... loading ...
وادی کشمیر میں تیرہویں روز بھی احتجاج ،ہڑتال اور کرفیو و بندشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ تیرہ دنوں سے جاری احتجاجی مظاہروں پر فورسز،پولیس و فوج کی طرف سے فائرنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد48ہوگئی۔ جبکہ ذرائع ابلاغ پر پابندیوں کے باعث مسلسل پانچویں دن بھی وادی سے اخبارات شائع نہ ہوسکے۔ معروف نیوز ایجنسی کشمیر نیو ز نیٹ ورک کے مطابق شہا دتوں کے نہ تھمنے والے اس سلسلے کے بیچ چار روز قبل خمریال کپوارہ میں فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 50سالہ شخص جس کی شناخت غلام محمد میر ساکنہ لولاب کے طور پر ہوئی ہے ،صدر اسپتال سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ صدر اسپتال اوراس کے ملحقہ علاقوں میں خبر پھیلتے ہی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔اس دوران میں لوگوں کی کثیر تعداد نے جاں بحق شخص کی نعش کو کاندھوں پر اٹھا کر احتجاجی مظاہرے کئے ۔ اس طرح وادی میں فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد48ہوگئی ۔
وادی میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کے جاں بحق ہونے کے بعد سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال بدستور برقرار ہے۔ احتجاجی لہر کے دوران48 افراد جاں بحق اور 4500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں 200سے زائد افراد کی آنکھوں کی بینائی سے محروم ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
ادھر مسلسل کرفیو کے باعث وادی کے بیشتر حصوں میں لوگوں کو اشیائے ضروریہ خاص طور پر دودھ، سبزیوں، ادویات اور روٹی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ خدمات کو بدستور معطل رکھا گیا ہے۔
مزاحمتی لیڈران سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے ایک اور احتجاجی پروگرام دیتے ہوئے 25جولائی تک ہڑتال میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کشمیر کوئی لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے اور جب تک اس تنازع کو کشمیری عوام کی خواہشات اور قربانیوں کے مطابق حل کرانے کی طرف سنجیدہ اقدامات اٹھائے نہیں جاتے، جد و جہد جاری رہیگی ۔اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ کو موصولہ بیان کے مطابق حریت رہنما ؤں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جمعۃ المبارک 22؍جولائی کو پورے عالم میں ’’کشمیر ڈے‘‘ منانے کی اپیل دہراتے ہوئے 23؍جولائی کو ہڑتال اور نماز مغرب کے بعد مساجد میں نعرے و ترانے بلند کرنے، 24؍جولائی اتوار کو دن میں ہڑتال اور شام کو بلیک آوٹ کرنے اور 25؍جولائی سوموار کو ہڑتال اور قصبہ اسلام آباد میں حالیہ دنوں کے دوران میں شہیدہوئے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک بین الریاستی جلسہ عام کرنے کی کال دی ہے۔ مزاحمتی قائدین نے تمام آزادی پسند لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قیادت کی طرف سے دیئے گیے پروگرام پر من وعن عمل کرتے رہیں اور ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ایوانوں تک یہ پیغام پہنچائیں کہ جب تک بھارت کا ایک بھی فوجی ہماری سرزمین پر موجود ہے ہماری جدوجہد ہر قیمت پر اور ہر صورت میں جاری وساری رہے گی۔ حکومت کو معلوم ہے کہ کرفیو ہٹانے کی صورت میں پورا کشمیر سڑکوں پر آئے گا اور اس کے نتیجے میں یہ خطہ عالمی توجہ کا مرکز بن جائے گا اور دنیا تک پیغام جائے گا کہ بھارت کی 10؍لاکھ افواج کی موجودگی کے باوصف کشمیری قوم نے بھارت کے اقتدارِ اعلیٰ کو تسلیم نہیں کیا ہے، بلکہ وہ اس کے خلاف
سراپا احتجاج ہیں اور وہ اپنے پیدائشی حق، حقِ خودارادیت کے لیے ایک پُرامن جدوجہد کررہے ہیں۔ آزادی پسند قائدین نے کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ دنیا کے تمام انصاف پسند لوگوں اور مختلف ممالک میں بودوباش رکھنے والے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ 22؍جولائی جمعہ کو ’’یومِ کشمیر‘‘ کے موقع پر اپنی جگہ پر جلسے اور جلوسوں کا اہتمام کرکے تنازع کشمیر کے حل کی ضرورت کو اُجاگر کرائیں اور کشمیری عوام کے ساتھ جاری جبروزیادتیوں کے خلاف آواز بلند کریں ۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...
خیبر پختونخوا میں گورننس کا بحران نہیں ، حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے،حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، ہزاروں خاندان پشاور سے لیکر کراچی تک ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہوئے خطہ کے عوام نے قیام امن کی خاطر ری...
حکمران ٹرمپ سے تمام امیدیں وابستہ نہ رکھیں، بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، امیر جماعت اسلامی الخدمت کے 15ہزار رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف، قوم دل کھول کر متاثرین کی مددکرے، منصورہ میں پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سی...
شیخ وقاص نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا، جس پر جنید اکبر نے شیخ وقاص کو سیاسی خانہ بدوش کہہ دیا پارٹی کا معاملہ خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ ،کسی ایسے شخص سے پیغام اڈیالہ پہنچایا جائے جو متنازع نہ ہو،ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اجلا...
سی ٹی ڈی کی بہاولنگر میں بروقت کارروائی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورجدید موبائل برآمدکرلیا ملزمان دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،انڈین ایجنسی را کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، سی ٹی ڈٰی حکام محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے ...
دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے،نجی ٹی وی لاچی کے نواحی علاقے میںپولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا لاچی کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر طاہر نواز اور کانسٹیبل مح...
پارٹی کارکنان کا شور شرابہ شروع، پولیس نے2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا سوال کرنے پر دھمکیاں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، صحافی کی بات پرعمران خان کی بہن روانہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا...
سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آنے لگا، قادر آباد کے مقام پر چناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں جائے گا جو جھنگ پہنچنے پر پریشانی کا سبب بنے گا، ڈی جی پی ڈی ایم اے دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،دریائے راوی، ستلج...
سندھ میں پنجند سے سیلابی ریلا داخل ہوگا، اس وقت کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بڑا سیلابی ریلا گڈو کی طرف جائے گا، اس کے ساتھ ہی 6 تاریخ کو بھارت سے سندھ میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص اور بدین میں 6سے 10تاریخ تک موسلادھار بارش ہوگی،11لاکھ ایک...
پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ، ن لیگ دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی طور پر دستیاب ہوں گا، شہباز شریف کا کانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹی...
پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات حفاظتی بندوں پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس میں اضافہ کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ قائم پاکستان کے اندرون سندھ میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کا شدید خطرہ پی...
ایس او پی کے تحت صوبے بھر میں کئی پولیس اہلکاروں کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان کرمنل ریکارڈ یا مشکوک ریکارڈ والے افسران ایس ایچ او نہیںلگ سکیںگے،سندھ ہائیکورٹ کی آئی جی کو ہدایت سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کی ہ...