... loading ...

تحریک انصاف نے بآلاخر مسلم لیگ نون کے خلاف ملک گیر تحریک 7 اگست سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل تحریک انصاف 25 جولائی کو نیب کے خلاف بھی بھرپوراحتجاج کرے گی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ملک میں وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوگا ، تو پھر کسی کا نہیں ہوگا۔ حکومت حزب اختلاف کے ضوابط کار(ٹی او آرز) نہیں مانے گی، کیونکہ وہ احتساب نہیں چاہتی۔ نوازشریف ملک کے چار قوانین توڑنے کے مرتکب ہوئے ہیں، اس لیے وہ احتساب سے خوف زدہ ہیں۔ عمران خان نے اگر چہ حکومت کے خلا ف تحریک چلانے کی وجہ پاناما لیکس کی روشنی میں احتساب سے حکومت کا فرار قرار دیا ہے۔ مگر عمران خان نے 7 اگست سے چلائے جانے والی حکومت مخالف تحریک کے طریقہ کار اور اُس کے پروگرام کی مکمل وضاحت نہیں کی مگر یہ امر واضح کردیا کہ 7 اگست کوایک اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کیا جائے گا۔ اور تحریک کی ابتدا میں دھرنا نہیں دیا جائے گا۔ عمران خان نے ابتدا میں تحریک کا مقصد کرپشن کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا قرار دیا ہے۔ اُنہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ تحریک کہاں سے شروع کریں گےاس کے بارے میں اگلے چند روز میں وضاحت کردیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ایک موثر حکومت مخالف تحریک کے لیے چاروں صوبوں میں خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔
عمران خان نے اس سےقبل 25 جولائی کو نیب کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ نیب نے پانام لیکس کے معاملے میں کوئی قدم اب تک کیوں نہیں اُٹھایا؟اُسے پاناما لیکس میں شریف خاندان کے ناموں کے افشاء ہونے کے بعد اُن کے خلاف اقدام اُٹھا نا چاہیئے تھا۔ اس کے علاوہ عمران خان نے کہا کہ نیب کے مرکزی دفتر کے باہر 25 جولائی کے احتجاج میں یہ پوچھا جائے گا کہ اُس نے اسحاق ڈار کو کس بنیاد پر بری کیا؟
اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان پاناما لیکس کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کے لیے پر تول رہے تھے۔ مگر وہ اس کے لیے ایک مناسب راستا چاہتے تھے، جس میں وہ اپنی جماعت کے علاوہ حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کی شمولیت کے بھی خواہاں تھے۔ حکومت کی طرف سے پاناما لیکس پر ضوابط کار کے لیے مذاکرات کے بالکل ابتدائی دور میں ہی یہ امر واضح ہو گیا تھا کہ حکومت شریف خاندان کے علاوہ کسی کے خلاف بھی احتساب کے لیے تیار ہے۔ اس لیے مذاکرات اور متفقہ ضوابطِ کار (ٹی او آرز) کی بیل منڈھے نہیں چڑھے گی۔ مگر وہ حزب اختلاف کے اطمینان کی حد تک ان مذاکرات کا حصہ بنے رہے۔ یہاں تک کہ عملاً حزب اختلا ف کی تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر یہ طے کر لیا کہ پاناما لیکس پر ضوابط کار کے لیے حکومت کے ساتھ اب کسی نوع کے مذاکرات کا حصہ نہیں بنا جائے گا۔ تاہم اس کے باوجود حزب اختلاف تاحال حکومت کے خلاف ایک متفقہ تحریک چلانے سے گریزاں ہے۔ اس لیے عمران خان نے اس مرحلے پر اپنی جماعت کی طرف سے تنہا تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔
یہاں یہ امر واضح نہیں کہ حزب اختلاف کی جماعتیں تحریک انصاف کی طرف سے تنہا تحریک چلانے کے اس فیصلے کو کس طرح لیتی ہے، مگر عمران خان نےا س موقع پریہ وضاحت ضرور کردی ہے کہ ہم کئی معاملات پر حزب اختلاف سے متفق ہیں۔ اس کا مطلب واضح ہے کہ وہ حزب اختلاف کے ساتھ کچھ معاملات میں متفق نہیں بھی ہیں۔ اور وہ معاملات یہی حکومت کے خلاف تحریک چلانے سے متعلق ہے۔ جس میں تحریک انصاف اور عمران خان کسی بھی نوع کا احتساب وزیراعظم اور اُ ن کے خاندان سے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ مگر حزب اختلاف کی دیگر جماعتیں اپنے احتجاج کا ہدف وزیراعظم کو نہیں بنانا چاہتیں۔ اس امر کی وضاحت عمران خان کے ان الفاظ سے بھی ہوتی ہیں جو اُنہوں نے ورکرز کنونشن میں خاص طور پر کہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں حقیقی جمہوریت لانے کی جنگ لڑرہے ہیں اور وہ تب آئی گی جب لیڈرز جواب دہ ہوں گے کیوں کہ اصل جمہوریت میں وزیراعظم بھی جواب دیتے ہیں لیکن بادشاہت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔
عمران خان کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کے آغاز کے اس اعلان کے بعد ہی ملک میں اس امر پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ کیا عمران خان کی یہ تحریک نتیجہ خیز ہوگی؟ کیا عمران خان اس تحریک کو وزیراعظم کی رخصتی کے مقصد میں تبدیل کرکے اِسے حاصل کرنے کے قابل ہو ں گے۔یہ وہ مختلف پہلو ہیں جس پر مبصرین مختلف زاویوں سے تبصرے کر رہے ہیں۔
ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...
غیرقانونی تعمیرات، تنگ راستے، رشوت، ناقص نگرانی اور حکومتی غفلت نے مل کر سانحے کو جنم دیا عمارت میں اسموک ڈیٹیکٹر، نہ ایمرجنسی اخراج کا نظام، نہ فائر فائٹنگ کا مناسب انتظام تھا، ذرائع شہرِ قائد کے مصروف کاروباری مرکز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ نے تباہی کی ایسی داستان رق...
جوہری معاملے کو مذاکرات سے الگ کر دیا جائے تو تیز رفتار معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے،ایران ناکہ بندی ختم کرنے سے ٹرمپ کادباؤ کم ہو جائے گا ، امریکی نیوزویب سائٹ ایگزیوس ایران نے امریکا کو ایک نئی سفارتی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور جاری جنگ کا خاتمہ...
تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی، ہال میں موجود 2 ہزار 600 کے قریب مہمانوں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے پانچ گولیاں چلیں، ٹرمپ بال بال بچ گئے(عینی شاہدین)سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کائونٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر...
ہم آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیویپیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا معاہدے کی پاسداری کرنی ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا، وفاقی وزیر پیٹرولیم وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف ...
بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت...
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچاہے ایرانی اور امریکی وفود کی آنے والے دنوں میںملاقات ہو سکتی ہے،ایرانی سفارت کار ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس ...
تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...
پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...
متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...