... loading ...
میانمار سے تعلق رکھنے والے ایک روہنگیا مسلم بچے کی دریا کے کنارے کیچڑ میں لت پت مردہ حالت میں تصویر نے شامی مہاجر بچے ایلان کردی کی یاد تازہ کردی ہے۔ایلان کردی کی دل دہلا دینے والی تصویر 2015ء میں منظرعام پر آئی تھی اور وہ اپنے والدین کے ہمراہ ترکی کے ساحل سے یونان کی جانب جاتے ہوئے سمندر میں کشتی ڈوب جانے سے مارا گیا تھا اور اس کی لاش تیرتے ہوئے سمندر کنارے آ لگی تھی ۔جس وقت ساحل سے اسکی لاش ترک فوجی کو ملی اس وقت وہ اوندھے منہ پڑا ہوا تھا ۔اب بنگلادیش اور میانمار(سابقہ نام برما) کے درمیان سرحدی علاقے میں بہنے والے دریا ناف کے کنارے سے دس ماہ کے برمی بچے کی تصویر منظرعام پر آئی ہے۔وہ بھی ایلان کردی کی طرح کیچڑ میں لت پت اوندھے منہ پڑا ملا ہے۔بنگلا دیش کی ایک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس بچے کی تصویر پہلے ایک ویب پورٹل ”روہنگیاس ،روہنگیا وژن” پر پوسٹ کی گئی تھی۔یہ بچہ اپنے خاندان کے ہمراہ ایک کشتی پر سوار میانمار سے بنگلا دیش کی جانب جا رہا تھا لیکن ان کی کشتی دریا ئے ناپ کے بیچ ڈوب گئی تھی۔ اس کشتی پر اس کے خاندان سمیت پینتیس افراد سوار تھے اور وہ میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھ متوں کے ظلم وستم سے تنگ آکر اپنے ملک سے ہجرت پر مجبورہوکر کسی پناہ گاہ کی تلاش میں تھے۔فوری طور پر اس بچے کا پورا نام معلوم نہیں ہوسکا ہے۔دوسری جانب میانمار پولیس کے ریاست راکھین (ارکان) میں روہنگیا مسلمانوں کو اجتماعی انداز میں تشدد کا نشانہ بنانے کی ایک نئی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس کی میانمار کے حکام نے تصدیق کی ہے۔ انھوں نے مسلمانوں کو اوندھے منہ لٹا کر تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس افسروں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے۔ویڈیو سے میانمار حکومت کے لیے اب سکیورٹی فورسز کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم اور وحشیانہ تشدد کی اطلاعات کی تردید کرنا مشکل ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت روہنگیا مسلمانوں سے انسانیت سوز سلوک ،ان کے مکانوں کو نذر آتش کرنے ،قتل اور ان کی عورتوں سے اجتماعی عصمت ریزی کے واقعات کی تردید کرتی چلی آرہی ہے۔روہنگیا میانمار کی مغربی ریاست اراکان میں آباد ہند آریائی لوگ ہیں۔ میانمار حکومت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق ان کی تعداد گیارہ لاکھ کے لگ بھگ ہے لیکن انھیں بڑے منظم انداز میں میانمار حکام اور وہاں کے مذہبی طبقے نے سیاسی نمائندگی کے حق اور دیگر شہری حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ان کے دیہات پر بدھ مت کے کارندے سکیورٹی فورسز کی سرپرستی میں وقفے وقفے سے حملے کرتے رہتے ہیں۔ان کے خلاف وحشیانہ فوجی کریک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ جانیں بچا کر پڑوسی ملک بنگلا دیش کا رْخ کررہے ہیں۔غیر مصدقہ اعداد وشمار کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی آبادی قریباً تیرہ لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ ملک کی اکثریتی آبادی بدھ مذہب کی پیروکار ہے اور اس مذہب کے انتہا پسند ایک عرصے سے مسلمانوں سے انسانیت سوز سلوک کررہے ہیں۔
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...