... loading ...
غیرقانونی تعمیرات، تنگ راستے، رشوت، ناقص نگرانی اور حکومتی غفلت نے مل کر سانحے کو جنم دیا
عمارت میں اسموک ڈیٹیکٹر، نہ ایمرجنسی اخراج کا نظام، نہ فائر فائٹنگ کا مناسب انتظام تھا، ذرائع
شہرِ قائد کے مصروف کاروباری مرکز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ نے تباہی کی ایسی داستان رقم کی جس نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا۔اچانک بھڑکنے والی آگ نے چند ہی لمحوں میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے 75 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ دکانداروں اور موجود افراد کو سنبھلنے کا موقع تک نہ مل سکا۔ ہر طرف چیخ و پکار، دھواں اور بھگدڑ کا سماں تھا۔ کئی افراد اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے، جبکہ متعدد افراد عمارت کے اندر ہی محصور ہو کر رہ گئے۔ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک ماں اپنے بیٹے کی آخری کال یاد کرتے ہوئے نڈھال ہوگئی، جس میں بچے نے مدد کے لیے پکارا: امی! مجھے گھبراہٹ ہو رہی ہے، مجھے یہاں سے نکال لیں اور پھر فون ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگیا۔ماہرین کے مطابق آگ کے ابتدائی چند منٹ انتہائی اہم ہوتے ہیں، مگر جیسے ہی شعلے پھیلتے ہیں تو آتش گیر مواد سے خارج ہونے والی زہریلی گیسیں صورتحال کو بے قابو کر دیتی ہیں۔ گل پلازہ میں بھی یہی ہوا، جہاں 5 سے 7 منٹ کے اندر گرائونڈ فلور مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے تک عمارت کے اندر موجود افراد دھوئیں اور آگ کے نرغے میں پھنس چکے تھے۔ کھڑکیوں سے مدد کے لیے اشارے کیے جاتے رہے، مگر شدید دھوئیں اور شعلوں نے تمام راستے مسدود کر دیے۔تحقیقات میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ عمارت میں اسموک ڈیٹیکٹر موجود تھا، نہ ایمرجنسی اخراج کا موثر نظام، اور نہ ہی فائر فائٹنگ کا مناسب انتظام۔ حیران کن طور پر دکانداروں سے ماہانہ لاکھوں روپے مینٹیننس کی مد میں وصول کیے جا رہے تھے، مگر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 4670 آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں کمرشل، رہائشی اور صنعتی عمارتیں شامل ہیںجو شہر میں فائر سیفٹی کے ناقص نظام کی عکاسی کرتے ہیں۔ماہرین اور شہری حلقوں نے اس سانحے کو محض حادثہ نہیں بلکہ ایک سسٹم فیلئر قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق غیرقانونی تعمیرات، تنگ راستے، رشوت، ناقص نگرانی اور حکومتی غفلت نے مل کر اس سانحے کو جنم دیا۔دوسری جانب مرتضی وہاب سمیت متعلقہ حکام کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر آمد پر بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر بڑے سانحے کے بعد بیانات تو آتے ہیں، مگر عملی اقدامات کا فقدان برقرار رہتا ہے۔گل پلازہ کے متاثرہ خاندان اب بھی اپنے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں، جبکہ کراچی ایک بار پھر اسی کربناک سوال کے ساتھ کھڑا ہے:کیا یہ آخری سانحہ ہے یا ہم مزید المیوں کے منتظر ہیں؟
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...