... loading ...
محمد علی شیخ نے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے دبئی اور پھر امریکہ جانا تھا‘ ایئرپورٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا
اویس ٹپی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے رہے‘ ٹپی کا کردار محدود ہوا تو فریال تالپور کی سرپرستی میں کام کرنے لگے
سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست اور انتہائی منفعت بخش معاملات کے نگران رہنے والے محمد علی شیخ اچانک دبئی پہنچ گئے ہیں۔ وہ 18 جون 2015ءکو ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے کے لئے پہنچے تھے، جہاں سے ا±نہیں ایک غیر ملکی ائیر لائن سے دبئی اور پھر امریکا جانا تھا۔ مگر وہ مذکورہ ائیر لائن میں سوار نہیں ہو سکے اور ائیرپورٹ سے پراسرار طور پر غائب ہو گئے تھے۔ وہ پیپلز پارٹی کی مرکزی اور سندھ حکومت کے تمام عرصے میں انتہائی بااثر شخصیت کے طور پر لین دین سے لے کر ہر قسم کے معاملات میں انتہائی فیصلہ کن حیثیت کا حامل رہے تھے۔ محمد علی شیخ ابتدا میں آصف علی زرداری کے بھائی سمجھے جانے والے اویس ٹپی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے رہے۔ اس دوران میں جب اویس ٹپی کے کردار کو محدود کیا گیا تو محمد علی شیخ آصف زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریال تالپور کے سرپرستی میں کام کرتے رہے۔ یہاں تک کہ پھر ا±نہیں براہ راست آصف علی زرداری سے احکامات ملنے لگے۔ باخبر ذرائع کے مطابق محمد علی شیخ محکمہ لینڈ ریونیو کے تمام اختیارات کو اس دوران میں استعمال کرتے رہے۔ ا±ن پر کراچی کی اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کے الزامات ہیں۔ وہ سندھ حکومت میں ا±س گروپ کے بھی نگران تھے جس پر سرکاری محکموں سے کروڑوں روپے کے ماہانہ بنیادوں پر فنڈز بٹورنے کے الزامات لگتے رہے۔ اس ضمن میں سرکاری محکموں میں گریڈ 16 سے گریڈ 21 تک کے سرکاری افسروں کی لوٹ مار کے علاوہ ا±ن کی بھاری رشوتیں لے کر تعیناتی کے سنگین نوعیت کے الزامات بھی محمد علی شیخ پر لگتے رہے ہیں۔ اسی طرح کا معاملہ محکمہ پولیس میں تعیناتیوں کے حوالے سے بھی تھا جس میں بھاری رقم کے عوض ایس ایچ او سے لے کر ڈی آئی جی تک کے مناصب پر تعیناتیوں میں بھی محمد علی شیخ کا نام آتا رہا ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق کراچی میں منظم جرائم کے ایک طویل سلسلے سے محمد علی شیخ وابستہ رہے جس میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے وابستہ ایک ایسا گروپ بھی تھا، جو پولیس سمیت اہم سرکاری اداروں کے ا فسروں پر مشتمل تھا۔ محمد علی شیخ پر الزام رہا کہ انہوں نے اس گروپ کی بھی منافع بخش سرپرستی کی ہے۔ محمد علی شیخ کی پراسرار گمشدگی کے بعد ا±ن کی بازیابی کے لئے ایک درخواست عدالت عالیہ سندھ میں عابدہ بیگم کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ جس پر ایک جے آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ عدالت میں جمع کی گئی رپورٹ میں محمد علی شیخ کے بھائی محمد اسلم شیخ اور ا±س کے گن مین محمد ہارون کے بیانات بھی موجود ہیں۔ جس کے مطابق 18 جون 2015 کو محمد علی شیخ اپنے گرین کارڈ کی تجدید کے لیے امریکا جانے کی خاطر اپنے دوست محمد فرقان پاریکھ کے ہمراہ ایئر پورٹ گئے تھے۔ مگر پھر وہ اپنی متعلقہ فلائٹ نہیں لے سکے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ پروٹوکول افسر فرحان شیخ کے مطابق ا±نہیں ایئر پورٹ کی پارکنگ میں موجود لوگوں نے بتایا کہ ایک سیاہ گاڑی میں سوار سادہ لباس میں موجود مسلح افراد محمد علی شیخ کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے جس کے بعد سے محمد علی شیخ کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ واضح رہے کہ محمد علی شیخ کے ساتھ ہی ا±س کا دوست اور ایک شوروم کا مالک فرقان پاریکھ بھی کافی عرصہ لاپتہ رہے۔ اسی طرح گلف منی چینجر کے عمران نامی ایک شخص کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جو ان کے ساتھ ہی لاپتہ ہوئے۔ بعض ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان گرفتاریوں کو بوجوہ تسلیم نہیں کیا تھا۔ محمد علی شیخ کی پراسرار حراست کے دوران میں یہ یقین کر لیا گیا تھا کہ دراصل وہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت تک بہت سی کڑیوں کو ملانے والے فرد کے طور پر انتہائی اہمیت رکھتے تھے۔ اور ا±ن کے ذریعے قانون اپنا راستہ لیتے ہوئے ڈاکٹر فریال ٹالپور اور آصف زرداری کی طرف رخ کرنے والا ہے۔ اس کے علاوہ اس محمدعلی شیخ کی گمشدگی سے بھی سندھ کی بیوروکریسی میں کافی عرصے تک ہلچل رہی تھی، کیونکہ سندھ کی بیوروکریسی میں جاری کرپشن کی گہری جڑوں میں سے اکثر کا تعلق محمد علی شیخ کے پلائے ہوئے پانی یا چوسے ہوئے خون سے تھا۔ مگر اب نئے حالات میں اچانک وہ تمام افراد رہا ہورہے ہیں جو کسی بھی وقت آصف علی زرداری کے لیے کسی پریشانی کا باعث بن سکتے تھے۔ محمد علی شیخ بھی ا±ن میں شامل ہیں جو اچانک رواں ہفتے اپنے گھر پہنچے اور بلاتاخیر اپنا سامان سمیٹ کر دبئی روانہ ہو گئے۔
امریکی کانگریس کے 62 ارکان کی پاکستان کی داخلی صورتِ حال میں مداخلت کے جواب میں پاکستان کے 160 ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ارکان پارلیمنٹ نے خط میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد، مجرمانہ دھمکیاں متعارف کرائیں، 9 مئی 2023ء...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بیرون ملک کسی نے بدتمیزی کی ہے تو ہم اس کی حمایت نہیں کرتے لیکن عوام کے احتجاج اور غم و غصے کو سمجھیں کہ عوام ناراض ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو موقع دے رہے ہیں ڈسپلن کا مظاہرہ نہیں کیا تو کارروائی کریں گے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاکستان کے آ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل مینوئل کے مطابق جس جس قسم کی سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں۔بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی نورین نیازی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور ڈپٹی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے ۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ جاؤ...
برطانیہ کی قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی اور انہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچرمنتخب کیا گیا ہے ۔ تاہم، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے درسگاہ کے باہر سابق چیف جسٹس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔پی ٹی آئی کے کارکن شام سے لندن کے مڈ...
بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق بین الاقومی ادارے میں پرکشش ملازمت ملنے کے بعد سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ثانیہ نشتر نے پارٹی سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے ۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے ضروری کارروائی کا ...
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔شبلی فراز نے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی ایف آئی اور وفاق کو فریق بنای...
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ افسوس ناک ہے ، نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات اور شہریت منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو ہدایت دی ہے کہ فوٹی...
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 23کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس سمیت 23 ج...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غارت گری روکنے اور امن قائم ہونے تک دنیا میں خوشحالی قائم نہیں ہوسکتی۔ریاض میں فیوچر سمٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کومبارکباد پیش کرتا ...
بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر کو موصول ہوگیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے تصدیق کردی۔گیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میتھیو ملر نے کہا ہم ممبران کو مناسب وقت پر اس کا جواب دیں گے ۔امریکی معاون سیکریٹری مونیکا جیکبسن کی وفاقی سیکریٹری...