... loading ...

شمالی کوریا نے جمعے کو اپنا پانچواں اور اب تک کا سب سے بڑا جوہری تجربہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بیلسٹک میزائل پر وارہیڈ لگانے کی قابلیت بھی حاصل کر چکا ہے، جس سے حریف پڑوسی ممالک میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ تجربہ شمالی کوریا کے قیام کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ہیروشیما پر پھینکے گئے ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہے۔
32 سالہ آمر کم جونگ ان کی زیر قیادت شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود اپنے نیوکلیئر اور میزائل پروگراموں کو تیز کیا۔ یہ پابندیاں مارچ میں مزید سخت کی گئی تھیں جن سے عالمی سطح پر اس تنہا ملک کے لیے مزید مسائل کھڑے ہوئے لیکن کوئی رکاوٹ اسے جوہری تجربے سے نہیں روک پائی ہے۔
ایشیائی رہنماؤں کے اجلاس میں موجود جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون-ہی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے مطالبات کو پس پشت ڈال کر دیوانہ وار جوہری ہتھیاروں کے پیچھے دوڑنا کم کا “پاگل پن” ہے۔ اسی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس آتے ہوئے دوران سفر امریکی صدر کو بھی اس کی اطلاع ملی جس پر براک اوباما نے کہا کہ تجربے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ اس بارے میں امریکی صدر نے جنوبی کوریا کے صدر اور جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے سے بھی بات کی ہے۔
شمالی کوریا کے اہم اتحادی چین نے بھی تجربے کی خوب مذمت کی ہے اور پیانگ یانگ پر زور دیا ہے کہ وہ کوئی بھی ایسا قدم اٹھانے سے گریز کرے جو صورت حال مزید خراب کرے۔
جنوبی کوریا اور امریکا کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھنے والا شمالی کوریا کہتا ہے کہ اس کے سائنس دانوں اور تکنیکی عملے نے اپنے نیوکلیئر وارہیڈ کو جانچنے کے لیے ایک جوہری دھماکا کیا ہے۔ اور اس تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ شمالی کوریا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پر نیوکلیئر وارہیڈ نصب کرنے کی صلاحیت حاصل کرچکا ہے۔ جس کا آخری مظاہرہ سوموار کو کیا گیا تھا۔ البتہ پیانگ یانگ کے نیوکلیئر وارہیڈ کی مختصر پیمانے پر نقل بنانے کے دعووں کی کبھی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
شمالی کوریا رواں سال غیر معمولی شرح کے ساتھ مختلف اقسام کے میزائلوں کے تجربات کر چکا ہے لیکن نیوکلیئر وارہیڈ لگانے کی صلاحیت بالخصوص اس کے پڑوسیوں جنوبی کوریا اور جاپان کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ فی الحال یہ بھی نہیں معلوم کہ آیا پیانگ یانگ نے تجربے سے پہلے چین اور روس کو آگاہ کیا تھا یا نہیں۔ ویسے شمالی کوریا کے سینئر نمائںدے اس ہفتے دونوں ملکوں کے دارالحکومتوں میں تھے۔
چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا ہے کہ ان کے پاس اس کی کوئی پیشگی معلومات نہیں تھی۔
زلزلہ پیما مراکز کے مطابق یہ شمالی کوریا کا اب تک کا سب سے بڑا دھماکا تھا کہ جو 20 سے 30 کلو ٹن کا لگتا ہے۔ یعنی یہ دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے شہر ہیروشیما پر پھینکے گئے امریکی ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہے۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...