... loading ...

وکی لیکس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بتایا ہے کہ لندن میں واقع ایکویڈور کے سفارت خانے میں رات پونے تین بجے ایک نامعلوم شخص نے دیوار پھلانگ کر داخل ہونے کی کوشش کی۔ یہ نقب زن سکیورٹی عملے کے ہاتھوں سے فرار ہوگیا جبکہ سفارت خانے کے عملے کو پولیس کی آمد کا دو گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا حالانکہ وہ صرف دو منٹ کے پیدل فر پر موجود تھی۔ اس سفارت خانے کی اہمیت یہ ہے کہ اس میں عالمی شہرت یافتہ وکی لیکس بانی جولین اسانج مقیم ہیں۔
جولین اسانج اگست 2012ء سے ایکویڈور کے اس سفارت خانے میں محصور ہیں، جب اس ملک نے انہیں سیاسی پناہ دی تھی اور یوں وہ برطانوی حکومت کے دائرۂ اختیار سے باہر نکل گئے۔ برطانوی خارجہ سیکریٹری ولیم ہیگ کے مطابق اسانج کو کسی بھی صورت میں ملک سے باہر جانے کا محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا۔
اس معاملے پر ایکویڈور اور برطانیہ کی حکومتوں کے درمیان خاصی گرماگرمی رہی ہے، جس میں برطانیہ نے سفارت خانے کی سفارتی حیثیت تک ختم کرنے کی دھمکی دی۔ ایکویڈور کے وزیر خارجہ ریکارڈو پاتینو نے اس وقت اسے برطانیہ کا دھونس قرار دیا تھا اور اسانج کو پناہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ “میرا نہیں خیال کہ برطانیہ بین الاقوامی قانون کی ایسی خلاف ورزی کی ہمت بھی کرے گا۔ سفارت خانے پر کسی بھی صورت ہاتھ نہیں ڈالا جا سکتا، اس کا تصور بھی نہیں ہو سکتا۔”
ایسا لگتا ہے کہ برطانیہ کی پولیس کو سفارت خانے کی حفاظت سے زیادہ پریشانی اسانج کی رہائی کی ہے۔ ایک موقع پر تو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 24 گھنٹے سفارت خانے کا پہرہ دینا شروع کردیا تھا یعنی اپنے عوام کے دیے گئے ٹیکس سے اپنے خرچے پر۔ پولیس کے مطابق جون 2012ء سے اکتوبر 2014ء کے دوران براہ راست نگرانی پر برطانیہ کے 7.3 ملین پاؤنڈز لگے، جس میں سے 1.8 ملین اوور ٹائم پر خرچ ہوئے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی کہ پہلے 28 ماہ کے اخراجات، گزشتہ سال 31 اکتوبر تک، 9 ملین پاؤنڈز تک پہنچے۔
اس کے باوجود پولیس کو تھانے سے سفارت خانے تک پہنچنے میں دو گھنٹے لگے حالانکہ پیدل سفر بھی 2 منٹ کا ہے۔ ایکویڈور کی حکومت نے برطانیہ کے “ناکافی” ردعمل پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ “برطانیہ میں موجود ایکویڈور کے سفارت خانے نے اطلاع دی کہ 22 اگست کو علی الصبح ایک نامعلوم شخص نے لندن میں موجود سفارت خانے مین داخلے کی کوشش کی۔ سفارت خانے سے اس سنجیدہ واقعے کے حوالے سے شواہد برطانیہ کی سفارتی پولیس کو دیے۔ ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات 1961ء کے مطابق میزبان ملک کسی بھی سفارتی مشن کی حفاظۃ کا ذمہ دار ہے۔ اس لیے برطانیہ میں موجود ایکویڈور کا سفارت خانہ برطانوی حکام کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے سخت برطانوی حکام کے ناکافی ردعمل پر سخت تشویش ظاہر کرتا ہے، جو واقعے کے دو گھنٹے بعد وقوعے پر پہنچی۔ حکومت ایکویڈور افسوس کرتی ہے کہ برطانیہ کی حکومت کی جانب سے جولین اسانج کو ایکویڈور کے سفارت خانے سے نکلنے سے روکنے کے لیے بھاری وسائل مختص کرنے کے باوجود حکام نے اس انتہائی سنجیدہ نوعیت کے واقعے پر فوری ردعمل نہیں دکھایا۔ حکومت ایکویڈور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے برطانیہ کی سکیورٹی کے ساتھ تعاون کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور جولین اسانج کی حفاظت سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب اسانج نے وکی لیکس کے ذریعے کلنٹن فاؤنڈیشن کی حساس معلومات افشا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کئی امریکی حکام اور میڈیا سے وابستہ شخصیات پہلے ہی جولین اسانج کے ماورائے عدالت قتل کے مطالبے کر چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تازہ واقعے کو کئی لوگ اسانج کو قتل کرنے کی کوشش سمجھ رہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...