... loading ...

ایک یورپی سائنسی تحقیق سے نتیجہ نکلا ہے کہ 11 ستمبر 2001ء کو نیو یارک کے جڑواں ٹاورز باقاعدہ طور پر منہدم کیے گئے تھے۔
چار طبیعیات دانوں کی یہ تحقیق یوروفزکس میگزین میں شائع ہوئی ہے جو کہتے ہیں کہ شواہد واضح طور پر کہتے ہیں کہ تمام ٹاورز ‘کنٹرولڈ ڈیمولیشن’ سے تباہ کیے گئے تھے۔
یہ تحقیق بریگھم ینگ یونیورسٹی کے سابق پروفیسر فزکس اسٹیون جونز، اونٹاریو، کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی میں سول انجینئرنگ کے اعزازی پروفیسر رابرٹ کورول، ایروسپیس اور کمیونی کیشنز صنعت میں اسٹرکچرل ڈیزائن کا 25 سال سے زیادہ تجربہ رکھنے والے مکینیکل ڈیزائن انجینئر انتھونی زیمبوتی اور آرکی ٹیکٹس اینڈ انجینئرز فار نائن الیون ٹرتھ کے ڈائریکٹر اسٹریٹجی اینڈ ڈیولپمنٹ ٹیڈ والٹر نے کی۔ نائن الیون ٹرتھ ایک نان پرافٹ انجمن ہے جو ڈھائی ہزار سے زیادہ ماہرین تعمیرات اور انجینئرز کی نمائندگی کرتی ہے۔
ستمبر 2016ء کی اشاعت میں شائع ہونے والی اس تحقیق کی متنازع نوعیت کی وجہ سے یورو فزکس نے اس میں مدیر کا ایک نوٹ بھی شامل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ مقالہ ہمارے خالصتاً سائنسی مضامین سے کچھ مختلف ہے اور اس میں کچھ قیاس بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ البتہ اس معاملے کے وقت اور اہمیت کے پیش نظر ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مقالہ خاصا تکنیکی ہے اور ہمارے قارئین کی دلچسپی کی وجہ سے اشاعت کے قابل ہے۔ اس کے مواد کے مکمل ذمہ دار مصنفین ہیں۔”
اگست 2002ء میں امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹینڈرز اینڈ ٹیکنالوجی (این آئی ایس ٹی) نے نائن الیون پر تینوں عمارتوں کی تباہی کے بارے میں تحقیقات شروع کیں جو بعد میں چھ سال تک جاری رہیں۔ اس نے پایا کہ دونوں عمارتیں، اور 47 منزلہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر بلڈنگ نمبر 7 (ڈبلیو ٹی سی 7) جس سے طیارے کی کوئی ٹکر نہیں ہوئی تھی، سب آگ لگنے اور شدید حرارت کی وجہ سے تباہ ہوئیں۔ لیکن این آئی ایس ٹی نے پایا کہ یہ صرف آگ لگنے کی وجہ سے ڈھانچے کی مکمل تباہی کا واحد واقعہ ہے۔”
تحقیق کار لکھتے ہیں کہ “بارہا کہا گیا ہے کہ صرف آگ لگنے سے کبھی بھی فولادی ڈھانچے کی کوئی بلند عمارت کبھی نہیں گری ہے، سوائے نائن الیون کے۔ یعنی کہ ہم نے 11 ستمبر 2001ء کو ایک ہی دن میں تین عمارتوں کو اس طرح تباہ ہوتے دیکھا، نہ اس سے پہلے اور نہ ہی اس کے بعد کبھی ایسا ہوا۔” وہ مزید لکھتے ہیں کہ “ایسی عمارات کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ بچتا ہے، وہ ہے کنٹرولڈ ڈیمولیشن کہ جس میں دھماکا خیز مواد استعمال کرکے کسی عمارت کو ارادتاً گرایا جاتا ہے۔”
واقعے کے 15 سال گزر جانے کے باوجود ماہرین تعمیرات، انجینئرز اور سائنس دانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سرکاری وضاحتوں سے مطمئن نہیں ہے۔
تحقیق کے اہم نکات یہ ہیں:
طبیعیات دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاورز ہوائی جہاز کے ٹکرانے سے بھی بچ جانے کے لیے خاص طور پر تیار کیے گئے تھے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ڈبلیو ٹی سی 7 کی تباہی ناقابل یقین ہے کیونکہ یہ دھاکے سے گرنے کی تمام صورتیں رکھتی تھیں۔ یہ بالکل سیدھی اپنی ہی بنیاد پر گری اور محض چند سیکنڈوں میں اس کا قصہ تمام ہوگیا۔ اس کے دفعتاً گر جانے سے کنٹرولڈ ڈیمولیشن کا تاثر ہی نمایاں ہوگا۔

مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...