد رضوان علی عرف آصف چھوٹو نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سمیت متعدد اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔شیخوپورہ بائی پاس کے قریب انسداد دہشت گردی فورس کے ساتھ مقابلے میں مارے جانے والا دہشت گرد رضوان علی عرف آصف چھوٹو کالعدم لشکر جھنگوی کا امیر تھا۔ مذکورہ دہشت گرد نے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے دوران درجنوں اہم شخصیات کو بیدردی سے قتل کیا۔ علامہ طالب جوہری کے بھتیجے ابن حسن، کراچی میں دو ایرانی شہریوں کے قتل سمیت ایک ہوٹل میں 8 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم بھی آصف چھوٹو تھا۔ امام بارگاہ اورنگی کے متولی شمیم حیدر، سی آئی ڈی کے ملازم عبدالعلیم، کراچی میں بس حملے سمیت متعدد امام بارگاہوں پر خودکش حملے بھی آصف چھوٹو نے ہی کروائے تھے۔ مذکورہ دہشت گرد اورکزئی ایجنسی میں بیٹھ کر کراچی سمیت دیگر شہروں کی اہم شخصیات سے بھتا بھی وصول کرتا رہا۔ آصف چھوٹو خودکش حملہ آوروں اور بارودی مواد تیار کرنے کا بھی ماہر تھا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آصف چھوٹو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔وہ سات سال جیل میں بھی رہا اور 2012میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد روپوش ہو گیا تھا جو گزشتہ رات اپنے دیگر ساتھیوں شاکر اللہ اور نورالعین کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا تھا۔شیخوپورہ بائی پاس کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا رضوان عرف آصف چھوٹواور اس کے3 ساتھی ڈاکٹرشاکراللہ عرف علی سفیان، نور الامین اور ایک نا معلوم دہشت گردمارا گیا۔ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے آصف چھوٹو کے سرکی قیمت 30لاکھ روپے مقررتھی، وہ22سال سے ایک کالعدم تنظیم کے عسکری ونگ کا سرگرم رکن تھا۔ اس نے ریاض بسرا اور اکرم لاہوری کے ساتھ مل کر سیکڑوں افرادکوبیدردی سے قتل کیا۔آصف چھوٹو مومن پورہ قبرستان لاہور، ملتان امام بارگاہ اوربہاولپور میں ایرانی کیڈٹس پر حملوں سمیت پنجاب، سندھ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں200سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔وہ 2005 سے 2012 تک جیل میں رہا، 2012 میں ضمانت پررہا ہو گیا تھا۔ رہائی ملنے کے بعدبھی اس نے دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھیں۔اس کے ساتھ مارے جانے والے ڈاکٹرشاکر عرف علی سفیان کے متعلق بتایا گیاہے کہ وہ کے پی کے میں 50افراد کے قتل جبکہ تیسرا دہشت گردنورالامین راولپنڈی میں ایک انسپکٹرراجا ثقلین سمیت 20 افراد کے قتل میں ملوث تھا،کراچی میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں چند ماہ قبل گرفتار خطرناک دہشت گرد نعیم بخاری، صابر خان اور مثنی کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے تھے کہ کالعدم لشکر جھنگوی اندرونی اختلافات کا شکار ہو چکی ہے۔گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے امیر نعیم بخاری اور آصف چھوٹو کے درمیان اختلافات ہوچکے ہیں۔ اب دونوں دہشت گرد الگ الگ گروپ چلا رہے تھے۔کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد شکار پور بم دھماکے کے اہم ملزم محمد انور نے تفتیش میں بھی اہم انکشافات کیے تھے۔ دہشت گرد نے انکشاف کیا تھا کہ شکار پور دھماکے کی منصوبہ بندی تحریک طالبان پاکستان نے کی۔دھماکے کا ٹاسک آصف چھوٹو نامی دہشت گرد کو دیا گیا جس کے لیے شکار پور میں میٹنگ ہوئی جس میں 5 دہشت گرد شریک تھے۔ دھماکے کے بعد آصف چھوٹو کو نصیر آباد چھوڑ دیا گیا۔ سندھ میں دہشت گردوں کا منظم نیٹ ورک موجود ہے۔ آصف چھوٹو بلوچستان کے راستے سندھ میں داخل ہوتا تھا۔دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد سندھ کے اسپتالوں میں علاج کراتے تھے جس کا انتظام یہاں موجود دہشت گرد کرتے تھے۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہناتھاکہ دوران تفتیش دہشت گرد کی ڈائری ملی تھی جس سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ ملا۔ہلاک ہونے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے امیر رضوان عرف آصف چھوٹو کے گروہ میں300سے زائد دہشت گرد ہیں جن کی اکثریت افغانستان میں تربیت حاصل کرچکی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...
متعلقہ ممالک کو نئے معاہدے کیلئے راغب کریں،محکمہ خار جہ کا امریکی سفارتخانوں کو پیغام معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے،ہرمز کاروبار کیلئے تیار ، ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ ک...
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس بابر ستار پشاور ہائیکورٹ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ 9 ارکان نے حق میں ووٹ دیاجبکہ تبادلے کیخلاف 3 ووٹ سامنے آئے،ذرائع چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں ک...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر) عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ...
امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا، پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا،اماراتی وزیرتوانائی کا جاری بیان یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس جس میں روس جیسے اتحادی شامل ہیں دونوں کو چھوڑ دے گا، یو اے ا...